Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سپریم کورٹ کے ہاتھوں بے روزگار ہونے والےسرکاری ملازم کی بیٹیوں سمیت خود سوزی کی کوشش
اہم خبریں

سپریم کورٹ کے ہاتھوں بے روزگار ہونے والےسرکاری ملازم کی بیٹیوں سمیت خود سوزی کی کوشش

ایڈیٹرستمبر 3, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں آج جمعے کا دن بظاہر معمول کے مطابق تھا جب یہاں ملک کی شاید سب سے اہم سڑک شاہراہِ دستور پر ایک شخص دو کم عمر بچیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا۔اچانک یہ شخص پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے اپنی بائیک روکتا ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون کہلائے جانے والے اس علاقے میں عام طور پر ہائی پروفائل شخصیات کی نقل و حرکت کے باعث سکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے۔ شاہراہِ دستور پر سپریم کورٹ کے علاوہ کئی ملکوں کے سفارتخانے، پارلیمان، ایوان صدر اور دفتر خارجہ سمیت کئی اہم عمارتیں موجود ہیں۔
کسی عام سڑک کے برعکس یہاں موٹر سائیکل سواروں کی زیادہ تعداد بھی نہیں ہوتی۔ مگر یہ شخص اپنی موٹر سائیکل سپریم کورٹ کے سامنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفتر پر کھڑی کر دیتا ہے اور اپنی آٹھ اور پانچ سال کی بیٹیوں کو موٹر سائیکل سے نیچے اتار کر خود بھی اتر جاتا ہے۔پھر اس کا ہاتھ بائیک کی ٹینکی کے ساتھ لگے پیٹرول کے پائپ کی طرف جاتا ہے۔ کسی دیکھنے والے کو شاید یہ لگتا کہ بیچارے کا پٹرول ختم ہوگیا ہوگا۔ اس طویل سڑک پر ویسے بھی زیادہ پیٹرول پمپ موجود نہیں ہیں۔ لیکن آگے جو ہوا اس کی وہاں کسی کو توقع نہ تھی۔
اسلام آباد پولیس کی سپیشل برانچ اور انٹیلیجنس بیورو کے اہلکاروں کے مطابق اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ موجود ملزم وحید بلوچ نے سپریم کورٹ کے سامنے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے بعد اس کی ٹینکی سے پیٹرول نکال کر اسے اپنے اور اپنی بچیوں کے اوپر چھڑکنا شروع کر دیا تھا۔یہاں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ فوراً اس شخص کی جانب بڑھے۔ان کے مطابق انھوں نے ملزم کو ’عین اس وقت قابو میں کرلیا‘ جب وہ اپنی ’جیب سے ماچس نکال کر خود کو اور اپنی کمسن بچیوں کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔‘
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے خود کو قانون نافد کرنے والے اہلکاروں کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا۔
اس صورتحال کے تناظر میں سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ کے باہر پولیس اہلکاروں نے تھانہ سیکرٹریٹ کو فون کیا اور کچھ ہی دیر میں مقامی تھانے کی پولیس وہاں پر پہنچ گئی جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ابتدائی طور پر ملزم وحید بلوچ اور ان کی دو کسمن بچیوں کو اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ یہاں جا کر معلوم ہوا کہ ملزم وحید بلوچ صوبہ سندھ کے شہر نوشہرہ فیروز کا رہائشی ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ملازم تھا۔ پولیس کی جانب سے وحید کی اہلیہ سے رابطہ کیے جانے پر انھوں نے بتایا کہ وہ ’ہمیں کہہ کر آیا کہ میں لڑکیوں کو سیر کروانے لے کر جا رہا ہوں۔‘
وحید نے پولیس کو بتایا کہ وہ ان سینکڑوں ملازمین میں شامل ہیں جن کو ’سپریم کورٹ کے حکم پر ان کی نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔‘مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم کا یہ کہنا تھا کہ چونکہ ان کے پاس اب روز گار بھی نہیں ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے تو انھوں نے ایسے حالات میں خودکشی کرنا ہی مناسب سمجھا۔انھوں نے کہا کہ جتنا عرصہ انھوں نے این ایچ اے میں کام کیا ہے اس کا پراویڈنٹ فنڈ بھی نہیں ملے گا۔
پولیس نے ملزم کے گھر والوں کو فون کیا ہے کہا ہے کہ وہ ان کمسن بچیوں کو اپنے ساتھ لے جائیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور فی الحال وہ پولیس کی حراست میں ہے۔دریں اثنا پولیس نے ان بچیوں کو شکریال کے رہائشی وحید کے ایک رشتہ دار کے حوالے کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ان کے ہمراہ لڑکیوں کی والدہ بھی آئیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کچھ عرصہ قبل سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں آنے والے ایمپلائرز ایکٹ سنہ 2010 کو اس بنیاد پر کالعدم قرار دیا تھا کہ کہ یہ ایکٹ ’سیاسی بھرتیوں کے لیے لایا گیا‘ تھا۔
پاکستان کے قوانین کے مطابق اقدامِ خودکشی کے مقدمے میں ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ توقع ہے کہ ملزم وحید کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم:مجھ سے بات کرتے ہوئے سردار عطااللہ مینگل کی آواز بھرا کیوں گئی؟
Next Article حیدر جاوید سید کا کالم : رضی الدین رضی سمیت 18ہزار افراد کی بیروزگاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.