Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کاکالم :گلو بادشاہ اور ڈیانا کے بھائی کی موٹرسائیکل
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کاکالم :گلو بادشاہ اور ڈیانا کے بھائی کی موٹرسائیکل

ایڈیٹرستمبر 12, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
diana
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گلو بادشاہ کو محلے والے بادشاہ کیوں کہتے تھے یہ تو کسی کوسمجھ میںنہیں آیا لیکن مورخین کاکہنا ہے کہ اسے بادشاہ سب سے پہلے ان کی والدہ نے قراردیاتھا اورہرماں کی طرح گلو کی ماں بھی اسے بادشاہ ہی دیکھنا چاہتی تھی۔گلو بادشاہ تھا یانہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ گلو نے خود کو بادشاہ سمجھنا بہرحال شروع کردیاتھا۔ شکل اس کی اگرچہ واجبی سی تھی لیکن اس کاکہنا تھا کہ بادشاہ اگربدشکل ہوں توان کاخوف اوردبدبہ رعایا پر زیادہ ہوتا ہے۔ وہ اس حو الے سے کچھ بدشکل پاکستانی حکمرانوں کے نام بھی لینا چاہتا تھا لیکن ہم نے اسے یہ کہہ کے روک دیا کہ پاکستان میں کون سا بادشاہی نظام ہے جو ہم یہاں کے حکمرانوں کی شکلیں زیربحث لا کر کسی مشکل کاشکارہوں۔ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اس لیے بدصورتیوں کو ہی معاشرے کاحسن سمجھتے ہیں۔
گلو بادشاہ نے پہلے پہل تو خود کو گلو شاہ کہلوانا شروع کیاتھا اوراس نے اپنے قریبی دوستوں کی باقاعدہ ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ اسے بادشاہ کی بجائے شاہ جی یا شاہ صاحب کہا کریں۔اس کاخیال تھا کہ اگر یہ جعل سازی کارگر ٹھہری تو وہ مستقبل میں موٹرسائیکل مکینکی چھوڑ کر تعویز دھاگے کا کام شروع کردے گا۔تھا تووہ مکینک لیکن اس کی بادشاہی پورے محلے میں مشہور تھی۔ خود کوبادشاہ سمجھ لینے کے بعد اس نے اپنی گھروالی کوبھی ملکہ عالیہ کہنا شروع کردیاتھا اورملکہ عالیہ کہنے میں وہ اس لیے بھی حق بجانب تھا کہ اس کی زوجہ کاپورے محلے پر اس سے زیادہ رعب ودبدبہ تھا۔ بعض لوگوں کاخیال ہے کہ گلو بادشاہ نے اپنی بیوی کوملکہ عالیہ کالقب اپنی غلامی کوچھپانے کے لیے دیاتھا۔ اگرکوئی رن مریدی کا طعنہ بھی دیتا تو گلو بادشاہ برجستہ جواب دیتا کہ بادشاہو، جورو کے غلام تو سبھی ہوتے ہیں لیکن اس بات کو تسلیم کوئی کوئی کرتا ہے اوراسے تسلیم کرنے کے لیے مجھ جیسا سچا ، وفاداراور محب وطن شوہرہونا بہت ضروری ہے۔ میں چونکہ اپنے گھر کا واحد محب وطن فرد ہوں اس لیے مجھے ملکہ عالیہ کی غلامی پربھی کوئی اعتراض نہیں۔ اگرہمارے آباءواجداد نے سیکڑوں برس انگریز کی غلامی انتہائی خلوص اوررغبت کے ساتھ سرجھکا کر قبول کیے رکھی تو ہمیں بھی اپنے غلام ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔اوراگر شاعرمشرق حضرت علامہ اقبال مغرب والوں کی ملکہ وکٹوریہ کا مرثیہ لکھ کر آزادی کاخواب دیکھ سکتے ہیں اور مرثیہ لکھنے کے دوسال بعد سر کالقب بھی حاصل کرسکتے ہیں تو ہمیں بھی اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ اپنی ملکہ عالیہ کاقصیدہ لکھ کر کم ازکم اس سے ڈیئرسر کاخطاب ہی حاصل کرلیں۔
گلو بادشاہ کی بادشاہی اپنے گھر پہنچتے ہی ختم ہوجاتی تھی۔ باہر وہ جس طرح لوگو ں پرحکمرانی کرتاتھااور جس طرح اس کا رعب ودبدبہ تھااور وہ ذرا ذرا سی بات پر لوگوں کے گلے پڑجاتاتھا ، گھرپہنچتے ہی ملکہ عالیہ اس کواس کی اوقات میں لے آتی تھیں۔ ملکہ عالیہ کوان کی کسی سہیلی نے بتادیاتھا کہ گلو بادشاہ نے محلے کی ایک لڑکی کو ڈیانابنا رکھا ہے اور اسی تناظر میں وہ خود کو کبھی شہزادہ اورکبھی بادشاہ سلامت سمجھتاتھا۔ ملکہ عالیہ اگرچہ گلو کی ڈیانا کو ڈائن کے لقب سے پکارتی تھیں لیکن گلو کواس سے کیا فرق پڑتاتھا۔ وہ ملکہ کے اس رویے کو ان کا حسد ہی سمجھتاتھا اور کہتاتھا کہ میری مہربانی ہے کہ میں ڈیانا کواب تک بیاہ کر گھرنہیں لایا ورنہ ملکہ کی ساری چودھراہٹ بلکہ ملکاہٹ ختم ہوجاتی۔
دوسری جانب ڈیانا بے چاری کو تومعلوم ہی نہیں تھا کہ اس پر کوئی بدشکل بادشاہ دل وجان سے فریفتہ ہوچکاہے۔ ڈیانا کے ساتھ گلو کی پہلی ملاقات اس روز ہوئی جب ڈیاناکے بھائی کی موٹرسائیکل عین گلو کی دکان کے قریب خراب ہوگئی تھی۔ اس کابھائی شایداسے کالج سے واپس لارہاتھا کہ موٹرسائیکل کے پلگ میں کچرا آگیا۔شدید گرمی کاموسم تھا ۔گلو اپنی دکان پربنیان پہن کربیٹھاتھا۔جیسے ہی ڈیانا اپنے بھائی کے ہمراہ اس کی دکان پرپہنچی تو وہ اس کے حسن کودیکھ کر مبہوت ہوگیااورعجلت میں قیمض پہننے کی کوشش میں بنیان بھی اتاربیٹھا۔ہوش وحواس درست ہوئے تواسے خیال آیا کہ اس شدید گرمی میں وی آئی پی گاہکوں کی آؤبھگت ہونا چاہیے سوموٹرسائیکل کی مرمت چھوٹے کے حوالے کرکے خودسامنے والی ریڑھی سے گنے کارس لیٰنے چلاگیا۔رس لے کر واپس آرہاتھا تو اسے یادآگیا کہ اس نے تو جلدی میں رس کا ایک ہی گلاس بنوایا ہے اور ڈیانا کے بھائی کے لیے تو وہ رس لینا بھول ہی گیا۔ دوسرا گلاس لینے کے لیے واپس گیا اورکچھ دیر بعدوہ رس کے دوگلاس لے کر اپنی دکان پرپہنچا توچھوٹاڈیانا کے بھائی کی موٹرسائیکل مرمت کرکے انہیں روانہ کرچکا تھا۔
بس پھرکیاتھا گلو جلال میں آگیا۔ چھوٹے کی اس حرکت کو وہ عالمی امریکی سازش سمجھ رہاتھا۔ وہ جانتاتھا کہ چھوٹا عام حالات میں کبھی بھی اتنی تیزی کے ساتھ کام نہیں کرتا جتنی پھرتی اس نے ڈیانا اوراس کے بھائی کوروانہ کرنے میں لگائی ۔ غصے میں گنے کے دونوں گلاس خودپی رہاتھا کہ اسے چھینک آگئی اورپھر کھانسی ایسی شروع ہوئی کہ وہ چھوٹے کی ہی نہیں موٹرسائیکل کی مرمت بھی بھول گیا۔ طبعیت کچھ بہتر ہوئی تو اسے پھرڈیانا یاد آگئی۔ گلو بادشاہ نے تین چار ماہ کے جتن کے بعد بالآخر ڈیانا کادوبارہ سراغ لگالیا۔ڈیانا اسے محلے کی ایک دکان پرسبزی خریدتی دکھائی دی۔ جتنی دیر میں وہ قریبی موڑ سے اس کے لیے گلاب کے پھول لے کر آیا ڈیانا گوبھی کاپھول لے کر جاچکی تھی۔ کسی نہ کسی طرح اس نے اس کے گھر کابھی پتا لگالیا۔اب گلو بادشاہ کے روز وشب تبدیل ہوچکے تھے۔ وہ موٹرسائیکل مکینکی بھول کر ڈیانا کے عشق میں غرق ہوگیا۔
گھر میں ملکہ عالیہ کی ڈیانا کے ساتھ نفرت عروج پرتھی ۔ وہ اٹھتی بیٹھتی اسے کوسنے دیتی تھیں۔ گلو بادشاہ کی آہیں بھی ملکہ عالیہ کے غم وغصے میں اضافہ کرتی تھیں۔ایک روز گلو بادشاہ ڈیانا کے ہجرمیں خواب آور گولیاں کھا کر سویااور آدھی رات کو چیخیں مارتا ہوا اٹھ بیٹھا۔ ملکہ عالیہ نے دیکھا بادشاہ سلامت زمین پرگرے ہوئے ہیں ۔نہیں ،نہیں وہ کہیں نہیں جاسکتی۔ معلوم نہیں اس نے کون سا خواب دیکھا تھا لیکن اس دن کے بعد ملکہ عالیہ جب بھی ڈوئی کے ساتھ اس پر حملہ آورہوتیں اور ڈیانا کو صلواتیں سناتیں تو وہ ڈوئی کو ڈوڈی الفائد کہتا ہوا ہاتھ جوڑ دیتا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کاکالم:ایک تہذیبی انقلاب
Next Article خاتون جج کو دھمکیوں کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.