Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سید مجاہد علی»اوسلو میں انیس احمد کے ناول ’نکا‘ کی تعارفی تقریب ۔۔ سید مجاہد علی
سید مجاہد علی

اوسلو میں انیس احمد کے ناول ’نکا‘ کی تعارفی تقریب ۔۔ سید مجاہد علی

ایڈیٹراکتوبر 13, 201919 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
anees novel oslo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان فیملی نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہفتہ 12 اکتوبر کی شام کو صحافی، براڈ کاسٹر اور ادیب انیس احمد کے نئے ناول ’نکا‘ کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ اوسلو میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اس موقع پر انیس احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔



تقریب کا آغاز فیملی نیٹ ورک کے مدار المہام نثار بھگت نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ تقریب کے آغاز پر چند روز پہلے انتقال کرجانے والے راولپنڈی اسلام آباد یونین کے صدر اور اوسلو کی نہایت مقبول شخصیت ذولفقار مرزا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ویژن فورم کے سربراہ ارشد بٹ نے مرحوم ذولفقار مرزا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرزا صاحب ہمہ جہت شخصیت تھے اور ہمیشہ ناروے میں پاکستانیوں کی بہبود اور پاکستان کی نیک نامی کے لئے سرگرم عمل رہے۔



نثار بھگت نے تقریب کی نظامت کے لئے یاسمین مجاہد کو مدعو کرنے سے پہلے ناول ’نکا‘ کے بارے میں مختصر بات کرتے ہوئے اسے اردو ناولوں میں اہم اضافہ اور دلچسپ کہانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انیس احمد کو اپنے قلم کا جادو جگاتے رہنا چاہئے۔ اس کے بعد انہوں نے تقریب کی نظامت کے لئے یاسمین مجاہد کو مدعو کیا جنہوں نے تقریب کو آگے بڑھایا۔



یاسمین مجاہد نے بتایا کہ یہ انیس احمد کا دوسرا ناول ہے۔ انیس احمد نے 2014 میں اپنا پہلا ناول ’جنگل میں منگل‘ لکھ کر اردو افسانوی ادب میں اپنی شناخت کروائی تھی۔ اہل ناروے کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انیس احمد کےپہلے ہی ناول کوپاکستان کے ادبی حلقوں میں وسیع پذیرائی نصیب ہوئی ۔ ’جنگل میں منگل‘ کو 2014کے بہترین ناول کے طور پر خالد احمد ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ یاسمین مجاہد نے بتایاکہ تقریب کے تین حصے ہوں گے۔ پہلے حصے میں ناول کے اقتباسات سے اس کا تعارف کروایا جائے گا، دوسرے حصے میں ناول نگار سے تعارف کے لئے مضامین پیش ہوں گے اور تیسرے حصے میں ناول نگار انیس احمد سے مکالمہ اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوگا۔



تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے یاسمین مجاہد نے کہا کہ اس ناول کی جو خوبی مجھے اسے پڑھنے کے دوران محسوس ہوئی ، وہ کہانی کا تسلسل اور بیان کی دلچسپی ہے۔ اس سے پہلے امریکی افغان ناول نگار خالد حسینی کا ناول ’ کائیٹ رنر ‘ پڑھتے ہوئے ، اسی کیفیت کا احساس ہؤا تھا کہ ناول شروع کرنے کے بعد مکمل کئے بغیر اسے چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا۔ انہوں نے ناول کے تین نسوانی کرداروں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ناول ’ نکا‘ کی زندگی میں آنے والے تین کردار، اس کی دادی بھاگ بھری، اس کی ماں امیر مائی اور اس کی محبوبہ نازو ناول کی کہانی پر چھائے ہوئے ہیں۔ یہ تینوں کردار غریب روہی سماج کا حصہ ہیں، جن کی زندگیاں غلامی، غربت اور مصائب کا سامنا کرتے گزرتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان نسوانی کرداروں میں حوصلہ ، خودداری اور عزت نفس کی جو خوبیاں سمو دی گئی ہیں ، وہ جدید معاشرے کی عورت کے لئے بھی رہنمائی کا سامان لئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ان کرداروں کی خصوصیات کو نمایاں کرنے کے لئے ناول کے اقتباسات بھی پیش کئے۔



انیس احمد اور ناول ’نکا ‘ سے تعارف کے سلسلہ میں پہلا مضمون پنجابی و اردو کے اہم ادیب اور شاعر خالد تھتھال نے پڑھا اور اقتباسات کے حوالے سے کہانی کے پس منظر اور اس معاشرے کے اہم پہلوؤں اور کرداروں کی نفسیات کو واضح کیا جنہیں انیس احمد نے مشاقی سے ناول میں سمویا ہے۔ ممتاز شاعر اور ادیب مسعود منور نے انیس احمد کے بارے میں سوانحی مضمون پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح گھر سے لے کر تدریسی ماحول تک انیس احمد کا تعلق ادب شناس اور علم دوست لوگوں سے رہا۔ اس ماحول میں شعور سنبھالنے کے بعد ادب، انسانوں اور معاشروں سے آگاہی کا یہ سفر جاری رہا تاہم وہ صحافت سے ریٹائر ہونے کے بعد ناول نگاری کی طرف آئے اور ’جنگل میں منگل‘ کے بعد اب ’نکا‘ کی صورت میں اردو ادب کو ایک قابل ذکر اور اعلیٰ معیار کا ناول دیا ہے۔

تعارفی حصہ کے بعد ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد اداکار و ہدایت کار ٹونی عثمان اور اداکارہ و گلوکارہ ارم حسن نے ناول ’نکا‘ کے کچھ حصے ڈرامائی انداز میں پڑھ کر سنائے اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام کے آخر میں ناروے کی قومی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن این آر کو کے صحافی اور ڈاکومنٹری بنانے پر انعام یافتہ فلمساز عطا انصاری کو انیس احمد کے ساتھ مکالمہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ عطا انصاری نے بتایا کہ انہوں نے انیس احمد کی دعوت پر این آر کو کی اردو سروس سے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس طرح انیس احمد ان کے استاد بھی رہے ہیں۔ انہوں نے مصنف سے ناول کے موضوع اور کرداروں کے حوالے سے دلچسپ سوالات کئے اور اس دوران حاضرین کو بھی گفتگو میں شرکت کی دعوت دی۔



اوسلو میں مقیم اردو کے استاد اور دانشور حیدر حسین نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ناول ’نکا‘ کو اردو ادب میں گراں مایہ اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اردو کے دس بہترین ناولوں کی فہرست مرتب کریں تو ’نکا‘ کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید اردو ناول ابلاغ کے حوالے سے کمزوری کا شکار رہا ہے اور ناول نگار غیر ضروری علمی اور فلسفیانہ مباحث کی وجہ سے ناولوں کی کہانی کو الجھا دیتے ہیں۔ تاہم انیس احمد کا ناول ’نکا‘ ایک خاص سماج سے متعلق لوگوں کی ایک مکمل کہانی ہے جس کے سب کردار زمین سے جڑے ہوئے ہیں اور مل جل کر کہانی کو مکمل کرتے ہیں۔



انیس احمد نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ادب سے ان کا تعلق بچپن سے ہی رہا ہے تاہم زندگی کی جد و جہد اور ملازمت کے دوران وہ لکھنے کی طرف پوری توجہ مبذول نہیں کرسکے۔ البتہ صحافت سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں لکھنے کا وقت میسر آیا تو وہ یہ کام کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نہ بائیو گرافیکل ناول ہے اور نہ ہی کسی خاص کردار کو ذہن میں رکھ کر اسے لکھا گیا ہے بلکہ روہی اور چولستان کے بارے میں ان کے مشاہدے، معلومات اور روابط کی وجہ سے ناول کے کردار تلاش کرنے اور انہیں ایک کہانی کی صورت میں پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔



سوال کیا گیا کہ چالیس برس سے زائد ناروے میں رہنے کے باوجود انہوں نے مقامی معاشرے کی بجائے ایک ایسے معاشرے کے بارے میں کیوں لکھا ہے جسے وہ چھوڑ آئے تھے؟ انیس احمد کا جواب تھا کہ مقامی معاشرے کے بارے میں لکھنے کا کام تارکین وطن کی وہ نسل کرے گی جو یہاں پیدا ہوئی ہے اور جسے مقامی زبان اور ثقافتی وسماجی پس منظر پر بہتر دسترس حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ماحول اور معاشرے کو موضوع بنایا ہے جس کے بارے میں انہیں بہتر اور براہ راست معلومات حاصل تھیں۔ اس کے علاوہ وہ چونکہ اردو میں لکھتے ہیں ، اس لئے برصغیر کے پس منظر پر کہانی استوار کرنا فطری بھی تھا۔



اس رنگارنگ تقریب کا اختتام پاکستان فیملی نیٹ ورک کی طرف سے مہمان خصوصی انیس احمد کو سندھی اجرک کی سوغات پیش کرنے اور پاکستانی ضیافت پر ہؤا۔
( بشکریہ کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تعارفی تقریب ناول
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : مولانا جیسا کوئی نہیں!
Next Article غزل پر پابندی عائد کی جائے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عشق آباد سے اشک آباد : ایک ناول جو لکھاریوں کو بھی پڑھنا چاہیے : باقر نجیب کا تبصرہ

دسمبر 5, 2025

عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم

اکتوبر 2, 2025

رضی الدین رضی کا کتاب کالم : گل مینہ ۔۔مرتبانوں والے قبرستان اور جنت کے خواب دیکھنے والے خود کش بمباروں کی کہانی

فروری 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.