Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : پہلے جنازے سے پہلی بے روزگاری تک
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : پہلے جنازے سے پہلی بے روزگاری تک

ایڈیٹرجنوری 4, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بات تو طے ہے کہ میرا مان ٹوٹنا چاہیے تھا اور وہ ٹوٹ گیا ۔۔ مجھے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بہت مان تھا ۔ اور مان یہ تھا کہ اگر آپ با صلاحیت ہوں تو اداروں کی ضرورت بنے رہتے ہیں‌۔ یہ مان اس لیے بھی تھا کہ چالیس برسوں کے دوران میں نے اپنی مرضی سے اداروں کو خیر باد کہا اور ایک بار نہیں کئی بار کہا اور ہر بار اپنی مرضی سے ہی اداروں میں واپس گیا ۔ ایک سے زیادہ مرتبہ نوائے وقت کو خیر باد کہا اور ہر مرتبہ نوائے وقت نے مجھے قبول کیا ۔ ان چالیس برسوں کے دوران کئی مرتبہ گزر اوقات کے لیے ایک سے زیادہ اداروں میں‌بھی کام کرنا پڑا ۔ میں ہفتہ وار چھٹیوں کو بھی ترستا تھا ۔ اور اس بات پر فخر محسوس کرتا تھا کہ میں اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر اداروں کی ضرورت ہوں ۔
گزشتہ چار ماہ کے دوران میرا صرف یہی ایک غرور نہیں ٹوٹا اور بہت سے بت بھی مسمار ہو گئے ۔مجھے احساس ہو گیا کہ پیشہ ورانہ مہارت کی اب اس ڈیجیٹل معاشرے کو ضرورت ہی نہیں‌۔
اب جب کہ یہ مشکل وقت بہت آسانی کے ساتھ گزر گیا ہے میں سوچ رہا ہوں کہ اگر یہ چار مہینے میری زندگی میں نہ آتے اور پہلے جنازےکی طرح اگر میں اپنے جیون کی پہلی بے روزگاری نہ دیکھتا تو کتنی حقیقتوں سے بے خبر رہتا ۔
پہلے جنازے کے بعد مجھے سنبھالنے والے موجود تھے لیکن پہلی بے روزگاری کے بعد مجھے خود کو کندھا بھی خود ہی دینا تھا ۔ دوست رشتہ دار اور احباب میرے ساتھ ضرور تھے لیکن سب کے اپنے اپنے مسائل بھی تھے اور مجھے ان مسائل کا ادراک بھی تھا ۔ مجھے اگست کے وسط میں اندازہ ہو گیا تھا کہ جی کا جانا اب ٹھہر گیا ہے لیکن کچھ دوست یہ سمجھتے تھے کہ اس عوام دشمن فیصلے پر عملدرآمد آسان نہیں ہو گا ۔ لیکن میرے سامنے کچھ اور عوام دشمن فیصلوں کی مثال موجود تھی جن پر آسانی سے عمل درآمد کرا لیا گیا تھا کہ ہم ایک وکھرے ٹائپ کے دور میں جی رہے ہیں ۔
پھر ایک روز خواجہ عارف ، شاہد محمود اور میرے سوا سارے دفتر کی تنخواہ آ گئی ۔ پیغام چونکہ واضح تھا سو خاموشی کے ساتھ دفتر کی سیڑھیاں اتر گیا ۔ فیس بک پر چند لائینوں کی ایک پوسٹ لگائی تو کئی روز تک لوگوں نے فون چارج کرنے کی مہلت بھی نہ دی ۔ ۔ سب کو اپنی کہانی سنانا تکلیف دہ عمل تھا ۔ لیکن سنانا پڑی ۔۔ میں اپنے ان بہت سے دوستوں کا آج بھی ممنون ہوں جنہوں نے اس موقع پر مجھے فون کرنے سے گریز کیا ۔ ملازمت کے دوران کوئی کاروبار کرنا میں بددیانتی سمجھتا تھا ۔ نجی شعبے میں تو خیر یہ مہلت بھی نہ ملتی تھی لیکن سرکار کی نوکری میں تو سب ہی اپنا اپنا کاروبار چلا رہے تھے ۔ باقاعدگی سے اور بر وقت دفتر حاضری بھی ایک طرح سے جرم ہی سمجھا جاتا تھا ۔ اور میں یہ سب جرائم تسلسل کے ساتھ کر تا رہا ۔
ملازمت ختم ہوئی تو سوچا کہ اب کیا کروں گا کہ ” مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا “
اطمینان یہ تھا کہ میرا شہزادہ عبدالحنان اب برسر روزگار ہے اور اس نے پہلے روز ہی مجھے کہہ دیا کہ بابا آپ اب آرام کریں میں سب کچھ سنبھال لوں گا ۔
کچھ دوستوں کی جانب سے ملازمت کی پیشکش ہوئی کسی اخبار یا چینل سے منسلک ہونے کی کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن میں اے پی پی کی سیڑھیاں یہ سوچ کر اترا تھا کہ اب میں‌نے ملازمت کی بجائے روزگار کے دیگر ذرائع تلاش کرنا ہیں ۔اس دوران میں‌نے گردو پیش پبلی کیشنز اور چینل پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی لیکن یہ ایک صبر آزما کام تھا ۔ پھر ایک روز این نیوز سے فدااللہ چوہدری نے ٹاک شو کی دعوت دی جو میں نے قبول کر لی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں‌ ویر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ رابطہ ہوا اور ہم سب دوست ان کے ایک پراجیکٹ کا حصہ بن گئے ۔ یوں قطرہ قطرہ جمع ہونے لگا ۔
فیصلے کو ہم نے پہلے روز ہی چیلنج کر دیا تھا ۔ اسلام آباد کا محاذ سبطین رضا لودھی ملک سلیم اعوان ، طاہر امین اور دیگر دوستوں نے سنبھالا اور ٹھیک چار ماہ بعد ہم بحال ہو گئے ۔
میں یہ کالم صرف اظہار تشکر کے لیے لکھ رہا ہوں‌۔ ان تمام بزرگوں اور دوستوں کے لیے جنہوں‌نے میرا ساتھ دیا ۔
مشکل وقت آسانی سے گزارنے کے باوجود ان چار ماہ میں بہت کچھ آشکار بھی ہو گیا ۔ اچھا ہوا یہ چار ماہ میری زندگی میں‌آئے اور کئی چہرے بے نقاب بھی ہو گئے ۔ لیکن جو بے نقاب ہوئے انہیں تو اب بھی نہیں معلوم کہ میں‌ان کا اصل روپ دیکھ چکا ہوں ۔ اور میں ان پر عمر بھر یہ بھید آشکار نہیں ہونے دوں گا جیسے اور بہت سوں پر آشکار نہیں ہونے دیا کہ مجھے بھرم رکھنا ہمیشہ سے آتا ہے ۔۔
پہلے جنازے اور پہلی بے روزگاری میں‌بنیادی مماثلت یہ ہے کہ ان دونوں مواقع پر میری ماں کا سایہ میرے سر پر سلامت ہے ۔ پہلے جنازے کے موقع پر وہ نوجوان تھیں‌اور انہوں نے سارے مصائب خود جھیل لیے ۔ اب وہ بہت نحیف ہو چکی ہیں چلنے پھرنے میں دشواری بھی محسوس کرتی ہیں‌لیکن ان کی دعائیں اب بھی بہت طاقت ور ہیں‌اور یہ طاقت مجھے گرنے نہیں دیتی ۔ دعا کیجئے کہ ان کا سایہ میرے سر پر سلامت رہے ۔۔
آخر میں اپنا ہی ایک شعر جس کی میں ان چار ماہ میں عملی تفصیر بنا رہا ۔۔
خوشی کے وقت تو آنسو چھلک ہی جاتے ہیں
کوئی ہنسے تو سہی زور سے ملال کے وقت

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصائمہ صادق کا کالم : بیٹی بوجھ نہیں ہوتی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : افغانستان کے ساتھ سرحد ی تنازعہ، عوام کو حقائق بتائے جائیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.