Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم
  • نیا دور ، لفافہ صحافی اور چمچہ کوچوان : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایران،عراق کے سرحدی علاقے میں زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد 330 سے تجاوز کر گئی
اہم خبریں

ایران،عراق کے سرحدی علاقے میں زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد 330 سے تجاوز کر گئی

رضی الدین رضینومبر 13, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران : عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں اتوار کی شب آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 335 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے نتیجے میں بیشتر ہلاکتیں عراقی سرحد سے متصل ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں ہوئی ہیں۔ایک ایرانی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے 70 ہزار افراد کو فوری طور پر امداد اور پناہ گاہوں کی ضرورت ہے۔کرمانشاہ صوبے میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عراق میں اب تک زلزلے سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں زلزلے کے بعد لوگوں سڑکوں پر نکل آئے۔تین بچوں کی والدہ ماجدہ امیر نے خبر رساں ادارے را ئٹرز کو بتایا کہ ‘میں اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہی تھی کہ اچانک بلڈنگ ہوا میں جھولنے لگی۔ پہلے تو مجھے لگا کہ کوئی بم دھماکہ ہوا ہے۔’ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 3950 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے سرکاری ہنگامی امدادی ادارے کے سربراہ پیر حسین قلیوند نے سرکاری ٹی وی پر بیان میں کہا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق سرحد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے سرپل ذہاب سے ہے۔عراق کے علاقے سلیمانیہ میں بھی زلزلے سے نقصان ہوا ہےاس قصبے میں بیشتر عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے اور رابطہ منقطع ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔قصبے میں سرکاری ہسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔زلزلے سے لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے اور آفٹر شاکس کے خدشات پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہے۔زلزلے کے جھٹکے اسرائیل اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو زلزلے سے متاثرہ ملک کے مغربی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ایران میں امدادی ادارے ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضیٰ سلیم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں آٹھ دیہات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ متعدد دیہات میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ سے 15 کلومیٹر دور تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔ایران کا شمار دنیا کے اُن خطوں میں تھا جہاں بہت زیادہ زلزلے آتے ہیں اور ماضی میں یہاں بہت تباہ کن زلزلے آئے ہیں۔
عمومی طور پر اس علاقے میں زلزلوں کی وجہ عربین اور یوریشیا ٹیکٹانک پلیٹس کا آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرانا ہے۔ ہر سال عریبین پلیٹ شمالی کی جانب چند سینٹی میٹر سرکتی ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ زیر زمین اسی تغیر کی وجہ سے آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک پلیٹ دوسری پلیٹ پر چڑھ گئی۔جیولوجیکل ادارے اب اس زلزلے سے ہونے والی اموات کے بارے میں اعدادوشمار اکٹھا کر رہے ہیں۔زلزلے سے ہونے والی تباہی کا اندازہ اُس علاقے میں موجود آبادی، زلزلے کی شدت اور تعمیراتی ڈھانچے کو دیکھ لگایا جاتا ہے۔
ایران کے اس علاقے میں بڑا مسئلہ کمزور عمارتیں ہیں۔ اس علاقے میں بیشتر عمارتیں کچی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پہاڑی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان کے علاوہ امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایران زلزلہ عراق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہاجر پرندے اور درآمد شدہ شاہین ۔۔ مستنصر حسین تارڑ
Next Article میر حسان الحیدری کا پہلا مشاعرہ ۔۔ پروفیسرحسین سحر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

لیہ میں شدید زلزلہ : لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

اکتوبر 12, 2025

زمین بیٹوں پر مہرباں تھی : رضی الدین رضی کی نظم ۔۔ زلزلہ آٹھ اکتوبر 2005 ء

اکتوبر 8, 2025

پاک سعودی معاہدہ اور نظریاتی مردہ خانہ : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 24, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم دسمبر 7, 2025
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.