Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اہم خبریں

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ایڈیٹرفروری 22, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ahad cheema
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور :لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) کے سابق سربراہ احمد خان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں احد خان چیمہ کو جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا گیا اور نیب کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت میں سماعت کے دوران نیب پروسیکیوٹر وراث علی جنجوعہ کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا کہ احمد خان چیمہ نے بغیر کسی کارروائی کے کاسا کمپنی کو ٹھیکہ دیا جبکہ کمپنی اس کی اہلیت نہیں رکھتی تھی اور اب تک ایک ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ تین سال میں ایک گھر بھی نہیں بنایا گیا اور احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں جعل سازی کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ تفتیش میں بھی تعاون نہیں کیا۔سماعت کے دوران نیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک کمپنی کو فیور دینے کے لیے قواعد و ضوابط کو بائی پاس کیا گیا، لہٰذا اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔اس موقع پر نیب کے ایک اور پروسیکیوٹر حافظ اسداللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں پارکو سے کام لے کر بسمہ اللہ انجینئرنگ کو دیا گیا، جسے پیراگون سٹی والے چلا رہے ہیں جبکہ 32 کینال کی جگہ لی اور پیسے بھی منتقل کیے گئے۔سماعت کے دوران احد خان چیمہ نے عدالت کے سامنے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ولن کے روپ میں پیش کیا گیا اور نیب نے کسی کی طرف سے انگلی اٹھائے بغیر بلا لیا۔احد چیمہ نے کہا کہ85 بین الاقوامی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا اور میرے نیچے 10 افراد کی کمیٹی تھی، جنہوں نے قواعد کے مطابق ٹھیکہ دیا اور اس کمیٹی میں کئی اور کمیٹٰیاں کام کر رہی تھیں لیکن ایک آدمی کو پکڑ لیا گیا اور کوئی میرا موقف بھی سننے کو تیار نہیں تھا۔احد چیمہ کے موقف کے بعد نیب پروسیکیوٹر نے دلائل دیے احد چیمہ نے منصوبے لے کر اسٹیرنگ کے روبرو حقائق کو چھپایا گیا جبکہ پارکو کی شیئرنگ صرف 9 فیصد تھی اور 90 فیصد بسمہ اللہ انجینئرنگ کی تھی اور یہ کمپنی 16 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کے منصوبے پر کام کر ہی نہیں سکتی تھی۔نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ اس منصوبے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے پیسے ملوث ہیں، جس پر احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اکیلے ہیں اور اکیلا آدمی کچھ نہیں کرسکتا۔احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ بتایا کہ ان کے موکل کو 2 مرتبہ بلایا وہ ایک مرتبہ پیش ہوئے اور تعاون بھی کیا تو پھر ان کا جسمانی ریمانڈ پر اصرار کیوں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ریکارڈ بھی دے رہے ہیں ان لوگوں نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہم نے جو طریقہ کار تھا وہ پورا کیا۔نیب پروسیکیوٹر نے مزید دلائل دیے کہ یہ لوگ شہادت کی بات کر رہے ہیں تو یہ وائٹ کالر کرائم ہے جو تہہ در تہہ پردوں میں چھپا ہے اور اس میں اور لوگ بھی ملوث ہیں جو تحقیق کے بعد ظاہر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر احد خان چیمہ کو کوئی اعتراض ہے تو وہ نیب کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد خان چیمہ کو 5 مارچ تک کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احد چیمہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article40 سال پہلے جو بویا تھا: محمود شام
Next Article چھوٹا مکینک ۔۔ مدیحہ ریاض
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ” احتساب“ کا نشانہ بننے والے احد چیمہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر غور

اپریل 26, 2022

اور اب احد چیمہ کی گرفتاری: ایک نظر ادھر بھی / قسور سعید مرزا

فروری 27, 2018

احد چیمہ اور شریف خاندان کے مسائل : روزنِ دیوار سے / عطاالحق قاسمی

فروری 26, 2018
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.