Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»مستحق شہریوں کی امداد: ٹائیگر فورس میں بھرتیاں کون کرا رہا ہے ؟ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

مستحق شہریوں کی امداد: ٹائیگر فورس میں بھرتیاں کون کرا رہا ہے ؟ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 4, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poor charity
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن اور سماجی بندشیں نافذ ہیں جس سے دیہاڑی دار، مزدور طبقے اور دیگر مستحقین افراد روزی کمانے کے لیے گھر سے نہیں نکل سکتے اور اسی لیے دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں۔
رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے گھروں تک راشن پہنچانے کی غرض سے رضاکارانہ ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا اور درخواستیں بھی وصول ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔
اب تک ملک بھر سے دو دن میں پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو اس فورس کے لیے رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے جبکہ 10 اپریل تک موصول ہونے والی درخواستوں میں سے سکروٹنی کے بعد ٹائیگر فورس تشکیل دے کر حکومتی امداد (راشن) کی تقسیم شروع کی جائے گی۔
جب سے وزیر اعظم نے اس فورس کا اعلان کیا ہے اپوزیشن کی جانب سے اسے سیاسی اقدام قرار دے کر تنقید کانشانہ بنایاجا رہا ہے، جبکہ ٹاسک فورس پر ہونے والے ممکنہ اخراجات بھی تنقید کی زد میں ہیں لیکن حکومت کے مطابق انہیں کسی قسم کی مراعات نہیں دی جائیں گی۔ یہ کام انہیں فی سبیل اللہ کرنا ہوگا۔
کیا ٹائیگر فورس پر فنڈز خرچ ہوں گے؟
وزیر اعظم ہاؤس کے شعبہ یوتھ افیئرز کے ترجمان صالح خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ہی تنقید شروع کر دی جبکہ حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ان کے مطابق اپوزیشن کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا: ’ٹائیگر فورس کے ٹائٹل سے بنی جن شرٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہی ہیں وہ حکومت نے تیار نہیں کرائیں بلکہ بعض پی ٹی آئی ورکرز نے خود ہی ڈیزائن بنا کر تیار کرائی ہیں۔ ان شرٹس کا یوتھ افیئرز یا حکومتی ٹائیگر فورس سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہم کسی کو کوئی یونیفارم شرٹ یا کوئی اور مراعات دے رہے ہیں۔‘
صالح خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان میں بھی انہوں نے یہی کہا تھا کہ بغیر کسی معاوضے یا اخراجات کے ٹائیگر فورس بنائی جائے گی جو بالکل غیر سیاسی ہوگی۔ اس میں کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی حصہ لے سکیں گے اور اس کا مقصد حکومت کی جانب سے دیا گیا راشن مستحقین تک پہنچانا ہوگا جن کی فہرستیں ضلعی انتظامیہ بنائے گی۔
صالح خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں شامل رضاکار مقامی ڈی سی او کو جواب دہ ہوں گے، جہاں وہ کہیں گے وہاں سامان پہنچانا ان کی ذمہ داری ہوگی، جبکہ انہیں حکومت کوئی سہولت فراہم نہیں کرے گی۔ان سے پوچھا گیا کہ اس کا نام ٹائیگر فورس کیوں رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ خان صاحب کا فیصلہ تھا جس کی منطق انک ے خیال میں لوگ اس نام سے زیادہ دلچسپی لیں گے اور بڑھ چڑھ کر امدادی کام کام کریں گے۔
ٹائیگر فورس پر سیاسی ہونے کا الزام کیوں؟
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا: ’حکومت اتنے دن گزرنے کے باوجود ابھی تک مستحق گھرانوں کو کسی قسم کا امدادی سامان پہنچانے میں ناکام رہی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ٹائیگر فورس بنا کر سیاست چمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرشیخ رشید اور پی ٹی آئی پنجاب کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے اپنے لیٹر ہیڈ پر ٹائیگر فورس میں شامل کرنے کے لیے اپنے حلقوں سے کارکنوں کے نام ضلعی انتظامیہ کوبھجوائے ہیں۔ ’اگر حکومتی پورٹل کے ذریعے درخواستیں وصول کر کے ٹائیگر فورس تشکیل دی جارہی ہے تو یہ لیٹر ہیڈ پر اپنے کارکنوں کے نام انتظامی افسران کو کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟‘
عظمیٰ کا دعویٰ تھا کہ پورٹل پر درخواستوں کی وصولی ایک ڈھونگ ہے جبکہ حقیقت میں یہ پی ٹی آئی کو عوام میں مقبول بنانے کی حکمت عملی ہے۔ ’افسوس ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی وزیر اعظم اور ان کےپارٹی اراکین کو سیاست اہم لگ رہی ہے۔‘
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پورے ملک کے غریب عوام کو ایک پارٹی کے کارکنوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی سرکاری فنڈز سے راشن کی تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس بنانے کے عمل کو مسترد کیا ہے اور اسے سیاسی اقدام قرار دیا ہے۔
ٹائیگرفورس بنانے کا حکومتی طریقہ کار
اپنے اعلان میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ غریب اور نادار افراد میں راشن کی تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس بنائی جائے گی جس میں خواہش مند نوجوان لڑکے لڑکیاں 10اپریل کی حتمی تاریخ تک اپنے نام جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے بعد رجسٹریشن کا عمل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے زیر نگرانی جاری رہے گا۔
یوتھ افیئرز شعبہ کے ترجمان صالح خان سے پوچھا گیا کہ ٹائیگر فورس میں نوجوان کیسے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ اس میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ یہ ہے کہ وزارت قومی صحت کی ویب سائٹ سے ٹائیگر فورس کا آپشن استعمال کرنے سے ایک فارم کھلتا ہے جس میں آن لائن اپنا نام، والد کا نام ، پتہ، عمر، شناختی کارڈ نمبر، پیشہ اور دیگر مطلوبہ تفصیلات فراہم کرکے فارم جمع کرویا جاسکتا ہے یا پھر ہیلپ لائن 1166پر کال کر کے رجسٹریشن کرائی جاسکتی یا وزارت قومی صحت کے دفتر کوہسار بلاک میں ذاتی حیثیت میں آکر وزیر اعظم کووڈ-19ریلیف ٹائیگر فورس کے نام سے بنے کاونٹر پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔
کتنی درخواستیں موصول؟
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک رجسٹریشن کروانے والے نوجوانوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس میں ملک بھر سے 13 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطاق پنجاب بھر سے 356491 رضاکار ٹائیگر فورس میں حصہ لینے کے لیے رجسٹر کروا چکے ہیں جبکہ سندھ سے 78543 نوجوانوں، خیبر پختونخوا سے 68334 نوجوانوں، وفاقی علاقوں سے 8021 نوجوانوں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے 5465 اور بلوچستان سے 5780 نوجوانوں اور گلگت بلتستان سے 2211 نوجوانوں نے رجسٹر کروایا ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں سابقہ حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے میں سیاسی خدمات کے لیے بھی ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی تھی اور انہیں پارٹی پرچم کے ساتھ ٹائیگر فورس کے ٹائیٹل سے شرٹس فراہم کی گئی تھیں۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹائیگر فورس کورونا وائرس لاک ڈاؤن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھٹو صاحب کی برسی پر ڈاکٹر انوار احمد کی خصوصی تحریر : ہمیں خبر ہے عزیزو یہ کام کس کا ہے
Next Article ذکر ایک مسیحا کا – ڈاکٹر کلیم ارشد(2)۔طلعت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.