Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»مہنگا اور سستا ماسک ۔۔ شاہد مجید جعفری
شاہد مجید جعفری

مہنگا اور سستا ماسک ۔۔ شاہد مجید جعفری

ایڈیٹردسمبر 14, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
corona students
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خواتین و حضرات یہاں دیکھوں وہاں دیکھوں جہاں دیکھوں میں کیا دیکھوں کہ ہر کس و نا کس ۔ یہاں تک کہ بے کس نے بھی اپنے منہ کو رنگ برنگ کپڑوں سے ڈھانپ رکھا ہے۔اب تو نوبت ایں جا رسید کہ بعض خواتین نے کپڑوں کے ساتھ ساتھ میچنگ ماسک بھی پہننا شروع کر دیئے ہیں۔ مارکیٹ میں مہنگے سستے ہر قسم کے ماسک موجود ہیں۔آہستہ آہستہ ماسک سٹیٹس سمبل بنتا جا رہا ہے معاشرے میں مہنگے ماسک پہننے والوں کی بڑی قدر، جب کہ سستے والے کو کوئی نہیں پوچھتا ۔پرسوں کی بات ہے کہ میں بائیک پر آفس جا رہا تھا کہ اشارہ بند ہوتے ہی مانگنے والوں نے یلغار کر دی ان میں سے ایک بچہ میری طرف لپکا اور پاس آ کر بھیک کا سوال کیا اس کو پیسے دینے کے لیئے ابھی میں حساب جوڑ ہی رہا تھا کہ اچانک ایک پرانا اور تجربہ کار بھکاری جو کہ شکل سے ہی ناہنجار اور بدتمیز نظر آ رہا تھا میرے قریب کھڑے بچے سے مخاطب ہو کر بولا باؤ کا سستا ماسک دیکھ کر بھی تم نے اندازہ نہیں لگایا کہ اس نے کچھ نہیں دینا۔ چل شاباش چٹی کار والے سے جا کر مانگ۔چھوٹے بھکاری کو دوسری طرف بھیجنے کے بعد اس نے مجھے غیرت دلانے کے لیئے خوب سنائیں ۔وہ تو شکر ہے کہ میری بے عزتی نہیں ہوئی ورنہ میرا ا س کے ساتھ اچھا خاصا لفڑا ہو جانا تھا۔
پیارے دوستو کل شب میں نے عجب تماشہ دیکھا ۔کیا دیکھتا ہوں کہ ہمارا "نیم دانشور” دوست منہ پر ماسک پہنے اکڑتا ہوا چلا آ رہا ہے۔ اچھنبے کی بات یہ تھی کہ اس نے اپنے چہرے پر ایک مہنگا والا ماسک لگایا ہوا تھا۔ جسے دیکھ کر پہلے تو میں حیران ہوا پھر پریشان اور آخر میں میرا ہاسا نکل گیا ( حیران میں احتیاطاً ہوا تھا ، جبکہ پریشان اس کے مہنگے ماسک کو دیکھ کر ۔۔اور ہاسا مجھے اس کی چال کو دیکھ کر آیا تھا ) مجھ سے رہا نہیں گیا چنانچہ اس کے نزدیک آتے ہی میں نے اپنے منہ کو حسب ضرورت "پولا” کیا پھر ایک مشہور اینکر کے سٹائل میں اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا "پاؤں میں ہوائی چپل، ہاتھ میں سستا سگریٹ ، سگریٹ سے بھی سستا منہ ، اور اس منہ پر اتنا مہنگا ماسک۔شرم تو آتی ہو گی؟
میری بات سن کر نیم دانشور ذرا بھی بےمزہ نہ ہوا۔الٹا اس نے بڑے تفاخر سے میری طرف دیکھا اور پھر اپنے 56 سینٹی میٹر کے سینے کو پھلانا شروع کر دیا۔۔ یہاں تک کہ اس کے سینے سے کڑ کڑ کی آوازیں آنے لگیں۔ کڑ کڑ کی آواز سنتے ہی نیم دانشور نے سینے کو مزید پھلانا بند کیا۔ اور میری طرف دیکھتے ہوئے بڑے ہی تاسف آمیز لہجے میں بولا تو کیا جانے بھولیئے "مجے ” امیرانہ ماسک کی شانیں۔ پھر اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہنے لگا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے چہرے پہ لگا دیکھ کر لوگ خواہ مخواہ ہی عزت سے پیش آتے ہیں۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میں اس ماسک کو پہنے ایک شادی ہال میں گھس گیا مہنگے ماسک کو دیکھ کر حرام ہے جو ایک دفعہ بھی گارڈ نے کر مجھے روکا ہو ورنہ اس سے پہلے تو وہ مجھے دیکھتے ہی مارنے کو دوڑتا تھا۔ ماسک کی اس خوبی پر میں خاصا مرعوب ہوا مجھے مرعوب ہوتے دیکھ کر اس نے ایک دفعہ پھر اپنی 56 سینٹی میٹر کی چھاتی کو پھیلانا شروع کیا ۔۔۔اور پھر حسب سابق کڑ کڑ کی آواز سنتے ہی اسے مزید پھیلانے سے روکتے ہوئے بولا اے گھامڑ انسان! اب اس کی دوسری خوبی بھی سن،کوئی اور موقعہ ہوتا تو گھامڑ کہنے پر میں نے اسے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا تھا لیکن اس وقت بوجہ سسپنس دڑ "وٹ” لی اور اپنے منہ کو حسب مقدور پرتجسس بناتے ہوئے بولا ہاں ۔۔بتا تو کیا بول رہا تھا؟ میری بات سن کر وہ بڑے ہی فخریہ لہجے میں بولا اس کی دوسری خوبی یہ ہے کہ مہنگا ماسک قرض خواہ سے جان چھڑاتا ہے ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میں گھر سے نکل رہا تھا کہ سامنے سے گل خان آتا ہوا دکھائی دیا اس نے ایک نظر میرے ماسک کی طرف ڈالی ۔مہنگے ماسک پر نظر پڑتے ہی اس نے مجھے بڑے ادب سے سلام کیا اور پھر میرا نام لیتے ہوئے بولا بھائی صاحب ! آپ نے اس بندے کو کہیں دیکھا ہے؟ ۔ میں نے بڑے آرام سے گردن کو ناں میں ہلایا۔۔اور افسرانہ شان سے آگے بڑھ گیا۔ ورنہ تو تو جانتا ہی ہے کہ پہلے تو میں اسے دور سے دیکھتے ہی دوڑ لگا لیا کرتا تھا۔
اس سے پہلے کہ نیم دانشور مہنگے ماسک کی تیسری خوبی بتاتا میں جلدی سے دخل در معقولات کرتے ہوئے بولا وہ تو سب ٹھیک ہے یہ بتاؤ کہ یہ ماسک تم نے لیا کہاں سے ؟ کیا کمیٹی نکلی تھی؟ تو وہ ہنستے ہوئے کہنے لگا۔ لینا کہاں سے تھا یار! ایک دن باس (جلدی کی وجہ سے) اسے آفس بھول گیا تھا میں نے اُٹھا لیا ۔اس پر میں حیرت سے بولا اور تم نے ایسے ہی پہن لیا؟ میری بات سن کر وہ کہنے لگا نہیں یار تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ میں ایک پڑھا لکھا اور دانشور آدمی ہوں کسی کے منہ والا ماسک ایسے ہی کیسے پہن سکتا ہوں؟ بلکہ میں نے اسے سرف سے دھو کر پہنا ہے اور اس وقت تک پہنے رکھوں گا جب تک کہ باس کوئی دوسرا ماسک نہیں بھول جاتا۔اگر ایسا نہ ہوا تو ارادہ یہی ہے کہ اسے پورا سیزن ہی چلاؤں گا تو میں حیرت سے بولا ایک ماسک میں سارا سیزن؟ اس پر وہ سر ہلاتے ہوئے کہنے لگا میں کوئی عورت تھوڑی ہوں جو ایک سوٹ دوسری شادی میں نہیں پہنتی بلکہ میں وہ مرد ہوں جو ایک ماسک میں پورا سیزن گزار لیتا ہے ۔ اس کے بعد اس نے مہنگے ماسک کے مزید فوائد گنوانے شروع کر دیئے جنہیں سن سن کر جانے کیوں میرے منہ میں بھی پانی بھر آیا ۔ مجھے رال ٹپکاتے دیکھ کر نیم دانشور نے اپنا ماسک اتارا پھر اپنا سستا سا منہ میرے کان کے قریب لا کر بولا ۔۔۔ کہتے ہو تو۔۔تمہارے لیئے بھی باس کے ماسک پر نظر رکھوں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس ماسک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کے سب سے زیادہ ٹی20میچز،زیادہ فتوحات،بلیک کیپس پر بھی سبقت
Next Article سیاسی مکالمہ۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.