Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»تیسری دنیا میں پہلے درجے کی وبا ۔۔صدائے عدل/قیصرعباس صابر
قیصر عباس صابر

تیسری دنیا میں پہلے درجے کی وبا ۔۔صدائے عدل/قیصرعباس صابر

ایڈیٹرمارچ 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
corona virus
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دماغ میں جتنے بھی سوچنے اور سمجھنے والے خلیے ہیں ان پر نحوست کی مکڑی نے جالے بن دئیے ہیں۔دل میں ہمدردی کے سبھی ریشے بے حسی کے پتھر کی زد میں ہیں اور ظاہری نمود و نمائش کے لئے کسی کی انا کو بھسم کرنا کوئی ہم سے سیکھے۔یہ بھی ہم سے سیکھے کہ وبا کے دنوں میں دو کلو چینی اور ایک پیکٹ گھی دیتے ہوئے بنائی جانے والی تصویر کیسے سالوں سے قائم بھرم کو ایک لمحۂ میں ریزہ ریزہ کرتی ہے۔تحفظ ختم نبوت کی صدارت کی اوٹ میں کیسے آٹا بلیک کیا جاتا ہے؟ جعلی ڈیٹول بنانے والی کمپنی کے مین گیٹ پر لکھا ہوا “حاجی سلطان اینڈ سنز “ ہماری اجتماعی مفلوج ذہنیت کا عکاس ہے۔
یہ سب تیسری دنیا کے ممالک کا مشترکہ خاصا ہےاور تیسری دنیا کوئی ازلی کوڑھ زدہ نہیں ہوتی۔ایسا نہیں ہے کہ یہاں بادل برسنا بھول جاتے ہیں،ایسا بھی نہیں کہ یہاں زمینیں بنجر اور سیم زدہ ہیں جہاں زرخیزی منہ موڑ چکی ہے۔یہاں موسم بھی معتدل اور درجہ حرارت بھی قابل برداشت ہوتا ہے۔تیسری دنیا کے ملک آب و ہوا کے لحاظ سے بھی مالا مال ہیں کہ یہاں پر فصلیں لہلاتی ہیں۔پھول کھلتے ہیں،پھل پکتے ہیں اور جڑی بوٹیاں علاج معالجے کے کام آتی ہیں۔تیسری دنیا میں بلند و بالا پہاڑ اپنی چوٹیوں پر جمی برف کو دھوپ کی حدت سے پانی پانی کرتے ہیں تو سانپ کی مانند بل کھاتے دریا میدانی علاقوں کی تپتی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں جہاں زرخیز زمینیں اناج اگلتی ہیں۔
تیسری دنیا کا چاند جب اپنی چاندنی نچھاور کرتا ہے تو پھول کی نازک پنکھڑیوں پر خوشبو انڈیل دیتا ہے۔رات بھر نازل ہونے والی شبنم “تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے” کا ورد کرتی ہے۔صبح کی پہلی کرن نئی زندگی کی نوید عطا کرتی ہے۔شام کا منظر دن بھر کی تھکن اتارتا ہے اور یہ سب کچھ قدرت نے تیسری دنیا کو ودیعت کیاہے۔
پھر ہر نعمت سے مالا مال دیس کیوں تیسری دنیا کہلاتا ہے ؟صرف اس لئے کہ یہاں پر دماغ کے سوچنے والے رعشوں پر نحوست کی مکڑی نے جالے بن دئیے ہیں اور ہمارے دل میں ہمدردی کی شریانوں نے خون کی روانی روک دی ہے۔ہم جان بچانے والی ادویات کو سٹاک کرکے رات بھر اذانیں دیتے ہیں کہ وبا ٹل جائے ۔ہم سرکاری امداد تقسیم کرنے کےلئے بدنام زمانہ پٹواریوں کو نام فائینل کرنے کا اختیار تفویض کرکے اللہ کے کرم کا انتظار کرتے ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ بینظیر کے نام سے منسوب فنڈز کے ساتھ اکیس اکیس گریڈ کی افسر شاہی نے کیا سلوک کیا؟ گزشتہ دو روز سے پٹواری نمبرداروں اور چوہدریوں کے ڈیروں پر بیٹھے من پسند “مستحق” افراد کے نام تجویز کررہے ہیں اور پھر یہ بھی فرض کرلیتے ہیں کہ تین ہزار سے ایک مہینہ گزر جائے گا؟
تیسری دنیا تمام نعمتوں اور قدرتی وسائل کے باوجود اسی لئے تیسری دنیا کہلاتی ہے کہ یہاں پر ہمارے وجود،سوچ اور عمل سب تیسرے درجے کا ہے مگر اب غضب یہ ہوگیا کہ اس خطے میں جو وبا پھوٹ پڑی ہے وہ پہلے درجے کی ہے اور اس تضاد میں ہم نہیں جانتے کہ تیسرے درجے کی ذہنیت کے ساتھ پہلے درجے کی وبا سے مقابلہ کیسے کرنا ہے؟یہی تذبذب ہمیں بونگیاں مارنے پر مجبور کررہا ہے۔ یہ بوکھلاہٹ سرکاری سطح پر ذرا کھل کر سامنے آرہی ہے۔
لاک ڈاؤن ہونا چاہئیے یا کرفیو؟
ٹرینیں بند کردیں یا چلتی رہیں؟
چھٹی کتنے دن یا مہینوں کی ہونی چاہئیے؟
فی گھرانہ امداد کتنی ہو؟
کس کو ذمہ دار ٹھہرا کر فارغ کیا جائے؟
کون سا بارڈر کھلا رکھیں اور کون سا بند کردیں؟
اس وبا میں ہم مکمل بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ پہلے درجے کی وبا کا مقابلہ تیسرے درجے کے ممالک سے آن پڑا ہے جہاں سوچ کے ہر ریشے پر نحوست کی مکڑی نے جالے بن رکھے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا، کرکٹ چیف سمیت 23 افراد برطرف۔۔عمران عثمانی
Next Article برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کا شکار : قرنطینہ ہو گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.