Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : کورونا کا زمانہ اور بنیاد پرست حسن جعفری کا سائینسی شعور
ڈاکٹر علی شاذف

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : کورونا کا زمانہ اور بنیاد پرست حسن جعفری کا سائینسی شعور

ایڈیٹراگست 4, 202432 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں 1991 میں گورنمنٹ کالج بوسن روڈ ملتان میں داخل ہوا تو زندگی میں پہلی دفعہ کچھ قابل اساتذہ سے علم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ ان میں انگریزی کے پروفیسر بی ڈی حیدر (بدرالدین)، پروفیسر حمید رضا صدیقی، پروفیسر اسلم انصاری (اردو) اور پروفیسر سعید جعفری (بیالوجی) نمایاں تھے۔ پروفیسر سعید جعفری صاحب کے انداز تدریس نے مجھے بہت متاثر کیا تھا اور بیالوجی کے مضمون سے میری دلچسپی میں ان کی وجہ سے بہت اضافہ ہوا تھا۔ میں ایک درمیانہ سا طالب علم تھا اس لیے شاید وہ مجھے نہیں جانتے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان دنوں تعلیم میرے لیے بہت پرکشش تھی اور یہ اساتذہ مجھے تعلیم کی گلیمر ورلڈ کے کردار لگتے تھے۔
1993 میں میرا داخلہ قائد اعظم میڈیکل بہاولپور میں ہوا۔ میں سیکنڈ ایئر میں آیا تو سعید جعفری صاحب کے ہونہار بھتیجے حسن جعفری فرسٹ ایئر میں داخل ہوئے اور میرے دوست بن گئے۔ فورتھ ایئر میں میں زندگی سے مایوس ہو گیا اور امتحان نہیں دیا تو حسن جعفری نے مجھے بہت حوصلہ دیا اور میرے بہت قریب آ گئے۔ فائنل ایئر میں ہم کلاس فیلو بن گئے۔
گریجویشن کے بعد ہمارے راستے الگ ہو گئے اور پھر فیس بک کے ذریعے ہی کئی سالوں بعد دوبارہ رابطہ ہوا۔ ان سے ان کے بنیاد پرست نظریات جو کہ ہمارے ہاں عمومی نظریات ہیں، کی وجہ سے میری کئی مرتبہ فیس بک پر تلخ کلامی ہوئی۔ لیکن رابطہ پھر بھی بحال ہی رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیس بک کی دنیا میں جارح مزاج ہوں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوں۔ میں نے تہیہ کیا کہ ان سے ملاقات ہوئی تو اپنا مزاج جارحانہ ہی رکھوں گا۔ میرے شدید مالی بحران اور بےروزگاری کے دنوں میں میری ملاقات 2023 میں بختاور امین ہسپتال ملتان میں حسن جعفری سے کچھ ایسے حالات میں ہوئی کہ میں اپنے جارحانہ جذبات ان پر ظاہر نہ کر سکا اور یوں وہ جیت گئے۔ 2020 میں کورونا کی عالمی وبا آئی۔ یہ وبا ہمارے بہت سے اپنوں کو نگل گئی۔ ان میں میرے چچا ضرغام مہدی اور حسن جعفری کے تایا پروفیسر سعید جعفری بھی شامل تھے۔
professor saeed jafary column ali shazif
میں نے اپنے چچا کی کورونا کے ذریعے وفات کا ذکر فیس بک پر کیا اور دوستوں اور رشتہ داروں کو نماز جنازہ کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی تو میرے چچا کے بچوں کو یہ بات شاید بری لگی۔ میں نے اپنے والد کو بھی زبردستی ان کے بھائی کے جنازے میں شرکت کرنے سے روک دیا۔ یہ بات بھی میرے دوستوں اور عزیزوں کو بہت بری لگی۔ میرے چچازاد بھائی مجھ سے تو ناراض نہ ہوئے کیونکہ میں جنازے میں شریک ہوا تھا لیکن میرے والد سے ضرور خفا ہو گئے۔ میرے والد کو اس کا بہت رنج ہوا تھا اور وہ پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے۔
جب سعید جعفری صاحب کی وفات ہوئی تو کورونا کی ویکسین آ چکی تھی۔ سعید جعفری صاحب بھی ویکسین لگوا چکے تھے۔ اس کے باوجود وہ کورونا کا شکار ہوئے اور وفات پاگئے۔ کورونا کی ویکسین کے بارے میں ان دنوں بہت سی افواہیں عام تھیں۔ میں نے سعید جعفری صاحب کے بھتیجے اور اپنے دوست ڈاکٹر حسن جعفری سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا ہمیں کورونا ویکسین کی افادیت کے بارے میں سوال اٹھانا چاہیے۔ بنیاد پرست شیعہ ڈاکٹر حسن جعفری کا جواب میرے لیے حیران کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین پر اعتراض کیا گیا تو بہت سے لوگ ویکسین لگوانے سے انکار کر دیں گے اور وبا کو قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔ سائینسی تحقیق پر بنیاد پرست حسن جعفری کے یقین نے مجھے بہت متاثر کیا۔ حسن جعفری نے بھی شاید میری طرح فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی کہ ان کے تایا کے جنازے میں کم سے کم لوگ شرکت کریں۔ شاید انہیں بھی میری طرح بہت سے دوستوں اور رشتہ داروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہو گا۔ اللہ تعالی جناب سعید جعفری، میرے چچا ضرغام مہدی باقری اور کورونا سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدھرنے حل نہیں، مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ ماہرین لے آئے: احسن اقبال
Next Article بلوچستان میں شدید بارشو ں سے تباہی، ندی نالوں میں طغیانی، 12 افراد جاں بحق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو۔۔۔۔ کورونا کی وبا کے حوالے سے اردو شاعری

نومبر 16, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے : تمام سرگرمیاں منسوخ

نومبر 15, 2022

کورونا کیسز میں اضافہ: ملک بھر میں دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار

جون 27, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.