Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : ایک سو سڑسٹھ روپے انچاس پیسے کی قومی ترقی
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : ایک سو سڑسٹھ روپے انچاس پیسے کی قومی ترقی

ایڈیٹرجنوری 24, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دوسری جماعت میں ہم بچے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا منظور شدہ جو قاعدہ پڑھتے تھے اس میں پاکستان کی سرحدوں، صوبوں اور قیامِ پاکستان کی آسان زبان میں وجوہات بتانے کے ساتھ ساتھ صدرِ مملکت کا بھی تعارف مندرجہ ذیل الفاظ میں کروایا گیا تھا۔ ’ہمارے صدر کا نام جنرل آغا محمد یحیی خان ہے۔ وہ ایک بیدار مغز شخصیت ہیں۔ انہیں ہر وقت ملکی تعمیر و ترقی کا خیال رہتا ہے۔ پاکستان ان کی قیادت میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔‘ تین برس بعد دوسری جماعت کا یہ قاعدہ تو نہ بدلا البتہ ایک نام بدل گیا کہ ’ہمارے صدر کا نام ذوالفقار علی بھٹو ہے۔ وہ ایک بیدار مغز شخصیت ہیں۔ انہیں ہر وقت ملکی تعمیر و ترقی کا خیال رہتا ہے۔ پاکستان ان کی قیادت میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔‘
اس کے بعد سے میں نے دوسری جماعت کا قاعدہ تو نہیں دیکھا۔ البتہ اگر آج بھی یہ قاعدہ مروج ہے تو یقیناً اس میں لکھا ہوگا ’ہمارے وزیرِ اعظم کا نام عمران خان ہے۔ وہ ایک بیدار مغز شخصیت ہیں۔ انہیں ہر وقت ملکی تعمیر و ترقی کا خیال رہتا ہے۔ پاکستان ان کی قیادت میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔‘
اس بھیڑ چالی درسی قاعدے سے قطع نظر ہر حکومت کی طرح موجودہ حکومت کی بھی نیت صاف ہے منزل بھلے آسان نہ ہو۔ جب خان صاحب جولائی دو ہزار اٹھارہ میں برسرِاقتدار آئے تب تک سابق حکومتیں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے نوے بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے لے چکی تھیں۔ پچھلے ڈھائی برس میں گذشتہ غلط پالیسیوں کو ڈھا کے نیا پاکستان بنانے کے لیے مزید چوبیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا جا چکا ہے۔ یعنی قومی بجٹ میں کل ملا کے سود سمیت تقریباً گیارہ ارب ڈالر سالانہ ان قرضوں کی واپسی کے لیے مختص کرنا پڑ رہے ہیں۔ گویا تمام قومی بجٹ سود، دفاع اور انتظامی اخراجات کی مد میں کم و بیش برابر ہو جاتا ہے۔
اس شیطانی چکر سے نکلنے کے لیے موجودہ حکومت سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔ گیس اور بجلی پر سبسڈی مسلسل کم کی جا رہی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں زیادہ سے زیادہ کمپنیوں اور افراد کو لانے کی کوشش ہے۔ بیمار اور خسارہ زدہ اداروں کو ختم کیا جارہا ہے یا آپس میں ضم کیا جارہا ہے تاکہ اخراجات کم سے کم ہو سکیں۔ سٹیل ملز اور پی آئی اے جیسے سفید ہاتھیوں کو بھی کاون ہاتھی کی طرح کسی خدا ترس کو سونپنے کے لیے کسی سرمایہ کار کی تلاش جاری ہے۔
موجودہ حکومت سے پہلے بھٹو تا نواز شریف ادوار کے چھیالیس برس میں سرکاری اور کمرشل بینکوں نے چار سو سے زائد نجی کمپنیوں، اداروں اور افراد کو دباؤ، سفارش اور واقفیت کی بنیاد پر دیے گئے ادھار میں سے لگ بھگ پانچ سو ارب روپے کے قرضے دادا جی کا مال سمجھ کر رائٹ آف کر دیے۔ اچھی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت قرضے رائٹ آف کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں۔ بلکہ نیب پہلے کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ طریقے سے کرپشن اور اقربا پروری کے دودھ پر پلنے والوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ پاکستان بھی چوری اور لوٹ کے مال کا تعاقب سرگرمی سے جاری ہے۔
بیرونِ ملک پاکستانیوں کے پیسے کو راغب کرنے کے لیے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور نیا پاکستان انویسٹمنٹ سرٹیفکٹس کے اجرا جیسی سکیمیں بھی کامیاب بتائی جا رہی ہیں۔ اگر یہ تمام منصوبے کامیاب ہو گئے تو انشااللہ اتنا پیسہ ضرور جمع ہو جائے گا کہ ہماری ریاست قرضوں کے سود، دفاعی و انتظامی اخراجات سے بچ جانے والی رقم سے پی آئی اے کے بیرونِ ملک ضبط ہونے والے کسی بھی طیارے نیز روز ویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکائب ہوٹل نیویارک کو قرقی سے نکال سکے۔ریکوڈک تانبے کے زخائر کے معاہدے کو منسوخ کرنے پر ٹیتھیان کمپنی کو چھ ارب ڈالر کا جرمانہ بھر سکے۔
جس اصلی براڈ شیٹ کمپنی نے نیب کے ساتھ قانونی ہاتھ کر کے بذریعہ عدالت انتیس ملین ڈالر ہتھیا لیے ہیں ، اور ایک اور جعلی براڈ شیٹ نے ڈھائی ملین ڈالر پہلے ہی جیب میں ڈال لیے، اس سب غفلتی نقصان کا خسارہ پورا ہو سکے۔مفرور الطاف حسین کو پاکستان لانے کی کوششوں میں غیر ملکی وکلا کو پچھلے تین برس میں ایک سو پینتیس ملین روپے ادا ہو چکے ہیں اور مزید ادا ہونے ہیں۔ ان موجودہ اور ممکنہ قانونی اخراجات کی بھرپائی ہو سکے گی۔ نیز بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سے پوری بجلی نہ خریدنے کے باوجود انہیں ان کی کل پیداوار کی مکمل ادائیگی کا جو طوق تئیس سو ارب روپے کے گردشی قرضے کی شکل میں سرکار کے گلے میں ڈلا ہوا ہے، مالیاتی ریکوری اور اصلاحات کے نتیجے میں امید ہے کہ اس طوق کا بوجھ بھی کم ہو پائے گا۔
ان تمام مدوں اور بقایاجات کو کلئیر کرنے کے بعد سرکاری خزانے میں جو ایک سو سڑسٹھ روپے انچاس پیسے بچ جائیں گے وہ یقیناً عوامی ترقی اور معیارِ زندگی کو بہتر کرنے پر سو فی صد خرچ ہوں گے۔ انشااللہ۔۔۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو عمران خان معیشت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم : نیک تمناؤں کا خون اور احتساب کے گورکن
Next Article رضی الدین رضی کا کالم : کیا مفتی عبدالقوی کی زندگی خطرے میں ہے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.