Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»علی شاذف کاکالم:کل شام کی چپقلش
ڈاکٹر علی شاذف

علی شاذف کاکالم:کل شام کی چپقلش

ایڈیٹرستمبر 2, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے کہا، "میرے ساتھ ظلم کیا گیا، مجھے ناجائز طور پر نوکریوں سے نکال دیا گیا اور میری ایک نہ سنی گئی، میں نے جہاں بھی نوکری کی درخواست دی، مجھے وہاں سے جواب دے دیا گیا، مجھے معاشی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، مجھے میرے اپنے گھر سے بےدخل کر دیا گیا، ایسے حالات پیدا کیے گئے کہ میرے بیوی بچوں نے مجھ سے منہ پھیر لیا، مجھ پر جھوٹے فتوے لگا دیے گئے، میں نے ٹی وی چینلز پر آواز اٹھائی تو میری آواز دبا دی گئی، میری شرافت کا سارا زمانہ گواہ ہے لیکن مجھے ایک ولن اور شیطان صفت درندہ بنا کر پیش کیا گیا، پھر آخرکار مجھے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنا پڑی اور مجھے میرے بوڑھے ماں، باپ، بہنوں اور بھائی سے بھی الگ کر دیا گیا، میرا قصور کیا تھا؟ یہی کہ میں پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرتا تھا، محنت کرتا تھا، لوگوں کے دکھ درد بانٹتا تھا، اپنے مریض بچوں سے محبت کرتا تھا، سچ بولتا تھا، مظلوم قوموں کی حمایت کرتا تھا، معصوم اور بےگناہ لاپتا افراد کے حق میں اپنی آواز بلند کرتا تھا، اشتراکیت کا پرچار کرتا تھا، جدوجہد کرتا تھا، مزاحمت کرتا تھا، ملاملٹری ریاست پر تنقید کرتا تھا اور اس کے ناجائز وجود کو مسترد کرتا تھا.”
وہ بولی،” تو سارا قصور آپ ہی کا ہے، آپ یہ سب نہ کرتے، آپ ہی کے مطابق یہ سارا کیا دھرا آپ کا اپنا ہے، اس میں دوسروں کا کیا قصور، انہیں کیوں مورد الزام ٹھہراتے ہیں، آخر اس ملک میں اور لوگ بھی تو رہتے ہیں، انہیں تو کوئی پریشانی نہیں ہے، مسئلہ آپ ہی کے ساتھ ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ سب غلط ہوں اور آپ صحیح.”
وہ بھی بولا، "آپ کی اوقات ہی کیا ہے، نہ آپ کی نوکری ہے، نہ آپ کے پاس پیسے ہیں، لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں، آپ کے بیوی بچے آپ سے ناخوش ہیں، آپ ایک بدتمیز انسان ہیں، شاؤٹ کرتے ہیں، آپ اپنے ناپسندیدہ لوگوں کو (جو ہمارے بہت پیارے ہیں) گندی گالیاں دیتے ہیں، آپ کا غصہ دیکھ کر لوگ اور ہم سب سہم جاتے ہیں، آپ خود کو اشتراکی کہتے ہیں اور اس دن آپ نے ڈرائیور کو زور زور سے برا بھلا کہا، کیا یہ آپ کی اشتراکیت ہے، وہ ڈرائیور ایک معمولی ورکر تھا اس لیے آپ نے اس پر چڑھائی کر دی، آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے، آپ نے ہمارا اور سب لوگوں کا سکھ اور چین چھین لیا ہے، آپ ایک نفسیاتی مریض ہیں، ایک سائیکوپیتھ، آپ کا معالج آپ کا علاج کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، آپ لاعلاج ہو چکے ہیں، آپ ایک ناکام انسان ہیں، آپ ایک لوزر ہیں.”
اس پر میں کچھ دیر چپ رہا، پھر میں نے کچھ کہنا چاہا تو وہ بولی، "آپ میری بات کیوں نہیں سنتے؟ آپ اپنی ہی بات کیوں کرتے رہتے ہیں؟ چپ ہو جائیں، میں کہتی ہوں چپ ہو جائیں، میری بات سنیں، آپ کی وجہ سے میں کسی سے نظریں نہیں ملا سکتی، میں لوگوں کو باتیں کرتے دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ میری اور آپ کی بات کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ لوگ ہم پر ہنستے ہیں، آپ نارمل انسان نہیں ہیں، آپ ویسے کیوں نہیں بنتے جیسے ہم سب ہیں، خدا کے لیے آپ ٹھیک ہو جائیں.”
میں کہتا ہوں، "اچھا….. یعنی میں ہی مجرم ہوں، لوگوں کا حق کھانے والے، منافقت کرنے والے اور بدعنوانی اور دھوکہ دہی کرنے والے پارسا ہیں اور نیک لوگ ہیں.”
وہ بولی،” آپ کسی سے بات بھی تو نہیں کرتے، آپ کو مکالمہ ہی کرنا نہیں آتا، آپ اپنی ہی دنیا میں رہتے ہیں، آپ اینٹی سوشل ہیں، آپ جان بوجھ کر خود کو ہم سے الگ تھلگ رکھتے ہیں، آپ خود اپنی تنہائیوں کے ذمہ دار ہیں.”
میں نے جواب دیا، "میں بولتا ہے، لیکن تم بہرے ہو، میں مکالمہ کرتا ہوں لیکن تم مجھے سننا نہیں چاہتے، تم مجھے ریڈیو کی طرح استعمال کرنا چاہتے ہو تاکہ مجھے ٹیون کر کے مجھ سے اپنی مرضی کا فرمائشی پروگرام سن سکو، ایسا ممکن نہیں ہے، اس لیے تم اپنا الزام مجھ پر تھوپ دیتے ہو.”
وہ بولی، "آپ سب چیزوں کو مکس کر دیتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا آخر آپ کہنا کیا چاہتے ہیں، مجھے آپ میں ایک سادہ اور نارمل انسان چاہیے، آپ اتنے پیچیدہ کیوں ہیں. آپ جو باتیں کرتے ہیں، ہمیں ان سے غرض نہیں ہے، ہمیں غرض ہے تو اس سے کہ آپ ہمارے ساتھ کیسے ہیں، آپ کا ہمارے ساتھ رویہ کیسا ہے.”
میں نے کہا، "اور آپ کا میرے ساتھ کیا رویہ ہے؟ کیا آپ مجھے کافر نہیں کہتے؟ دین کے نام پر فتوے لے کر مجھ سے رشتے نہیں توڑتے؟ میں آپ کو ان سب سےالگ کر کے کیسے دیکھوں جنہوں نے مجھے ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا ہے، آپ سب اور ملا ملٹری سرمایہ دار مقتدرہ ملے ہوئے ہیں، آپ الگ الگ نہیں بلکہ ایک ہیں، آپ سب میرے خلاف متحد ہیں، آپ مجھ سے سہولت مانگ رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ میں آپ سب جیسا ہو جاؤں، آپ کے رنگ میں رنگ جاؤں، جھوٹ کو سچ اور رات کو دن مان لوں، ظلم کو حق اور جبر کو جہاد تسلیم کر لوں، ایسا ممکن نہیں ہے، اگر تم مجھے اپنا مجرم سمجھتے ہو، گنہگار سمجھتے ہو، خطاکار سمجھتے ہو، تو سمجھتے رہو، میں اپنی روش نہیں بدلوں گا، میں ایسا ہی رہوں گا کیونکہ اگر میں نے خود کو بدل دیا تو میں زندہ نہیں رہوں گا، میں اپنا وجود کھو دوں گا، میں نے اپنا وجود کھو دیا تو یہ بہت بڑا اجتماعی نقصان ہو گا، ایک ایسا اشتراکی نقصان جس کا ازالہ کبھی ممکن نہیں ہو گا.”

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکاتجزیہ:’’جائیں تو جائیں کہاں‘‘
Next Article سیلاب کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بیس فیصد سے زیادہ کمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.