Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»تبلیغی جماعت کے 20 ہزار ارکان قرنطینہ میں‌: ہزاروں کی تلاش جاری
اہم خبریں

تبلیغی جماعت کے 20 ہزار ارکان قرنطینہ میں‌: ہزاروں کی تلاش جاری

ایڈیٹراپریل 6, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tableeghi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان میں تبلیغی جماعت کے 20 ہزار ارکان کو قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ ہزاروں دیگر کی تلاش جاری ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے قریب تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد ملک کے مختلف حصوں میں چلے گئے تھے جن میں سے 20 ہزار کی نشاندہی کر کے اُنہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ایک لاکھ افراد نے رواں سال منعقد کیے جانے والے اجتماع میں شرکت کی۔
اے ایف پی کے مطابق حکام نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔خیبر پختونخوا میں حکام نے پانچ ہزار 300 ایسے افراد کو قرنطینہ کیا ہے جنہوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی۔صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ شعبہ صحت کے حکام تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کر رہے ہیں اور بعض افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تبلیغی افراد بڑی شاہراہیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو جانے کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں میں پھنس گئے تھے۔
اے ایف پی کو پنجاب میں حکام نے بتایا کہ لاہور میں سات ہزار تبلیغی افراد کو قرنطینہ کیا گیا جبکہ سندھ میں حکام کے مطابق یہ تعداد آٹھ ہزار ہے۔
بلوچستان میں بھی درجنوں تبلیغی افراد کو زبردستی الگ تھلگ رہنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں تبلیغی مراکز اور مساجد بند کی گئیں یا ان کو قرنطینہ قرار دیا گیا۔
حکام کے مطابق مارچ میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد میں سے 154 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان میں سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
اے ایف پی کے مطابق تبلیغی جماعت کو دنیا میں مذہب کی بنیاد پر قائم سب سے بڑی تحریک سمجھا جاتا ہے جو اسلامی نظریات پھیلانے کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے کارکن بھیجتی ہے۔اے ایف پی کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ رواں سال بھی تبلیغی اجتماع میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں چین، انڈونیشیا، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔اے ایف پی کے مطابق اس وقت پاکستان میں 15 سو غیر ملکی شہریوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے تاہم دیگر بغیر ٹیسٹ کرائے واپس اپنے ملکوں کو چلے گئے۔اے ایف پی کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی تھی کہ فلسطین میں سامنے آنے والے کورونا کے دو مریضوں نے پاکستان کے تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تبلیغی جماعت قرنطینہ کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا : دنیاکو کون سی بات سمجھ نہیں رہی ؟ ۔۔شہزاد عمران خان
Next Article سابق کیوی آئی کون ٹیسٹ کرکٹر چل بسے ۔۔ عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ملتان میں تبلیغی جماعت کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی : 5 ہلاک 7 زخمی

فروری 21, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.