Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )
  • مزارِ قائد تین سال سے عوام کے لیے بند : لینڈ مافیا کی نظریں : مظہر عباس کا کالم
  • آبنائے ہرمز اور محصول کی وصولی کا سوال ، ٹرمپ کا متضاد طرز عمل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستانی کشمیر میں اداروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم، دو اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خاور نعیم ہاشمی»امتیاز راشد بھی اک یاد بن گئے۔۔خاور نعیم ہاشمی
خاور نعیم ہاشمی

امتیاز راشد بھی اک یاد بن گئے۔۔خاور نعیم ہاشمی

ایڈیٹراکتوبر 11, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of khawar naeem hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انیس سو ستر میں جب پہلے عام انتخابات ہونے جا رہے تھے، اس وقت میں اس اخبار میں کام کر رہا تھا جو شیخ مجیب الرحمان اور ان کی جماعت،، عوامی لیگ،، کا ترجمان تھا، یہ شعبہ صحافت میں میری پہلی جاب تھی، مغربی پاکستان میں عوامی لیگ کی ،، مقبولیت،، کا یہ عالم تھا کہ بائیں بازو کے گنے چنے دانشوروں کے سوا اس کا کوئی ووٹر دکھائی نہیں دیتا تھا، میں اس زمانے میں شاہ حسین کالج میں پڑھ بھی رہا تھا، میں بلا وجہ شیخ مجیب کے چھ نکات کا حامی تھا، کالج میں اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات ہوئے تو میں جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر امیدوار بن گیا، میں نے اپنا منشور شیخ مجیب ہی کے چھ نکات سے متاثر ہو کر بنایا تھا، مجھے اس انتخابی معرکے میں کامیابی نصیب ہوئی، پھر عام انتخابات کے حتمی امیدواروں کی فہرست اخبارات میں چھپی تو پتہ چلا کہ پورے مغربی پاکستان میں عوامی لیگ کا ایک ہی امیدوار ہے اور اس امیدوار کا نام تھا ملک حامد سرفراز، میں ملک صاحب کو اچھی طرح جانتا تھا وہ کبھی کبھار رات کو پریس کلب میں حبیب جالب، ظہور بھائی اور ظہیر کاشمیری کے ساتھ تاش کھیلنے آیا کرتے تھے، میں ملک صاحب کو ملنے ان کے گھر پہنچا جو نسبت روڈ پر گوالمنڈی سے تھوڑا پہلے ایک گلی میں واقع تھا۔ ملک حامد سرفراز مجھے گھر کے اندر لے گئے۔ میں نے انہیں ان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کیں تو وہ بہت خوش ہوئے۔ بشیر بختیار لیبر ہال سے ملحقہ ایک گلی میں بیٹھک کرائے پر لی گئی، وہاں دوتین کرسیاں رکھی گئیں اوراسے عوامی لیگ کا آفس ڈیکلیئر کر دیا گیا۔ میں اس دفتر کا سربراہ بن گیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوا کہ اس دفتر میں رونق کیسے لگائی جائے۔ دیال سنگھ کالج کے ساتھ ایک عوامی ہوٹل ہوا کرتا تھا، ملک حامد سرفراز نے اس ہوٹل کے مالک سے مجھے ملوایا اور اسے ہدایت جاری کی کہ یہ لڑکا جتنے بھی لوگوں کے لئے چائے، کھانا منگوائے یا مہمان ہوٹل میں لے کر آئے بل وہ دیا کریں گے۔ اس طرح شہر میں میرے جتنے بھی جاننے والے تھے میں نے انہیں اس آفس میں بلوانا شروع کر دیا۔ چہل پہل توشروع ہوگئی، مگرمجال ہے کہ کبھی وہاں عوامی لیگ، شیخ مجیب یا ملک حامد سرفراز کے حق میں کوئی بات ہوتی ہو، ملک حامد سرفراز کا اپنا ٹھکانہ کافی ہاؤس تھا۔ ٭٭٭٭٭


پھر انتخابات کا دن آن پہنچا، نتائج میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا تھا، دوسری ساری جماعتیں،، ٹھاہ،، ہوگئیں، عوامی لیگ کے اکلوتے امیدوار ملک حامد سرفراز کی ضمانت ضبط ہوئی، پورے مشرقی پاکستان میں پیپلز پارٹی کا کوئی ایک امیدوار بھی میدان میں نہیں تھا، مجموعی طور پر عوامی لیگ کی نشستیں زیادہ تھیں اور حق حکمرانی بھی اسے ہی ملنا چاہئیے تھا لیکن’’اسٹیبلشمنٹ‘‘ کو شیخ مجیب کی حکومت گوارا نہ تھی اور اس طرح شیخ مجیب کو اپنی فتح کا جشن جیل میں منانا پڑا۔مجھے اخبار میں کام کرنے اور لکھنے کا چسکا پڑ چکا تھا، عوامی لیگ کے ترجمان اخبار روزنامہ ’’آزاد‘‘ میں مجھے پروفیسر ایرک سپرین کی سفارش پر ملازمت ملی تھی ، اب اس اخبار کی بندش کے بعد سوال یہ پیدا ہوا کہ اب کس اخبار کو کیسے جوائن کیا جائے۔ میں نے چسکا پورا کرنے کے لئے مختلف رسائل و جرائد کے دفاتر میں جانا شروع کر دیا۔ بچوں کی کہانیاں، نظمیں اور دیگر موضوعات پر مضامین لکھنے شروع کردیے۔ اس زمانے میں عام طور پر لکھنے کا معاوضہ ادا کیا جاتا تھا۔ کہیں سے دس، کہیں سے بیس اور کہیں سے پچاس روپے تک بھی مل جاتے، لیکن مجھے کسی روزنامہ میں کام کرنا تھا جس کے لئے میں بہت تگ و دو کر رہا تھا۔ اسی دوران مجھے کسی نے ،، روزنامہ مغربی پاکستان،، کی راہ دکھا دی، جس کا آفس بیڈن روڈ پر واقع تھا۔ ان دنوں اس اخبار کے ادارتی صفحات کے انچارج جناب انوار قمر تھے، انتہائی حلیم اور شفیق شخصیت۔ میں نے انوار قمر صاحب سے پہلی ملاقات کی تو ایسا لگا جیسے ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے اجنبی نہیں۔ انہوں نے کہا، تم آج ہی سے کام شروع کر سکتے ہو، مگر تنخواہ کی ادائیگی کا ذمہ میں نہیں لے سکتا، اس کے لئے تمہیں شیخ شفاعت (اخبار کے مالک) سے خود بات کرنا ہوگی۔ میں نے سوچا، چلو کام شروع کرتے ہیں، جب تنخواہ کا وقت آیا شیخ صاحب سے بھی نمٹ لیں گے۔ ٭٭٭٭٭


اب ہم آتے ہیں آج کے کالم کے عنوان کی جانب، دو دن پہلے وفات پا جانے والے سید امتیاز راشد انیس سو اکہتر میں،، روزنامہ مغربی پاکستان،، کے چیف رپورٹر ہوا کرتے تھے، اخبار کے دفتر کی سیڑھیاں ختم ہوتے ہی آپ کو ایک کمرہ نظر آتا، اور اس کمرے میں میز کی دوسری جانب جو شخص کرسی پر براجمان ہوتا اسی کا نام تھا، امتیاز راشد۔ لاہور میں رپورٹنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام،خبر کا سراغ رساں، انتہائی محنتی اور جفاکش صحافی جو صحافت ہی نہیں شرارت کی بھی پڑیا تھا۔ کوئی شخص امتیاز راشد کے پاس بیٹھا ہو اور قہقہے نہ لگا رہا ہو یہ ممکن نہیں ہوتا تھا۔ میری سید امتیاز راشد صاحب سے جلد ہی بے تکلفی ہوگئی۔ جب بھی فرصت ملتی ایک دو گھنٹے ان کی صحبت میں ضرور گزارتا، آہستہ آہستہ یہ تعلق محبت میں بدلتا گیا۔ امتیاز راشد نام ہی محبت اور بے تکلفی کا تھا۔ یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ رہا ہے۔ چین سے کھلاڑیوں کی کوئی ٹیم رات گئے پاکستان آ رہی تھی، اسے کور کرنے خود شاہ صاحب یعنی امتیاز راشد ائیر پورٹ گئے۔ وہاں اور بھی اخبارات کے رپورٹرز موجود تھے۔ جونہی چینی کھلاڑیوں کی ٹیم ائیر پورٹ سے باہر نکلی، امتیاز راشد نے اس کے کپتان کو اپنے نرغے میں لے لیا اور اپنا تعارف اس طرح کروایا،،،”I AM THE CHIEF REPORTER OF WEST PAKSTAN” چینی ٹیم کے کپتان نے تصور کر لیا کہ امتیاز راشد ہی پورے پاکستان کے صحافیوں کے چیف ہیں، کپتان نے شاہ صاحب کو انٹر ویو دیا اور دوسرے کسی صحافی سے بات کئے بغیر ہی وہاں سے نکل گئے، سب منہ دیکھتے رہ گئے۔ ٭٭٭٭٭


ایک رات گیارہ بجے کے قریب میں امتیاز راشد صاحب سے گپ شپ کے بعد آفس سے نکلا کہ بیڈن روڈ چوک کے قریب ایک جاننے والی خاتون اپنی پانچ بیٹیوں سمیت ٹکر گئیں۔ اس خاتون کی دو صاحبزادیاں تھیٹر کی معروف ہیروئینز تھیں اور شاید ڈرامہ ختم ہونے کے بعد یہ فیملی براستہ کوپر روڈ گھر کی جانب پیدل رواں دواں تھی، میرے قریب پہنچ کر یہ فیملی علیک سلیک کے لئے رک گئی، باتوں ہی باتوں میں غلطی سے انہیں کھانے کی پیشکش کر بیٹھا جو انہوں نے قبول کر لی جبکہ میری جیب خالی تھی، میں نے اس فیملی کو امتیاز راشد صاحب کی اجازت سے ان کے کمرے میں بٹھایا اور خود کھانے کا آرڈر دینے لکشمی چوک چلا گیا، تھوڑی دیر بعد ایک بیرا کھانا لے کر پہنچ گیا، شدید سردی کے موسم میں بھی میرے پسینے چھوٹ رہے تھے، امتیاز راشد صاحب کو حقیقت سے آگاہ کیا تو انہوں نے اپنے گھر سے پیسے منگوا کر میری یہ مشکل حل کی۔ ٭٭٭٭٭ انیس سو بیاسی میں امتیاز راشد اور میں نے نئے اخبار سے صحافتی زندگی کا نیا سفر شروع کیا، میں تو سن دو ہزار دو تک وہاں رہا لیکن سید امتیاز راشد نے اسی ادارے سے وابستہ رہ کر اپنی عمر تمام کی، ان کی محبتوں کے بہت قرض ہیں مجھ پر جنہیں اب میں کبھی چکا نہ سکوں گا۔ بے شک مرحوم ایک بے لوث اور مخلص ساتھی تھے۔ کوئی بات کوئی گلہ کوئی شکوہ دل میں نہ رکھنے والا آدمی جس پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کیا جا سکتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ آہ امتیاز راشد!
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امتیاز راشد صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاپنی مرضی کا پنجرہ بنوا سکتے ہو۔۔ڈاکٹراختر شمار
Next Article کرکٹ اور ہم۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج

جولائی 7, 2026

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم جولائی 16, 2026
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور جولائی 16, 2026
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا جولائی 16, 2026
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.