Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : جارحیت اور دفاع
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : جارحیت اور دفاع

ایڈیٹراکتوبر 28, 202414 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
palestine girl
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جدید انسانی دور میں موجودہ وقت ایک ایسا وقت ہے کہ الفاظ جو کہ ابلاغ کے لیے استعمال ہوتے تھے، ابلاغ میں ناکام ہوتے جا رہے ہیں۔ بہت سے معاملات میں لفظ انسانوں کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، سچ اور جھوٹ کے درمیان حدِ فاصل دھندلی ہوتی جا رہی ہے۔
ہم جب صحافت پڑھ رہے تھے تو ہمارے اساتذہ اکثر ایک جملہ بولتے تھے کہ ’ایک تصویر ہزار لفظوں سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔‘ یہ حقیقت تھی اور آج ڈیجیٹل عہد میں یہ واحد سچائی ہے، پھر بھی کچھ لفظ جو بہت سی تصویروں کی موجودگی میں اپنے معنی کھو چکے ہیں، بدستور لکھے جا رہے ہیں۔بچپن سے فلسطین کا تصور پریوں سے خوبصورت اور فرشتوں سے بھی معصوم ایک سہمے ہوئے بچے جیسا ہے، جس کے ہاتھ میں ایک پتھر ہے اور اسرائیل کا تصور فوجی وردی میں ملبوس ایک ٹینک سوار مسلح فرد ہے۔
یہ تصور بین الاقوامی ذریعہ ابلاغ میں شائع تصاویر دیکھ دیکھ کر ہی بنا اور اب حالیہ حماس اسرائیل تنازعے کے بعد مزید راسخ ہو گیا۔ یہ تصاویر حقیقت تھیں، یہ تصاویر آج کی سچائی ہیں۔
اب آجاتی ہے بات ان الفاظ کی، جو ان حالات کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، یعنی ’جارحیت اور دفاع۔‘ دوسری عالمی جنگ کی ہولناک تباہیوں کے بعد ’منسٹری آف وار افیئرز‘ کو ہر جگہ ہی ’منسٹری آف ڈیفنس‘ بنا دیا گیا، یعنی خرد کا نام جنوں پڑ گیا، جنوں کا خرد۔
ناموں کی اس ادلا بدلی کے دوران دنیا والوں نے ایک ایسے خطے میں بھی ادلا بدلی شروع کی، جس کا دوسری عالمی جنگ میں کیے گئے مظالم سے کوئی لینا دینا ہی نہیں تھا۔
یہاں بھی تصاویر جو کہتی تھیں، انہیں جھٹلا کر نئے الفاظ لاگو کر دیے گئے۔ صدیوں سے آباد فلسطینی کب پناہ گزین بنے، نئے آنے والے کب آباد کار بنے اور کیسے مالک ہوئے، تصویریں کچھ کہتی رہیں، مناظر کچھ بتاتے رہے مگر کاغذوں پر مکڑیوں کی طرح الفاظ نے اپنے جالے بنے اور مشرق وسطیٰ کی قسمت کے فیصلے ہوتے چلے گئے۔
وقت تو اپنی رفتار سے چل ہی رہا ہے اور جنگیں اسی طرح ہو رہی ہیں، بس فرق اتنا ہے کہ جنگیں لڑنے والے اب رجز پڑھتے، کھل کے نہیں کہتے کہ لو ہم آرہے ہیں، کیونکہ ہم جنگجو ہیں اور وسائل ہڑپنے کی ہوس ہمیں مہمیز کیے پھر رہی ہے۔
الفاظ کے پردے میں، کبھی دفاع کے لیے، کبھی کسی خطے کے وسیع تر امن کے لیے، کبھی عالم انسانیت کو وسیع پیمانے پر برباد کرنے والے مبینہ ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے، کبھی عوام کو ظالم مخالف نظریہ رکھنے والی حکومت سے آزادی دلانے کے لیے حملے جاری رہے۔جنگیں اس لیے نہیں تھیں کہ ایک فریق مسلح تھا اور دوسرے خطے پر حملہ آور ہوا تھا۔ دوسرا فریق کہاں تھا؟ کچھ خبر نہیں تھی۔ تصویریں شہری آبادیوں کی بربادی دکھاتی رہیں اور الفاظ، ظالموں کے خلاف نیک دل حملہ آوروں کے انسانیت کے دفاع کی کہانیاں سناتے رہے۔ایران اسرائیل کے حالیہ تنازعے نے ہفتے کو شدت اختیار کر لی، جب اسرائیل نے ایرانی حملوں کا جواب دیا۔ یہ حملے یکم اکتوبر کو کیے گئے تھے۔یہ الفاظ پڑھنے کے بعد پینٹاگون کی تنبیہہ پڑھی کہ ’بس لڑائی لڑائی معاف کرو‘، اب ’جوابی حملہ‘ کیا گیا تو وہ جارحیت ہو گا اور اس سے خطے کے امن کو کچھ ہوا تو ذمے دار ایران ہو گا۔
کل ہی ایک چھوٹی سے ریل دیکھی جس میں ایک فلسطینی بچی اپنی بہن کو کندھے پر لاد کے پیدل ہسپتال جا رہی تھی۔ اس کے گھر والے کیا ہوئے؟ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں وہ ننگے پاؤں سڑک پر اپنی ننھی بہن کو لیے کیوں پھر رہی تھی؟
تصویریں سوال اٹھاتی ہیں۔ الفاظ جوابات کو الجھا دیتے ہیں۔ جنگ کے بادل جو ایک بار پھر مشرق وسطیٰ پر منڈلا رہے ہیں، خدانخواستہ کتنی تکلیف دہ تصویروں کو جنم دیں گے اور جانے کتنے بے روح الفاظ ان تصویروں کو جھٹلائیں گے، الامان والحفیظ!

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیل فلسطینی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمشی خان کا مناہل ملک پر شہرت کی خاطر اپنی ہی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کا الزام
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : اور اب 27 ویں آئینی ترمیم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ

مارچ 18, 2026

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

مارچ 17, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.