کراچی: شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے مطابق 15 جون کو اپنی پیشی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف ‘بیشتر سوالات کے اطمینان بخش جوابات’ نہ دے سکے۔ پیر (10 جولائی) کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ‘ٹال مٹول اور قیاس سے کام لیتے جبکہ تعاون نہ کرتے دکھائی دیئے’۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘دوران انٹرویو وہ زیادہ تر مائل بہ گریز اور خیالات میں محو رہے، ان کے بیان کا زیادہ تر حصہ سنی سنائی بات پر مبنی تھا’ وزیراعظم کے بیان پر تحقیقاتی ٹیم کے تجزیے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف غیر واضح جوابات دے کر ‘بیشتر سوالات کو رد کرتے رہے’ یا حقائق کو چھپانے کے لیے تفصیلات یاد نہ ہونے کا اظہار کرتے رہے۔
(بشکریہ:ڈان اردو)
فیس بک کمینٹ