Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیر اعظم نے گیس کے نرخوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
اہم خبریں

وزیر اعظم نے گیس کے نرخوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

ایڈیٹرستمبر 5, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے سالانہ 50 ارب روپے کی گیس چوری کی روک تھام کے لیے گیس نرخ میں 46 فیصد اضافے پر رضامندی کا اظہار کردیا جس کے ساتھ ہی ایک گھریلو صارف کے کیلئے گیس میں 180 فیصد تک کا اضافہ ہوجائے گا۔یاد رہے کہ رواں برس جون میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سالانہ گیس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے گیس کے نرخ بڑھانے کی منظوری دی تھی۔
وزیرِ اعظم نے گیس سیکٹر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ گیس کے نرخ میں اضافے کو متعلقہ حکام سے منظور کروائیں۔اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری میاں اسد حیاالدین نے وزیرِ اعظم کو آئل اور گیس سیکٹر میں طلب اور رسد کے حوالے سے بریف کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے گیس فروخت کرنے کی قیمتوں میں توازن، واجبات کی وصولی اور گزشتہ حکومت کی ریسرچ لائسنس فراہم نہ کرنے کے حوالے سے بھی بریف کیا، اس اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان بھی موجود تھے ۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک عہدیدار نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ گیس کے نرخ میں اضافے کے حوالے سے ایک سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران بھی پیش کی گئی تھی لیکن وزیرِ خزانہ اسد عمر نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس کے حوالے سے فیصلہ وزیرِاعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری سے قبل اب اس سمری کا بہتر ورژن اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سوئی سدرن کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) اور سوئی نادن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ خسارے کو کم کرنے کے لیے گیس کے نرخ میں اضافے کو نافذ کرے۔ایس این جی پی ایل نے حکومت کو وضاحت پیش کی تھی کہ وہ 40 گیس پیداواری کمپنیوں سے گیس 6 سو 29 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم بی ٹی یو) پر خرید رہے ہیں جبکہ اسے 3 سو 99 روپے فی یونٹ پر اسے پیچنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کو 2 سو 30 روپے فی یونٹ کا خسارہ ہورہا ہے۔20 اگست 2018 تک ایس این جی پی ایل کی واجب الوصول رقم ایک کھرب 65 ارب روپے ہے جبکہ واجب الادا رقم ایک کھرب 71 ارب روپے ہے۔دوسری جانب ایس ایس جی سی ایل کی واجب الوصول رقم 2 کھرب 3 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ اس کی واجب الادا رقم ایک کھرب 48 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے تاجکستان – افغانستان – پاکستان – بھارت گیس پائپ لائن منصوبے (ٹاپی منصوبہ) اور پاکستان – ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں وزیرِاعظم عمران خان کو بریف کیا گیا۔اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ کو 180 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ انڈسٹریل اور تجارتی استعمال کے لیے گیس کے نرخ میں صرف 27 سے 31 فیصد تک اضافے کا تعین کیا گیا۔اوگرا کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں کام کرنے والی ایس ایس جی سی کو آئندہ مالی سال کے دوران اپنے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ایک کھرب 67 ارب روپے کی ضرورت ہے، لہٰذا اسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اضافے کی منظوری دی ہے جس کے ساتھ ہی گیس کے نرخ میں 45.54 فیصد (184.34 روپے فی یونٹ) اضافہ ہوگا۔اسی طرح خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گیس مہیا کرنے والی کمپنی ایس این جی پی ایل کے لیے اوگرا نے 3.37 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی اس کے فی اس کی فی یونٹ کی قیمت 608.76 سے بڑھ کر 629.33 ہوجائے گی۔اوگرا کی جانب سے گیس کے نرخ کا تعین درجہ بندی کے تحت کیا گیا ہے جس میں 100 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے کے نرخ میں 180 فیصد اضافہ ہوگا اور وہ 105.15 روپے فی یونٹ کے بجائے 294.55 روپے فی یونٹ ادا کرے گا، اس کے ساتھ ہی 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین (گھریلو یا تجارتی) 210.31 روپے کے بجائے 589.09 روپے فی ایم بی ٹی یو ادا کریں گے۔اس کے علاوہ 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین 525.76 کے بجائے 664.52 روپے فی ایم بی ٹی یو ادا کریں گے جبکہ تجارتی صارفین 631 روپے کے بجائے 797.42 روپے فی ایم بی ٹی یو ادا کریں گے۔اس کے علاوہ کمرشل سیکٹر، آئس فیکٹریوں، صنعتوں، سی این جی اسٹیشنز کھاد، سیمنٹ پلانٹ اور سرکاری پاور پلانٹ کے نرخ میں 26.4 فیصد اضافہ ہوگا۔مثال کے طور پر آئس فیکٹریاں اب 631 روپے کے بجائے 798 روپے فی یونٹ ادا کریں گی، تجاتی صارفین، پاکستان اسٹیل ملز، واپڈا پلانٹس اور آئی پی پیز 484 روپے فی یونٹ کے بجائے 611 روپے فی یونٹ کی ادائیگی کریں گے۔صنعتی یونٹس کے پاور پلانٹس 568 روپے کے بجائے 718 روپے فی یونٹ ادا کریں گے جبکہ سی این جی اسٹیشنز 650 روپے فی یونٹ کے بجائے 822 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔سب سے زیادہ نرخ سیمنٹ فیکٹریوں کے بڑھائے گئے ہیں جو اب 736 روپے فی یونٹ کے بجائے 930 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔ فوجی فرٹیلائزر اور بن قاسم پاور پلانٹ 123 روپے فی یونٹ کے بجائے 156 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔
(بشکریہ: ڈان)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسین سحر کا گھر، مکان میں کیسے تبدیل ہوا؟ : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article زبیر شفیع غوری آثاریات سے شاعری تک ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.