Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
  • ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں : امریکی وزیرِ جنگ کا دعویٰ
  • جنگ بندی یا وقتی سکون ۔۔ کیا ایران کو ایٹمی قوت تسلیم کر لیا جائے گا ؟ ۔۔ شہزاد عمران یوسف زئی کا تجزیہ
  • زمانہ طالب علمی کی ایک یاد ، نیا مکتبہ اور پروفیسر ایف ایم خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»مشرف صاحب نہ کریں ۔۔ وسعت اللہ خان
اختصاریئے

مشرف صاحب نہ کریں ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹردسمبر 21, 20160 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ اگر نیا ہے تو بس یہ کہ جو راز پہلے ہر ماجھا ساجھا غیر رسمی طور پر جانتا تھا اب سابق صدر جنرل (ان ریٹائرڈ ) پرویز مشرف نے اس کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ یعنی انہیں عدالتی چنگل سے نکال کر ملک سے باہر بھجوانے میں سابق سپاہ سالار راحیل شریف نے مدد کی۔

مگر ہم جیسے دیشوں میں مقدماتی رعایت لینے کے لیے جنرل ہونا ہرگز ہرگز ضروری نہیں۔ کیپٹن حماد ( سوئی ریپ کیس فیم ) ہونا ہی کافی ہے۔ اور یہ بھی لازمی نہیں کہ آپ حاضر سروس ہی ہوں۔ این ایل سی میں کروڑوں کے گھپلے میں ملوث ریٹائرڈ جرنیلوں کو دوبارہ داخلِ سروس کر کے معاملہ گھر کے اندر سلٹانا بھی ممکن ہے۔

یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ کا کوئی عسکری پس منظر ہی ہو۔ خوش قسمتی سے اگر آپ از قسمِ ریمنڈ ڈیوس امریکی شہری ہوں تو بھی آپ کو ظلِ الہی پردے کے پیچھے بیٹھ کر پورے عدالتی لوازمات کی تکمیل کے ساتھ اپنے سائے میں طیارے پر چڑھوا سکتے ہیں۔

اور یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ امریکی شہری ہی ہوں۔ آپ کا شکیل آفریدی ہونا بھی کافی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ ٹرمپ حکومت کو اپنے اخلاص اور جذبہِ خیر سگالی کا یقین دلانے کے لئے شکیل آفریدی نامی فاختہ کسی نہ کسی دن آزاد فضاؤں میں اڑ رہی ہو گی۔ وزیرِ اعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کی اس بات کو لائٹلی مت لیجیے گا کہ شکیل آفریدی کو معاف کرنے یا نہ کرنے کا اختیار بذریعہ عدالت صدرِ مملکت کے پاس ہے۔

ہاں یہ درست ہے کہ جنرل مشرف پر آئین سے غداری کے آرٹیکل چھ کی پامالی کا مقدمہ چل رہا ہے، ان پر غازی عبدالرشید قتل کیس چل رہا ہے، ان پر عائد اکبر بگٹی قتل کیس اور بے نظیر قتل کیس ابھی حتمی فیصلے کی منزل سے دور ہیں۔ وہ ایک سے زائد عدالتوں کی جانب سے اشتہاری بھی قرار پا چکے ہیں۔

مگر یہ کوئی معجزہ نہیں کہ پرویز مشرف ای سی ایل میں ہونے کے باوجود چوہدری نثار علی خان جیسے اصول پرست وزیر کے ہوتے ہوئے بیرونِ ملک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بغرض علاج مقیم ہیں۔ ویسے علاج کی انہیں زیادہ ضرورت ہے جنہوں نے پرویز مشرف کو کسی بھی مقدمے میں سزا دلوانے کا خواب دیکھا تھا۔ ( ایان علی کیس نے واقعی بڑے بڑوں کا دماغ خراب کر دیا تھا)۔

یہ تو مشرف صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے بیماری کی وجہ کو پردہ بنا کر سویلینز کی بے بسی کا پردہ رکھا ہوا ہے۔ ورنہ تو یحیٰی خان یہ کہتے کہتے قومی پرچم میں لپٹ کر پورے اعزاز کے ساتھ رخصت ہو گئے کہ ’آؤ میرا کورٹ مارشل کرو، مجھے دو سزا۔ ‘

اور کسی سے نہیں میری مشرف صاحب سے اپیل ہے کہ مائی باپ آپ کو غریبوں اور کمزوروں اور ادھ موؤوں اور غیر برہمن زاد مسکینوں پر نمکین فقرے اچھال کے کیا مل رہا ہے۔ اب جانے بھی دیجئے اور اپنی بیماری چاہے تو اندرونِ ملک انجوائے کیجئے یا پھر بیرون ِ ملک۔

یہ تیری سرزمیں ہے قدم ناز سے اٹھا۔

ہاں آپ بادشاہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مگر خود سے بار بار جتانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہم تابعدار مر گئے ہیں کیا؟

آئندہ اگر آپ کا سویلینز کو منہ چڑانے کا بہت ہی جی چاہ رہا ہو تو سلیم احمد کا یہ شعر پڑھنا کافی رہے گا۔

زور وہ اور ہے پاتا ہے بدن جس سے نمو
لاکھ کودے کوئی ٹانگوں میں دبا کر موصل
(بشکریہ بی بی سی ڈاٹ کام)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز مشرف چودھری نثار یحیٰ خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبادشاہ کیا کر رہے ہیں؟ ۔۔ ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی
Next Article ڈاکٹرناصرعباس نیئراور اُردوسائنس بورڈ ۔۔ عمران پاشا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ستمبر 21, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اپریل 11, 2026
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ اپریل 11, 2026
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان اپریل 10, 2026
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم اپریل 10, 2026
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.