Browsing: ڈونلڈ ٹرمپ

ایسی کسی بنیاد کی عدم موجودگی میں وزارت خارجہ یا وزیر اعظم اگر روزانہ کی بنیاد پر بھی امریکہ کے فیصلوں کے بارے میں تشویش ظاہر کرتے رہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ امریکہ یا دنیا اسی وقت اسلام آباد کو اہمیت دے گی جب پاکستان خوشحال اور پر امن ملک ہوگا۔ یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے کوئی دوسرا نہیں آئے گا، ہمیں خود اپنی مدد کرنا ہوگی۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور اردن کے شاہ کی ملاقات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی صدر غزہ کو خالی کرانے اور وہاں قابض ہونے کے دعوے پر قائم ہے لیکن عرب ممالک ابھی ملاقاتیں کرنے اور مل جل کر کسی منصوبے پر عمل کرنے ہی پر غور کررہے ہیں۔ اس ملاقات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کئی ہفتے پہلے درست طور سے دعویٰ کیا تھا کہ’ اردن اور مصر خواہ ان کے منصوبے کی مخالفت کرلیں لیکن وہ مان جائیں گے‘

کسی خطے کے لوگوں کو وہاں سے نکال کر اس جگہ کو رئیل اسٹیٹ بنادینے کی بات کرنا بجائے خود بدترین سفاکی اور گھٹیا انسانی رویہ ہے لیکن کسی اصول یا اخلاق کو نہ ماننے والے امریکی صدر سے کسی بھی بے اعتدالی اور لاقانونیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے لیے جس منصوبہ کا اعلان کررہے ہیں، اس کے تحت غزہ سے 25 لاکھ فلسطینی باشندوں کو ان کی آبائی سرزمین سے بے دخل کیا جائے گا۔