ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کو کل سے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
عمارت کواساتذہ، طلبہ کیلئے پیر تاجمعہ صبح 10 سے 4 بجےکھولا جائے گا جبکہ عوام اورسول سوسائٹی شام 4 تا6 بجےریڈیوپاکستان پشاور میں آسکیں گے۔
عوام کوریڈیوپاکستان پشاورکی متاثرہ عمارت کےمختلف حصوں کادورہ کرایا جائے گا اور شرپسندوں کی طرف سےگھیراؤ اور جلاؤسے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
ریڈیو پاکستان پشاور نے دہشتگردی سے لیکر امن کے طویل سفر میں مثبت کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ