Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»رمضان المبارک میں قربانی کے بکروں کا ذکر ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

رمضان المبارک میں قربانی کے بکروں کا ذکر ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹراپریل 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of m m Adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قربانی کے بکرے بھی عجیب ہوتے ہیں۔پہلے آسمان پر،پھر زمین پر اور پھر تحت الثریٰ میں۔مگر ابھی تو عید قربان کو دیر ہے،یہ رمضان ہی میں کیوں قربانی کی باتیں ہونے لگیں۔بلکہ قربانیاں شروع بھی ہوچکی ہیں۔باخبر حلقے واویلا ایسے تو نہیں مچاتے جب تک دال میں کچھ کالا نہ ہو،مگر بڑے جغادری ان دنوں اور میدان میں کھیل رہے ہیں۔
میں نے بہت دنوں سے کچھ نہیں لکھا بلکہ بچوں نے تو پڑھنے پر بھی پابندی لگا رکھی تھی (اخبار تک بند)۔ذیابیطس،فشارخون اور اس پر مستزاد آنکھ میں موتیا۔
انیس نومبر 2019 ء کو ساٹھویں سال کی سیڑھی پر پاؤں رکھا تھا کہ سب عارضے ایک ساتھ ہی جان پر ٹوٹ پڑے۔چھوٹابیٹا انجینیئر عمر عبداللہ الجوزی سی ایس ایس کے امتحان کے سلسلے میں گھر پر نہ ہوتا تو یہ سب مرحلے دشوار ہوجاتے اور بیٹی
تسبیح فاطمہ،وہ تو ویسے ہی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہے،اس کے مشورے بِنا پانی بھی حلق میں انڈیلنا مشکل۔
بہر حال آج مجھے لیپ ٹاپ پر بیٹھنے کی اجازت مل گئی ہے،اور دیکھتا ہوں کتنا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے۔صاحب فراش ہونے سے کتنے نقصانات سے دوچار ہوا،کتنی محرومیاں میرے دامن میں بھریں،یہ پے بہ پے کھلے گا۔سرِ دست تو تبدیلی کی جو ہوائیں چل رہی ہیں وہ اتنی تیز ہیں کہ ”پل میں تولہ،پل میں ماشہ“ کی اب سمجھ آئی ہے۔سنا تو یہ بھی تھا کہ امسال 25 / اپریل کو کوئی قیامت گزرے گی،کرونا کی قیامت خیزیاں شاید اس ”قیامت“ کو نگل گئیں۔
سفاکیت کا یہ عالم ہے کہ مرگ انبوہ کے دنوں میں بھی سیاستدانوں نے سیاست کے ڈھنگ نہیں بدلے۔وہی چال، وہی طرز بیان،وہی انتقام و پاداش کی روش،جر م و سزا کے تانے بانے اور اندرون خانہ سازشیں،سب کچھ ویسا ہی چل رہا ہے،جو عبرت ناک وبا سے سے پہلے چل رہا تھا۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ جو تن دہی سے کام کر رہے ہیں انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا اور جو کام تو کیا اپنے عہدے اور منصب کی اہمیت و نوعیت کا تاحال ادراک نہیں رکھتے ان کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کار کردگی مطلق ڈھکی چھپی نہیں،مگر وفاق کی آنکھوں پر چڑھی پٹی اسے کچھ دیکھنے نہیں دے رہی،عاقبت نا اندیش تو سندھ پر گورنر راج کی باتیں کرنے میں بھی ندامت محسوس نہیں کرتے،سوشل میڈیا کا کمال یہی ہے کہ کوئی منہ پر ہاتھ رکھنے والا نہیں،بس انگلیاں ہی تو چلانا ہوتی ہیں،یہ الگ بات کہ بعض انگلیاں ہی ہیں جن سے اُن پتلیوں کے دھاگے بندھے ہیں جن کا رقص ہم اقتدار کے ایوانوں کے اندر اور باہر دیکھ رہے ہیں۔
بات دور نکل گئی،جو قربانی کے بکروں سے چلی تھی اور پتلیوں تک پہنچ گئی۔دراصل تو سب کی آنکھیں آٹے،چینی کا بحران پیدا کرنے والوں سے متعلق رپورٹ پر لگی ہیں،جس کا فیصلہ 25 / اپریل کو آنا تھا۔حالانکہ یہ کوئی نئی بات نہیں،تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ہر بڑے فیصلے کو فائلز میں گم کردیا گیا،اسی کاخمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں،جن کی تقدیر کا ستارہ ہمیشہ گردش ہی میں رہا ہے۔
کالم ٹائپ کرنے کے دوران ہی بہت پیارے دوست میجر قادر بخش کا ایک میسج آیا ہے کہ”نیک نیت لوگ چراغ کی مانند ہوتے ہیں جو فاصلوں کو کم تو نہیں کر سکتے مگر منزل کو آسان ضرور بنا دیتے ہیں“۔کا ش ہمیں کوئی ایسا نیک نیت حکمران مل جاتا جو ہمیں ہماری منزل تک نہ پہنچاتا ہاں مگر ”چراغ“ تو بن جاتا جس کی روشنی میں ہم اپنا جادہء سفر تلاش کر سکتے،وہ جوپہلے ”دِیا“ ہتھیلی پر رکھے کارزار سیاست میں اترے تھے انہوں نے نشان بدلا تو ترجیحات بھی بدل لیں۔وہ جو ان سے کچھ امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے ان کی امید کے سارے ”دیئے“ہی بجھ گئے،مگر بعض ایسے بھی ہیں جو اس خواب سے
نہیں نکلنے پارہے،ان کے پاس کوئی دلیل نہیں،مفت کا بیگار ہے جو وہ کاٹ رہے ہیں،ان کے سُتے ہوئے چہروں پر تھکن کے آثار بہر حال صاف دکھائی دیتے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبارش( 1) ۔۔ طلعت جاوید
Next Article اس مہلت سے فائدہ اٹھائیے۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.