Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»حمزہ شہباز کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو اپنے ہی کیے پر پانی پھیرنا ہو گا : قانونی ماہرین
اہم خبریں

حمزہ شہباز کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو اپنے ہی کیے پر پانی پھیرنا ہو گا : قانونی ماہرین

ایڈیٹرجولائی 25, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان بار ایسوسی ایشن کے ایک سینئر ممبر نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ہفتے کے روز لاہور میں کی جانیوالی سماعت کے شارٹ آرڈر کے مطابق حلف اُٹھا لینے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ہٹائیں گے تو اس کیلئے سپریم کورٹ کو اپنے ہی سابقہ کئے پر پانی پھیرنا ہوگا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر طارق محمود خالد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی سماعت کے دوران ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے بالکل ٹھیک کہا کہ سپریم کورٹ کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 10ووٹ شمار کرنے کیلئے اپنے ہی تین فیصلوں کو کالعدم قرار دینا ہو گا۔
ایک فیصلہ پی ایل ڈی 2018ء سپریم کورٹ 370میں شائع شدہ ہے۔ دوسرا فیصلہ پی ایل ڈی 2018ء سپریم کورٹ 97ہے اور منحرف اراکین کے ووٹ نہ شمار کرنے کا حالیہ فیصلہ بھی نظرانداز کرنا ہو گا۔
اس کے علاوہ نواز شریف کو پارٹی ہیڈ سے فارغ کرنے کیلئے نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کے تین ججوں مسٹر جسٹس ثاقب نثار‘ موجودہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال اور موجودہ فاضل جج مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے بی ایل ڈی 2018ء سپریم کورٹ 370جو فیصلہ صادر کیا تھا‘ اُس میں سپریم کورٹ پارٹی ہیڈ کو ہی پارلیمانی پارٹی کا ہیڈ اور کنٹرولر قرار دے چکی ہے۔
اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے مسٹر جسٹس ثاقب نثار کے بھی ایک فیصلے پی ایل ڈی 2018ء 97پر انحصار کیا ہے۔ فیصلے کو یکسو کرتے ہوئے پیرا نمبر پانچ میں پارٹی ہیڈ کا پارلیمانی اُمور کو کنٹرول کرنے کا پھر خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔ اس طرح نواز شریف کی مخالفت میں مبینہ طور پر آئین کو زک لگائی گئی‘ پھر حال ہی میں عمران خان کیس میں منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کر کے آئین کو مضبوط نہیں بنایا‘ اب سپریم کورٹ کے اس مخصوص بینچ کو چیف منسٹر پنجاب کے 22جولائی 2022ء کو ہونیوالے الیکشن پر خوشی نہیں ہوگی اور یہ ناخوشی سپریم کورٹ کے اپنے فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
قیام پاکستان سے اب تک پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سیاسی مقدمات کے حوالے سے بیشتر سیاسی مقدمات میں عدلیہ نے عموماً ایسے فیصلے دیئے جن میں مخالفین اُسے فریق قرار دیکر تنقید کرتے رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ کیس میں عدلیہ نے محبت‘ نفرت‘ خوف یا دبائو سے چیف منسٹر کے الیکشن کو قرار دیا تو سپریم کورٹ نہ صرف اپنے فیصلوں بلکہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نزدیک آئین سے کھلواڑ کرنا پڑیگا۔
سپریم کورٹ کا یہ مخصوص بینچ نہ صرف پبلک میں بلکہ خود سپریم کورٹ میں متفقہ قرار نہیں دیا جا رہا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جس پارلیمانی سربراہ (ساجد کے خط کا سہارا لیکر) پی ٹی آئی نے پٹیشن دائر کی ہے اُسے چوہدری شجاعت حسین نے اپنی جگہ پارلیمانی پارٹی مختار مقرر ہی نہیں کیا۔
چوہدری شجاعت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ (ق) لیگ کے ذرائع کے مطابق 6رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آرڈر ہفتہ کے روز دیا کہ وہ پیر کو چوہدری شجاعت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) کا اسمبلی میں لہرایا گیا خط لیکر پیش ہوں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر جو ایک اصولی سیاستدان ہیں اور جنہوں نے اپنے بھانجے چوہدری مونس الٰہی تک کو واشگاف الفاظ میں کہہ رکھا ہے کہ وہ اداروں کو گالیاں دینے والے‘ اداروں پر تنقید کرنے والے اور اداروں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے عمران خان کے ہم نوا وزارت اعلیٰ کے امیدوار کو (ق) لیگ کے ایم پی ایز کا ووٹ نہیں ڈلواسکتے جس کے بعد چوہدری مونس الٰہی نے جیو نیوز کے اینکر پرسن کو ٹیلیفون پر کہا ’’میں ہار گیا ہوں‘ عمران بھی ہار گیا ہے‘ زرداری جیت گیا ہے‘‘۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حمزہ شہباز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکاتجزیہ:پی ڈی ایم اتحاد۔ سو جوتے کھائے یا پیاز
Next Article رضی الدین رضی کا کالم : پنجاب اسمبلی، چھانگا مانگا اور آصف زرداری کا آپریشن فیئر پلے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہیل وڑائچ کا کالم : حمزہ شہباز کہاں ہے ؟

مئی 25, 2025

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

فروری 6, 2025

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

اکتوبر 12, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.