Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : پنجاب اسمبلی، چھانگا مانگا اور آصف زرداری کا آپریشن فیئر پلے
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : پنجاب اسمبلی، چھانگا مانگا اور آصف زرداری کا آپریشن فیئر پلے

ایڈیٹرجولائی 25, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asif zardari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب اسمبلی کے حالیہ انتخابات کے بعد جو نمبر گیم سامنے آئی اس نے ایوان میں بہت دلچسپ صورتحال پیداکردی اس وقت جب ہم یہ کالم لکھ رہے ہیں حمزہ شہباز دلچسپ مقابلے کے بعد دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوچکے ہیں اورمعاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ چکا ہے لیکن ہمارا موضوع آج چھانگا مانگا کی سیاست ہے چھانگامانگا کی یہ سیاست وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل زیربحث آئی تھی اوراس پر سب سے زیادہ شور پی ٹی آئی کی یوتھ نے مچایاتھا، چھانگا مانگا یوں تو لاہور کے قریب واقع ایک جنگل کانام ہے جوپہلے پکنک اورسیروتفریح کے حوالے سے جانا جاتاتھالیکن اب اس کی پہچان ہی تبدیل ہوگئی ہے۔اس جنگل میں ایک پارک اور ایک ریسٹ ہاؤس بھی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات سے لوگ سیروتفریح کی غرض سے اس جنگل میں واقع پارک اورریسٹ ہاؤس کا رخ کرتے تھے اوراب بھی کرتے ہیں پھر پاکستان کی سیاست میں وہ لمحہ آیا جب آج کی حلیف جماعتیں پیپلزپارٹی اور نواز لیگ ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کرتی تھیں،1988ء کے انتخابات ضیاء آمریت کے فوراً بعد منعقد ہوئے تھے اوران میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی اور بے نظیر بھٹو ان انتخابات کے نتیجے میں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں۔دوسری جانب پنجاب میں نوازشریف اسلامی جمہوری اتحاد کے امیدوار کی حیثیت سے وزیراعلیٰ بن گئے پھرمرکز اور پنجاب کے درمیان جو محاذآرائی شروع ہوئی وہ اس نہج تک پہنچ گئی کہ بے نظیربھٹو کے لیے پنجاب کادورہ کرنابھی مشکل ہوگیا،پروٹوکول کے تحت وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نوازشریف اس بات کے پابند تھے کہ وہ پنجاب آمد پر محترمہ بے نظیربھٹو کااستقبال کریں لیکن انہوں نے کبھی بھی یہ زحمت نہ کی۔
مرکز کے نمائندے کی حیثیت سے گورنر پنجاب یہ فرائض انجام دیتے تھے۔اس دوران بے نظیربھٹو کی حکومت گرانے کے لیے کوششیں شروع ہوگئیں اورحکومت کی تشکیل کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اسلامی جمہوری اتحاد کے 86 ارکان نے 23اکتوبر 1989ء کو بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش کردی،اپوزیشن کے جن مرکزی رہنماؤں نے بے نظیر کے خلاف مہم میں نوازشریف کا ساتھ دیا ان میں چوہدری شجاعت حسین،زاہد سرفراز، ملک نعیم اورچوہدری عبدالغفور سرفہرست تھے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عمران فاروق اورڈپٹی پارلیمانی لیڈر امین الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کااعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر معراج خالد نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کی جس کے تین چارروز بعد ووٹنگ ہونا تھی بحث شروع ہوئی تو غلام مصطفی جتوئی، مولانا فضل الرحمن، ڈاکٹرعمران فاروق، سیدہ عابدہ حسین نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں دھواں دھار تقریریں کیں۔ اپنی پارٹی کی جانب سے صرف وزیراعظم بینظیر بھٹو ہی فلور پرآئیں اور انہوں نے تحریک کے حوالے سے یادگار تقریر کی۔بعدازاں تحریک عدم اعتماد پر گنتی ہوئی تو 237کے ایوان میں سے صرف 107ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیئے اوریوں بے نظیر کی حکومت 12ووٹوں کی برتری سے بچ گئی۔یہ وہ مرحلہ تھا جب بے نظیر بھٹو پر بھی ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگے اور ان کے مخالفین نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے حامی اراکین کو خصوصی طیارے کے ذریعے سوات لے گئی تھیں اور وہاں انہیں سرینا ہوٹل میں رکھاگیاتھاتاکہ وہ مخالفین کے ہاتھ نہ آ سکیں لیکن چھانگا مانگا سیاست تو صرف نوازشریف سے منسوب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے نواز شریف 1985ء میں اپنے آزاد ارکان کو چھانگامانگا کے ریسٹ ہاؤس میں لے آئے تھے اورانہیں لاہوراس روز لے جایاگیا جب وزیراعلیٰ کاانتخاب ہونا تھا اوریوں نواز شریف دور میں چھانگا مانگا سیاست اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا استعارہ بن گئی۔ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال 1993ء کے سیاسی بحران میں اس وقت دیکھنے میں آئی جب اپریل 1993ء میں صدرغلام اسحاق خان نے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کو برطرف کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی حکومت بھی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم کر دی گئی اور میاں منظور وٹو برسراقتدار آ گئے۔
یہ پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی لیکن جب مئی 1993ء میں نوازشریف حکومت بحال ہوگئی تو منظور وٹو نے پنجاب میں مزاحمت شروع کردی۔جب ان کی توڑی ہوئی پنجاب اسمبلی اورکابینہ بھی لاہوررہائی کورٹ کی جانب سے بحال کی گئی تو منظوروٹو نے وزارت اعلی بچانے کے لیے اراکین کی خریدو فروخت شروع کردی، وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی کی فوج ظفر موج پنجاب کابینہ میں شامل ہوگئی،اس موقع پر گورنر راج کے نفاذ کے لیے صدراسحاق اورگورنر چوہدری الطاف کے درمیان صلاح مشورے بھی ہوتے رہے۔تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے سیکرٹری اسمبلی کے اغواء کا واقعہ بھی انہی دنوں پیش آیا پھرسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس ہوئے۔ بالآخر پنجاب پر وفاق کا کنٹرول میاں اظہر کو ایڈمنسٹریٹر بنا کر بحال کیاگیا کیونکہ اس سے پہلے ہائیکورٹ نے جب پنجاب اسمبلی بحال کی تو گورنر الطاف نے چارمنٹ بعدہی وہ دوبارہ توڑ دی تھی، یہ وہ دور تھا جب پنجاب میں خونریزی کاخدشہ بھی پیدا ہوگیاتھا اور اس تمام عرصے میں چھانگامانگا منظور وٹو کے استعمال میں رہا۔یہ ساری کہانی سنانے کامقصد یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اس مرتبہ اسی قسم کی صورت حال کاخدشہ ضرور تھا لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ نوبت یہاں تک نہیں پہنچی۔ ایوان میں جو مارکٹائی 16اپریل کو دیکھنے میں آئی تھی اورجس کے نتیجے میں پرویز الٰہی نے اپنے ٹوٹے ہوئے بازو کو پایوڈین سے جوڑا تھا۔اس کے تناظر میں چھانگامانگا کی گفتگو غیر ضروری طورپر شروع کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں اور خودذمہ دار عہدیداروں نے جس طرح افواہیں پھیلائیں،اراکین کی خریدوفروخت اور کروڑوں بلکہ اربوں روپے کی ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے ان کے ذہن میں شاید 1990ء کے عشرے والا ماحول ہی موجودتھا۔ لطف یہ ہے کہ اس مرتبہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، کسی امیدوار نے وفاداری تبدیل نہیں کی اور ماضی کی مثالیں ذہن میں رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے حامی اراکین کی گمشدگی کی جو کہانیاں سنا رہے تھے وہ بھی غلط ثابت ہوئیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی بہت سے پالیسیوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن انہوں نے جس مہارت کے ساتھ اس الیکشن میں اپوزیشن کوچت کیا وہ حیران کن بھی ہے اورقابل داد بھی ، آصف زرداری نے یہ ثابت کردیا کہ سیاسی قوتیں اگر نیک نیتی اورارادے کی پختگی کے ساتھ میدان میں اتریں تو غیرجمہوری قوتوں کو شکست دینا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا۔”آپریشن فیئر پلے“ جمہوریت کے خاتمے کے لئے ہی نہیں جمہوریت کے استحکام کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ پاکستان )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری پنجاب اسمبلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحمزہ شہباز کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو اپنے ہی کیے پر پانی پھیرنا ہو گا : قانونی ماہرین
Next Article حمزہ شہباز کیس: ڈپٹی اسپیکر نے ہمارے فیصلے کے کس حصے کا حوالہ دیا، سپریم کورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

صدر آصف زرداری ، کی سیاسی بصیرت اور ویژن : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اظہاریہ

فروری 13, 2026

ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.