Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ 60 رنز پر ڈھیر، افغانستان 130 رنز سے کامیاب
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ 60 رنز پر ڈھیر، افغانستان 130 رنز سے کامیاب

ایڈیٹراکتوبر 26, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
T20 world cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شارجہ :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں مجیب الرحمٰن کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم کو 60 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 130 رنز سے جیت لیا۔شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے پہلی وکٹ میں برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کے سیفیان شریف نے 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کھیلنے والے خطرناک بلے باز محمد شہزاد کو آؤٹ کرکے افغانستان کی پہلی وکٹ گرادی۔حضرت اللہ زازئی نے دوسری وکٹ پر رحمٰن اللہ کے ساتھ مل کر اسکور 10 ویں اوور میں 82 رنز تک پہنچایا لیکن وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کرپائے اور 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔رحمٰن اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور 169 تک لے گئے اور اسکاٹ لینڈ کے ڈیوی نے ان کی 46 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔انہوں نے 37 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں ایک چوکا اور 4 چھکے لگائے۔
نجیب اللہ زدران نے افغانستان کو ایک بڑا اسکور بنانے کے لیے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے اور 34 گیندوں کا سامنا کیا۔انہوں نے جارحانہ اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے جبکہ سیفیان شریف نے ان کی وکٹ حاصل کی۔کپتان محمد نبی 4 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ نے ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو افغانستان کے مجیب الرحمٰن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔مجیب الرحمٰن نے اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئٹزر کی اننگز 10 رنز پر ختم کی، اس وقت ٹیم کا اسکور 28 رنز تھا، اگلی گیند پر کیلم میکلیوڈ بھی آؤٹ ہوئے اور آخری گیند پر نئے بلے باز رچی بیرنگٹن بھی چلتے بنے۔اسکاٹ لینڈ کی چوتھی وکٹ 30 کے اسکور پر گری جب میتھیو کراس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
جارج منسے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، مجیب الرحمٰن نے ان کی وکٹیں بھی اڑا دیں اور چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مائیکل لیسک تھے۔مجیب الرحمٰن نے زبردست باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مارک واٹ کو بھی آؤٹ کرکے 5 وکٹیں مکمل کی۔دوسرے اینڈ سے راشد خان نے کرس گریویس کو آؤٹ کرکے مشکلات میں گھری اسکاٹش ٹیم کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 11ویں اوور کی دوسری گیند پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور افغانستان نے میچ 130 رنز کے بڑے مارجن سےجیت لیا۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے سب سے زیادہ 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔مجیب الرحمٰن کو شان دار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا گیا جبکہ 26 اکتوبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان ٹی ٹوئنٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان : گرلز سکول میں افسوس ناک حادثہ ۔۔ ٹیچر کی گاڑی طالبات پر چڑھ گئی ، ایک ہلاک دو زخمی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کرکٹ میچ پر عمران خان کا تبصرہ اور پاک بھارت تعلقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

کیا افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان رہا ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 24, 2026

مصالحت ضروری ہے لیکن متبادل کیا ہے؟ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.