اہم خبریں

صدر ممنون کا پارلیمنٹ سے خطاب : ایوان میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ پارلیمانی سال میں کئی اہم اقتصادی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور تاریخ اس پارلیمنٹ کا کردار ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا، ‘پاکستانی جمہوریت نے بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں، جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ کا حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف سفر جاری ہے’۔ صدر کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وزراء اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزراء اور سفارت کار بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے موجودہ پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کیا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker