Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 20, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم
  • بھوک کے ’’ آداب ‘‘ ارون دھتی رائے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے
  • ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( دوسرا حصہ ) : محسن نقوی ، مختار اعوان اور مظفر گڑھ کی جٹی
  • وسعت اللہ خان کا کالم : حمیرا اصغر اور سماجی بیگانگی: ہم بے بس ہیں یا بے حس؟
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ:کیا مضبوط معیشت کے لیے سیاسی آزادی قربان کرنی چاہیے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاکر حسین شاکر»مسیح ﷲ جامپوری کا جہانِ معنی ۔۔ کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

مسیح ﷲ جامپوری کا جہانِ معنی ۔۔ کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر

رضی الدین رضیمارچ 9, 20174 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns and articles of masih ullah khan jam puri at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حسبِ سابق ملک کے نامور صحافی، دانشور، ادیب اور میرے بزرگ مسیح ﷲ جام پوری اپنی نئی کتاب ’’کچھ بھی تو نہیں بدلا‘‘ کا تحفہ دینے کے لیے نئے سال کے ابتدائی دنوں میں جب میرے ہاں تشریف لائے تو اُن سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اسی شام ایک تقریب میں مَیں نے کتاب کی رسید بالمشافہ دی تو کہنے لگے آپ کی آوارہ گردی تو ہم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ میرا خیال تھا کتاب دینے جاؤں گا، گپ شپ ہو گی، اکٹھے بیٹھ کر چائے پئیں گے اور پھر یہ سب نہ ہو سکا۔ مَیں نے دست بستہ عرض کی خان صاحب ہم جلد ہی اس کتاب کے حوالے سے ادبی بیٹھک میں بیٹھیں گے، چائے بھی ہو گی اور آپ سے باتیں بھی ہوں گی۔ مسیح ﷲ جام پوری سے ہماری پہلی ملاقات مرحوم روزنامہ امروز کے دفتر کی بالائی منزل پر ہوئی جہاں وہ مظہر عارف، مرزا ابن حنیف کے جلو میں ریڈیو سے خبریں سن کر انہیں کاغذ پر منتقل کر رہے ہوتے تھے۔ امروز ملتان کے دفتر میں سٹاف رپورٹرز کے کمرے میں رشید ارشد سلیمی اور ولی محمد واجد سے ملاقات بھی 1981ء میں شروع ہوئی۔ پھر اقبال ساغر صدیقی جب ریذیڈنٹ ایڈیٹر مقرر ہوئے تو میرے اور رضی کے لیے یہ اخبار گھر کا اخبار بن گیا میگزین سیکشن کی انچارج محترمہ نوشابہ نرگس تھیں۔ اقبال ساغر صدیقی ہم دونوں کو امانت علی ، خیانت علی کہنے لگے۔ ولی محمد واجد کے مَیں قریب اس لیے ہو گیا کہ حسین سحر کی وجہ سے وہ مجھے بھی اپنا بھتیجا جاننے لگے۔ ذکر ہو رہا تھا مسیح ﷲ خان جام پوری اور ان کی نئی کتاب کا۔ اس سے پہلے ان کا ایک شعری مجموعہ اور نثری مجموعہ ’’نگارخانہ‘‘ کے نام سے منظرِ عام پر آ چکا ہے۔ وہ سینئر صحافی ہونے کے علاوہ جہاندیدہ تجزیہ نگار بھی ہیں۔ وہ بڑے ہی خوبصورت انداز سے حالاتِ حاضرہ پر بات کرتے ہیں اور اُن کی ہر بات میں خوبصورتی کے ساتھ دلیل بھی خوبصورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتاب کے بیک ٹائیٹل پر رضی الدین رضی نے جب درج ذیل رائے لکھی تو یوں محسوس ہوا جیسے یہ ہم سب کے دل کی آواز ہے۔
’’مسیح ﷲ جام پوری کی ہر کتاب میں نئے جہان آباد ہوتے ہیں۔ وہ عمر بھر صحافت کے ساتھ منسلک رہے لیکن انہوں نے خود کو صرف خبر تک محدود نہیں رکھا۔ قلم کا دامن بھی مضبوطی سے تھامے رکھا۔ ایک صحافی کی حیثیت سے گرد و پیش کے حالات و واقعات پر نظر رکھی اور جو دیکھا اسے قرطاس پر منتقل کر دیا۔ وہ ایک سرکاری اخبار کے ساتھ منسلک تھے لیکن بات کہنے کا ہنر جانتے تھے۔ سو سرکار کی نوکری بھی ان کی فکر کی پرواز نہ روک سکی۔ مسیح ﷲ خان کی نئی کتاب اپنے دامن میں بہت سی دلچسپیاں رکھتی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنے وہ بہت سے سیاسی، سماجی، معاشرتی، ادبی و صحافتی مضامین، کالم اور فیچر جمع کیے ہیں جو گزشتہ 40 برس کے منظرنامے کا احاطہ کرتے ہیں۔ مسیح ﷲ جام پوری صاحب نے یہ اہتمام بھی کیا کہ ان تحریروں کے ساتھ تاریخِ اشاعت بھی درج کر دی۔ موضوعات مختلف ہیں بعض تحریریں دیکھ کر یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ آج کئی برس کے بعد آخر ان کی ضرورت کیوں پیش آئی اور آج قاری کو ان تحریروں سے بھلا کیا دلچسپی ہو سکتی ہے۔ ایٹمی پروگرام، سیاسی رسہ کشی، جوڑتوڑ، صوبوں کی سیاست، کالاباغ ڈیم اور ملتان کے مسائل یہ سب کچھ ان تحریروں میں موجود ہے اور بظاہر آج کے موضوعات سے یہ تحریریں مطابقت نہیں رکھتیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان تحریروں کے مطالعے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ کئی برس بیت جانے کے باوجود ہمارے موضوعات اور مسائل جوں کے توں ہیں۔ ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے۔ سفر جاری تو ہے مگر دائرے کی صورت میں۔ سو جب ایک چکر مکمل ہوتا ہے تو ہم پھر اسی مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سے آغازِ سفر ہوا تھا۔ اگر کہیں ترقی ہوئی بھی تو وہ ترقی معکوس قرار دی جا سکتی ہے۔ ان تحریروں میں جہاں بہت سی شخصیت اس عہد کے واقعات، اعداد و شمار دلچسپی کا باعث بنتے ہیں وہیں تبدیل ہوتی ہوئی صحافتی زندگی بھی ان تحریروں سے جھلکتی ہے۔ یہ کتاب ایک دستاویز ہے اور گزشتہ 40 سال کے تجربات کا نچوڑ ہے جو خان صاحب نے آنے والی نسلوں کے لیے اور ہم سب کے لیے محفوظ کر دیا ہے۔‘‘ مسیح ﷲ جام پوری کی یہ کتاب اگرچہ 1970ء سے لے کر 1980ء کی دہائی کے شائع ہونے والے مضامین کے علاوہ حالاتِ حاضرہ پر لکھے گئے تجزیوں پر مشتمل ہے لیکن اُن کے مطالعے سے یہ احساس ہوتا ہے کہ مسائل آج بھی وہی ہیں۔ انہوں نے بڑی خوبصورتی سے ہر موضوع کے ساتھ انصاف کیا۔ کتاب کو انہوں نے مکاں لامکاں، بازیچہ سیاست، کوچہ صحافت، نوشتہ وسیب، سرمایہ یاد، آئینہ ادب اور پاکستان زندہ باد جیسے موضوعات کو ابواب کے ذریعے تقسیم کیا۔ ہر باب میں دس سے زیادہ مضامین ہمیں پڑھنے کو ملتے ہیں۔ خاص طور پر کوچہ صحافت، نوشتہ وسیب، سرمایہ یاد اور آئینہ ادب والے ابواب پڑھنے کے لائق ہیں جس میں ان کی یاد نگاری کا ہنر پورے عروج پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسیح ﷲ جامپوری جب کسی شخصیت کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں تو اس اختلاف کو بھی بڑی خوبصورتی سے اپنے مضمون کا حصہ بناتے ہیں۔ کہیں پر وہ جنوبی پنجاب کا مقدمہ پیش کرتے ہیں تو کسی جگہ پر آزادی صحافت کا نوحہ پڑھتے ہیں۔ اخباری کارکنوں کی حالتِ زار اُن کا پسندیدہ موضوع ہے کیونکہ وہ خود بھی ماضی میں اخباری کارکن کے طور پر ملتان میں سرگرم رہے ہیں۔ امروز کی بندش کے بعد وہ اگرچہ ملتان پریس کلب کے انتظامی امور کی نگرانی بھی کرتے رہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ کلمہ حق کہنے سے بھی کبھی باز نہ آئے۔ ان کی تحریروں کی خوبی یہ ہے کہ بی بی سی جیسا ادارہ بھی ان کے مضامین کو اپنی ویب سائیٹ پر شائع کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جناب جام پوری جہاں بھی بیٹھتے ہیں وہاں ایک نیا جہان آباد کر لیتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اُن کے یہ مضامین بہت ہی خوبصورت انداز میں برادرم ظہور دھریجہ نے شائع کیے جو پڑھنے والوں کے لیے 2017ء کا ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ میری دُعا ہے ﷲ تعالیٰ اُنہیں تادیر سلامت رکھے اور وہ یونہی ملتان کی علمی ادبی اور صحافتی دنیا میں خوبصورت تحریروں کا اضافہ کرتے رہیں۔ آخر میں مَیں اپنے قارئین کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ محترم مسیح ﷲ خان جام پوری میرے ہمسایہ میں رہائش پذیر ہیں اور رات گئے جب مَیں اپنے گھر جاتا ہوں تو وہ میری گلی میں واک کر رہے ہوتے ہیں اور واک کرنے میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ اکثر وہ میرے سلام کا جواب اس لیے نہیں دیتے کہ وہ اس وقت واک کو بڑی تندہی سے سرانجام دینے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اس دوران ان کی انگلیوں میں سگریٹ بھی روشن رہتا ہے اس سے خوبصورت واک مَیں نے آج تک کسی شخص کی نہیں دیکھی
اﷲ کرے زورِ قدم اور زیادہ

(بشکریہ:روزنامہ پاکستان)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعورت کی ’’آزادی‘‘ کا دن ۔۔ ثمانہ سید
Next Article رقیب گالیاں کھا کے بھی بدمزہ نہ ہوا ۔۔ برملا / نصرت جاوید
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم

جولائی 20, 2025

توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 20, 2025

نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

جولائی 19, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم جولائی 20, 2025
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 20, 2025
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جولائی 19, 2025
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا جولائی 19, 2025
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم جولائی 19, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.