اسلام آباد : قومی کتاب میلے کے اختتامی سیشن کے دوران سٹیج سے گر کر زخمی ہونے والی نوجوان شاعرہ فرزانہ ناز منگل کے روز چل بسیں ۔ فرزانہ ناز کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ پیر کے روز کتاب میلے کے اختتامی سیشن کے دوران پاک چائینہ فرینڈ شپ ہال کے سٹیج سے بارہ فٹ کی بلندی سے گریں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ میں چوٹیں آئیں۔ فرزانہ ناز کومہ میں چلی گئی تھیں ۔انہیں شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد آج دم توڑ گئیں۔
فیس بک کمینٹ