Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»یاسر پیر زادہ کا کالم : برزخ کے داروغہ سے ایک مکالمہ
تازہ ترین

یاسر پیر زادہ کا کالم : برزخ کے داروغہ سے ایک مکالمہ

ایڈیٹردسمبر 4, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’برزخ میں خوش آمدید۔ یہاں پہنچنے میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی؟‘‘
’’شش شکریہ….‘‘ اُس کے منہ سے بمشکل نکلا۔ ’’تکلیف کا تو مجھے علم نہیں کیونکہ مجھے یاد نہیں کہ میں یہاں کیسے پہنچا….مم۔مگر آپ کون ہیں؟‘‘
’’میں برزخ کے اِس سیکشن کا انچارج ہوں، داروغہ سمجھ لو‘‘۔’’اوہ…تو میں ٹھیک سمجھا تھا!‘‘
’’ہاں، تم ٹھیک سوچ رہے تھے…‘‘
’’لیکن آپ کو کیسے پتا کہ میں کیا سوچ رہا تھا؟‘‘ اُس نے حیرت سے داروغہ کو سوال کیا۔ جواب میں اسے ہلکا سا قہقہہ سنائی دیا۔ ’’یہ تمہاری مادی دنیا نہیں ہے، ویسے ہم تو وہاں بھی تمہارا دماغ پڑھ لیتے تھے، یہ تو پھر عالمِ برزخ ہے۔‘‘
’’شکر ہے، اِس کا مطلب ہے کہ میں یہاں سے سیدھا جنت میں جاؤں گا۔‘‘
’’اتنی خوش فہمی اچھی نہیں ہے، ابھی تم سے کچھ سوال جواب کیے جائیں گے، پھر فیصلہ ہوگا۔‘‘
’’لیکن یہ سوال جواب مجھ سے کیوں کیے جائیں گے؟‘‘ اُس نے جی کڑا کرکے کہا۔ ’’میں نے تو جو کرنا تھا دنیا میں کر آیا،اصولاًتو اب آپ کو میرے کچھ سوالوں کا جواب دینا چاہیے جن کا جواب مجھے دنیا میں نہیں مل سکا۔‘‘ نہ جانے اُس میں یہ بات کرنے کی ہمت کہاں سے آ گئی تھی۔
داروغہ کی جانب سے پھر ہلکا سا قہقہہ سنائی دیا۔ ’’اچھا، پوچھو کیا پوچھنا چاہتے ہو؟‘‘
’’شکریہ۔ سب سے پہلے تو یہ بتائیے کہ جس دنیا میں ہمیں بھیجا گیا تھا اُس میں اِس قدر مصیبتیں، پریشانیاں اور دکھ کیوں تھے؟ ایک سکھی دنیا تخلیق کرنا خدا کیلئے کیا مشکل کام تھا جہاں کوئی غم نہ ہوتا کوئی تکلیف نہ ہوتی؟‘‘
’’مجھے معلوم تھا کہ تم یہی سوال کرو گے، اکثر یہاں آنے والے سب سے پہلے یہی پوچھتے ہیں، ہم سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ تم انسانوں کیلئے ایک کتابچہ بنا لیں جس میں ایسے تمام سوالوں کے جوابات لکھے ہوں، وہ کیا کہتے تھے تم دنیا میں Frequently Asked Question خیر، میں کوشش کرتا ہوں کہ تم کو سمجھا پاؤں…ایک چھوٹے سے جزیرے کا تصور کرو جہاں کوئی مصیبت نہ ہو، اُس جزیرے کے تمام باشندے ہر لحاظ سے برابر ہوں اور کوئی کسی کو نقصان نہ پہنچا سکتا ہو، وہاں وسائل کی فراوانی ہو اور کچھ کام کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ ایسے معاشرے میں کیا ہوگا؟‘‘ داروغے نے توقف کیا اور پھر اُس کے جواب کا انتظار کیے بغیر اپنی بات جاری رکھی۔ ’’ایسے معاشرے میں کوئی جدوجہد نہیں ہو گی کیونکہ کسی کو دوسرے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ اُس معاشرے میں کوئی سائنسی دریافت نہیں ہوگی، کوئی ایجاد نہیں ہوگی اور خدا کی تخلیق کردہ کائنات کا راز پانے کی کوئی جستجو نہیں ہوگی…‘‘
’’اُمم…ٹھیک ہے مگر یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔‘‘
’’میں اُسی طرف آرہا ہوں۔ انسانوں کو اپنی زندگیوں میں جدوجہد کیلئے ابھارنے اور چاند ستاروں سے مزین اِس کائنات کا کھوج لگانے کیلئے ضروری تھا کہ ایک ایسی ’غیر منصفانہ‘ دنیا تخلیق کی جاتی جہاں انسان ’برابر‘ نہ ہوں۔ اسی لیے تمہاری دنیا میں حُسن بھی تھا بدصورتی بھی، انصاف بھی تھا ناانصافی بھی، نفرت بھی تھی اور محبت بھی۔‘‘
’’ٹھیک ہے، میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں، لیکن ہم انسانوں نے مذہب کے نام پر ایک دوسرے کا جو خون بہایا اُس کا کیا مقصد تھا؟ وہ کیوں ضروری تھا؟‘‘
’’میرے پیارے انسان یہ قتل و غارت گری اور جنگیں تو انسانوں نے خود پر مسلط کیں، کبھی مذہب کے نام پر اور کبھی قومیت کے نام پر۔ چلو اِس بات کو ایک اور زاویے سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ جو دنیا خدا نے تخلیق کی اُس میںوسائل کی فراوانی تھی، اگر تم انسان آپس میں اُن وسائل کی تقسیم کا منصفانہ نظام وضع کر لیتے تو نہ کوئی بچہ بھوکا سوتا اور نہ کسی کو شکایت ہوتی۔ یہ انصاف کرنے سے ہم نے تو تمہیں نہیں روکا تھا!‘‘
’’چلیے مان لیا یہ ہم انسانوں کا قصور تھا مگر زلزلے، سیلاب اور سونامی جیسی قدرتی آفات کے نتیجے میں بے قصور انسانوں خاص طور پر بچوں کی اندوہناک موت کا کیا جواز ہے؟ کیا اِس کے بغیر آپ کا کام نہیں چل سکتا تھا؟‘‘ اُس کا لہجہ کچھ تلخ ہو رہا تھا، شاید وہ بھول گیا تھا کہ وہ کہاں ہے اور کس سے مخاطب ہے۔
’’سچ کہوں تو اِس سوال کا جواب میرے باس بہتر طریقے سے دے سکتے ہیں۔‘‘ داروغہ نے کہا۔ ’’میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ جنہیں تم نا گہانی اموات سمجھتے ہو وہ دراصل پہلے سے طے شدہ آفاقی نظام کا نتیجہ ہیں۔ کیا تم نے کبھی غور کیا تھا کہ روزانہ کتنی چیونٹیاں تمہارے پاؤں کے نیچے آ کر ماری جاتی تھیں؟ کیا اُن کی موت کا ذمہ دار تمہیں سمجھا جائے؟ اُن چیونٹیوں کیلئے تمہارا پاؤں ایک قدرتی آفت تھا جسے وہ کبھی سمجھ نہیں سکتی تھیں… ویسے تم مجھے کافی ذہین انسان لگتے ہو۔ ذرا میں تمہارا ڈی این اے تو دیکھوں، آہا، تمہارا باپ تو ایک پادری تھا، گویا تمہارے یہ خیالات دراصل مذہب سے بغاوت کا نتیجہ ہیں!‘‘
’’نہیں، نہیں، ایسی بات نہیں۔ میں تو صرف اس پراسرار نظام کے بارے میں وضاحت چاہتا تھا جسے میں دنیا میں سمجھ نہیں پایا۔ اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں‘‘۔
’’نہیں، جیسا میں نے کہا ہمارے لیے یہ معمول کی باتیں ہیں۔‘‘
’’شکریہ۔ میرا خیال ہے کہ مجھے اب موضوع بدلنا چاہیے۔ یہ بتائیں کہ مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‘‘
’’یہ ایک اچھا سوال ہے۔ چلو اِس کا جواب تلاش کرنے کیلئےایک عملی کام کرتے ہیں!‘‘
’’معاف کیجئے گا، میں سمجھا نہیں۔‘‘
’’سمجھاتا ہوں۔ ابھی تم برزخ میں ہو، دنیا کیلئے تمہاری موت ہو چکی ہے، لیکن تکنیکی اعتبار سے تم اُس وقت تک خود کو زندہ ہی محسوس کرتے رہو گے جب تک قیامت نہیں آ جاتی، اسی لیے ابھی تک تمہارا دماغ زمان و مکان کے اعتبار سے ہی سوچ رہا ہے اور تمہارے حواس بھی اُسی طرح کام کر رہے ہیں جیسے مادی دنیا میں کرتے تھے۔ لیکن اگر تم موت کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتے ہو تو تمہیں خود اُس تجربے سے گزرنا ہوگا، کیونکہ یہ میں بھی نہیں بتا سکتا کہ اُس کے بعد کیا ہوگا۔ سو اگر تم چاہو تو تمہارے حصے کی قیامت ابھی برپا کی جا سکتی ہے، بولو کیا تم تیار ہو؟‘‘ داروغہ برزخ نے پوچھا۔
’’نہیں۔‘‘ اُس نے پُر سکون لہجے میں کہا۔ ’’میں وہ قیامت دنیا میں دیکھ چکا ہوں، قدرتی آفات، جنگ و جدل، ظلم اور نا انصافی کے نتیجے میں مرنے والے بے گناہ انسانوں اور معصوم بچوں کو تڑپ تڑپ کر مرتے دیکھنا ہی تو قیامت تھی، یہ میں جان چکا ہوں۔ اب مجھے اور کچھ نہیں جاننا۔‘‘ یہ کہہ کر اُس نے آنکھیں موند لیں۔ پھر اسے کوئی آواز نہیں آئی۔ عالمِ برزخ کا داروغہ شاید وہاں سے جا چکا تھا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوپیش یاسر پیر زادہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروہی کا موہن بھگت اور سر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
Next Article تراجم سے تدریس تک ۔۔ علی سخن ور کی جیون کہانی : جنم دن پر رضی الدین رضی کا تہنیت نامہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.