Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»وسعت اللہ خان کا کالم : امیرِ المومنین سے چند گذارشات ۔۔ وسعت اللہ خان
تجزیے

وسعت اللہ خان کا کالم : امیرِ المومنین سے چند گذارشات ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹردسمبر 1, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ریاستِ مدینہ عرف پاکستان کے امیر المومنین کی گوناگوں مصروفیات کا مجھ ناچیز کو بخوبی احساس ہے۔ یہ بھی اندازہ ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سپہ سالار سے متعلق ملازمتی و توسیعی قوانین کو باضابطہ و پارلیمانی شکل دینے کے لیے چھ ماہ کے اندر اندر کسی دستاویزی نتیجے پر پہنچنے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔
اور مجھے یہ بھی اندازہ ہے کہ ان چھ ماہ کے دوران اس ملک کی کرپٹ حزبِ اختلاف اور ملک کو لوٹ کر کھا جانے والی مافیا کے تعاون سے یہ کام کرنا امیر المومنین کے لیے زہر کا پیالہ پینے کے برابر ہوگا، مگر مجھے یقین ہے کہ امیر المومنین اس آزمائش سے بھی سُرخرو ہو کر نکلیں گے۔ فی الحال تو بس مفادِ عامہ کے تعلق سے دو تین عرضیاں گوش گزار کرنی ہیں تاکہ امیر المومنین ریاستِ مدینہ کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں انھیں بھی ایک نظر دیکھ لیں۔
ان عرضیوں کا تعلق پچھلے ایک ڈیڑھ ہفتے سے ہے۔
تین کمسن بچے صائم علی، ثاقب علی اور ذوالقرنین کے والدین نے طلاق کے بعد الگ الگ شادیاں کر لیں اور ان بچوں کو پھوپھی (سویرا رمضان) کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ پھوپھی معاشی طور پر ان بچوں کا بوجھ سہارنے کے قابل نہیں لہٰذا انھوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ان بچوں کے حقیقی والدین کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
میری درخواست ہے کہ کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے سے قطع نظر سرکار ان تینوں بچوں کو بے حس والدین کے حوالے کرنے کے بجائے اپنی نگرانی میں لے لے۔ ورنہ اس وقت ریاستِ مدینہ عرف پاکستان کی سڑکوں پر جو لاکھوں بچے لاوارث گھوم رہے ہیں ان میں مزید تین کا اضافہ ہو جائے گا۔
اگرچہ تین بچوں کی دیکھ بھال کا کام ریاست کے لیے مشکل نہیں ہونا چاہیے البتہ اس کارِ خیر سے بھی پہلے اگر امیر المومنین بیت المال کے تحت لاہور میں چلنے والے یتیم و بے سہارا بچیوں کے کاشانہِ اطفال کی برطرف ناظمہ افشاں لطیف کی انکشافی ویڈیو بھی دیکھ لیں تو بہت اچھا ہوگا۔
اس کاشانہِ اطفال میں اس وقت لگ بھگ 57 نو عمر بچیاں ہیں اور بقول سابق ناظمہ ان بچیوں پر اعلیٰ اہلکاروں اور بااثر افراد کی سفلی نظر ہے۔ امید ہے کہ امیر المومنین ریاستِ مدینہ کی ان یتیم بچیوں کے تحفظ کا معاملہ ’ارجنٹ کاموں کی ڈائری‘ میں نوٹ فرما کر براہِ راست ماجرا معلوم کرنے اور انصاف دینے کی کوشش کریں گے اور ’وِسل بلوئر‘ کے تحفظ کا بھی اہتمام کریں گے۔
ایک اور مسئلہ بھی حضورِ والا کی فوری توجہ چاہتا ہے۔
ریاستِ مدینہ کے ضلع دادو کے علاقے واہی پاندھی میں گذشتہ ہفتے (21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب) علی بخش رند نے اپنی نو برس کی بیٹی گل سما کو بدچلنی کے شبہے میں چار دیگر رشتے داروں کی مدد سے سنگسار کر کے دفنا دیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی طاقتور اور بااثر شخص بھی ملوث نہیں لہٰذا امیر المومنین سے دست بستہ عرض ہے کہ اس معاملے کو براہِ راست دیکھ لیں۔
اسی سے ملتا جلتا تین چار دن پرانا واقعہ پنجاب کے علاقے میلسی میں جہان پور میں ہوا ہے۔ گنے کے کھیتوں سے چھ برس کی زری اور سات برس کی ثانیہ کی لاش ملی ہے۔پولیس کو قریبی رشتے داروں پر شبہہ ہے البتہ ہلاکت سے پہلے ان بچیوں کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی یا نہیں، اس کا تعین ہونا فی الحال باقی ہے۔
بلوچستان کے ضلع آواران میں چار خواتین علیحدگی پسندوں کو اسلحہ پہنچانے کے الزام میں زیرِ حراست ہیں۔ ان پکی عمروں کی خواتین کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان کے سامنے مبینہ طور پر برآمد شدہ اسلحہ بھی سجا ہوا ہے۔ ان خواتین کو حراست میں لیے جانے کے حالات کی بابت متضاد مؤقف سامنے آ رہے ہیں۔ چونکہ بیشتر بلوچستان میں آزاد میڈیا کی رسائی خاصی مشکل ہے، لہٰذا امیر المومنین اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا فرمان جاری کریں، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچ خواتین کی اس طرح بطور ملزم تصویر جاری ہوئی ہو۔
اور اگر ہو سکے تو امیر المومنین انتیس نومبر کو ملک گیر طلبا مارچ کے میڈیا بلیک آؤٹ کے ذمہ داروں کی نشاندہی کا بھی حکم جاری کریں۔اس بلیک آؤٹ کی ذمہ داری پیمرا، چینل مالکان اور کیبل آپریٹرز سمیت کوئی لینے کو تیار نہیں۔ ان طلبا مظاہروں میں گلگت تا کراچی بس ایک نعرہ مشترک تھا ۔ ’ہم لے کے رہیں گے آزادی ‘۔ کیا یہ اتنا خطرناک نعرہ ہے کہ شہید طالبِ علم مشال خان کے والد سمیت تین سو افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو جائے ۔
امید ہے کہ جس طرح اوریجنل ریاستِ مدینہ میں بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہوتا تھا نئی ریاستِ مدینہ بھی ان حقوق کے احترام کے بارے میں غور فرمائے گی۔ مگر کوئی جلدی نہیں۔ ابھی تو کم ازکم چار برس باقی ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بچیاں بچے مارچ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچیدہ چیدہ، دیدہ اور شُنیدہ لوگ ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
Next Article ’’اُلٹا لٹکا دوں گا‘‘۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا کالم : تحریک انصاف کا ” ہر صورت” مارچ اور "نیک چال چلن” کی ضمانت

اکتوبر 16, 2024

اولاد کی تربیت کے چند رہنما اصول : لکھنؤ سے مولانا جاوید حیدر زیدی کا ہفتہ وار کالم

مارچ 25, 2024

غزہ میں لڑائی کے دوران 477 بچے بھی مارے گئے : ہلاکتیں 1417 ہو گئیں

اکتوبر 12, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.