اسلام آباد :حکومت اور عسکری قیادت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے اور جلد اس سلسلے میں آئین میں ترمیم کی جائے گی ۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کی مدت تمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی کے بعد طے جائے گی۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ تعلقات سے متعلق سیاسی و عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔
فیس بک کمینٹ