Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ان سرخوں کا تو یہی انجام ہونا چاہیئے : ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ان سرخوں کا تو یہی انجام ہونا چاہیئے : ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 11, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
haroon balor
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
کچھ روایات چند لوگوں اور کچھ خاندانوں سے منسوب ہوجاتی ہیں۔کچھ رتبے کچھ خاص لوگوں کے لیے ہوتے ہیں۔اور ہم ایسے لوگوں کی شہادتوں پر یہ کہہ کر خود کوتسلی دیتے ہیں اور ان کے خاندان کوپرسہ دیتے ہیں کہ آپ کا بیٹا ، آپ کافرزند اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یا اپنے بزرگوں کی روایات کو نبھاتے ہوئے اس منصب پر فائز ہوگیا ہے جسے شہادت کامنصب کہتے ہیں اور شہیدوں کومردہ مت کہو۔ وہ زندہ ہوتے ہیں اور ہمارے درمیان ہوتے ہیں۔ یہ سب کچھ کہنا بہت آسان ہوتا ہے ۔ اس لیے کہ اس اذیت اور دکھ کو ہم میں سے کسی نے جھیلا نہیں ہوتا۔سو ہم کہیں ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور کہیں ان کو حوصلہ دیتے ہیں ۔کہیں مقامی انتظامیہ کو برا بھلا کہہ کر اپنے دل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔ دہشت گردوں کو ملعون کہتے ہیں۔مدرسے والوں کو برا بھلا کہتے ہیں۔اور سیاسی الزام تراشیاں شروع کردیتے ہیں۔یہ سب کچھ گزشتہ رات سے جاری ہے ۔پشاور میں اے این پی کے امیدوار اوربشیر بلورشہید کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20افراد کی خود کش دھماکے میں شہادت کے بعد روایتی بیانات اور مذمتوں کاسلسلہ جاری ہے ۔اصل مسئلہ کیاہے،اصل حقیقت کیا ہے، جذباتی ماحول میں ان ساری باتوں کو نظرانداز کردیاجاتا ہے۔اورشاید اس لیے نظرانداز کردیا جاتا ہے کہ ہم لوگوں کی توجہ اس طرف سے ہٹانا چاہتے ہیں کہ مرنے والے اور مارنے والے دو مختلف طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو مرنے والے ہیں وہ مسلسل مر رہے ہیں اور مرتے رہیں گے کہ وہ پیدا ہی مرنے کے لیے ہوئے ہیں۔اورجومارنے والے ہیں ان کا چونکہ کام ہی مارنا ہے اوروہ اس دنیا میں بھیجے ہی اس لیے گئے ہیں کہ وہ معاشرے میں موت تقسیم کرسکیں ، تو ایسے لوگوں کو مارنا ممکن ہی نہیں ہوتا۔اورجو مرنے والے ہیں ان کی انتخابی مہم ایسی ہی ہوتی ہے اور ہمیشہ ایسی ہی رہے گی۔موت کے دھمال والی ،چیخ وپکاروالی، ماتم والی اورنوحے والی۔ ایک ہی نقطہ نظر اس ملک میں ریاست کو مطلوب ہے۔اور اس نقطہ نظر سے ہٹنے والوں کا انجام موت ہے۔ وہ موت جسے ہم زندگی کہتے ہیں۔اور دل کی تسلی کے لیے ایسی موت پر فخر بھی کرتے ہیں۔ وہ موت ایسے لوگوں کا مقدرقراردی جاتی ہے۔کیونکہ ہم کچھ اورکرنہیں سکتے اس لیے فخر کرتے ہیں اس موت پر اورکہتے ہیں کہ خدا کے کاموں میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔ ان کی لکھی ہی ایسی تھی سو وہ چلے گئے۔مقدرکالکھا بھلا کون ٹال سکتا ہے۔ یہ طے شدہ بات ہے کہ موت کے کھلاڑیوں کا مقابلہ موت سے نہیں کیا جاسکتا۔ ایک صوبہ ہے جس میں پچھلے الیکشن کے دوران بھی اے این پی ،پیپلزپارٹی اور دیگر ترقی پسند جماعتوں پر زندگی تنگ تھی۔گزشتہ انتخابات کے دوران بھی یہ سب لوگوں اسی طرح بموں کا اور گولیوں کا نشانہ بن رہے تھے۔پچھلے برس بھی ان کی انتخابی ریلیاں جنازے کے جلوسوں میں تبدیل ہورہی تھیں۔اس مرتبہ بھی ان کے لیے حالات وہی ہیں۔گزشتہ الیکشن جب موت کے ماحول میں مکمل ہوا تو اس کے بعد ہم نے دہشت گردی سے نجات کے لیے ایک بڑی جنگ لڑی ۔بھرپور طریقے سے دہشت گردوں کاقلع قمع کیا۔ان کو نیست ونابود کردیاگیا۔ان پر زندگی اس طرح تنگ کردی گئی کہ دہشت گردوں کو بھاگنے کے لیے کوئی راستہ ہی نہ ملا۔ان کی کمر چونکہ ٹوٹ گئی تھی اس لیے وہ دبک کر یہیں بیٹھ گئے۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران خیبر پختونخوا میں ایک مثالی حکومت قائم تھی۔ اس حکومت نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر یہاں امن بحال کرنے کی کوشش کی ۔رواداری کا ماحول پیدا کیا۔ کرپشن کے خلاف جنگ لڑی۔ صحت اور پانی کے مسائل حل کیے۔ اور بلین ٹری کے ذریعے صوبے کی آب وہوا بہتر بنانے کی بھی کوشش کی۔اگرچہ عمران خان کے مخالفین ان سارے دعووں کی تردید کرتے ہیں۔اور ان کا خیال ہے کہ جیسے پشاور میں میٹرو کا منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا اسی طرح باقی کام بھی زبانی جمع تفریق تک محدود رہے۔وہ تو کرپشن کے الزاما ت بھی عائد کرتے تھے اور پرویز خٹک کی کرپشن کی داستانیں بھی سناتے تھے۔لیکن ہم نے مخالفین کی باتوں پر یقین نہیں کیا تھا اور ہماراخیال تھا کہ اب خیبر پختونخوا میں حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اور یہ صوبہ نیا کے پی کے بن چکا ہے ۔ہمیں امید تھی کہ وہاں اس مرتبہ اے این پی اوردیگر ترقی پسند جماعتوں کو انتخابی مہم آزادانہ طورپر چلانے کا موقع ملے گا۔لیکن یہ ہماری خام خیالی تھی۔ کچھ لوگوں اورکچھ جماعتوں کے گرد ہم نے دائرہ لگارکھا ہے۔یہ وہ جماعتیں ہیں جن پر ہم نے قیام پاکستان کے بعد ہی غداری کا لیبل لگادیا تھا۔وہ کتنے ہی محب وطن کیوں نہ ہوجائیں ہم انہیں دشمن کی آنکھ سے ہی دیکھتے ہیں۔سوایسے لوگوں کا انجام یہی ہوتا ہے ۔وہی انجام جوبھٹو خاندان کاہوا اور جو بلورخاندان کا ہورہاہے۔سرخ پرچم تھام کر امن ،رواداری کی بات کرنے والوں کی اس نظریاتی ملک میں کوئی گنجائش ہی نہیں ہونی چاہیے۔دہشت گردوں پرزندگیاں بے شک تنگ نہ ہوں۔ لیکن ان سرخوں پر تو جینا حرام ہوجانا چاہیے ان کا یہی انجام ہونا چاہیئے ۔یہ دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک لوگ ہیں۔اس لیے کہ یہ موت کی نہیں زندگی کی بات کرتے ہیں۔
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں : فہیم عامر، سماجی و صحافتی حلقوں کی جانب سے مذمت
Next Article بندوقوں والے مریم نواز سے نہیں‌ بے نظیرسے ڈرتے تھے : مستقبل / فرخ سہیل گوئندی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.