Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»ملتان»ملتان ۔۔ایک روز میں دوسرا صدمہ : پنجابی شاعر خالد قلندری بھی فدا ملتانی کے پاس چلے گئے
ملتان

ملتان ۔۔ایک روز میں دوسرا صدمہ : پنجابی شاعر خالد قلندری بھی فدا ملتانی کے پاس چلے گئے

ایڈیٹرنومبر 7, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان :معروف سرائیکی شاکر پروفیسر فدا ملتانی کے بعد پنجابی کے سینئر شاعر خالد سعید قلندر ی بھی طویل علالت کے بعد سوموار کی شام ملتان میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 65 برس تھی اور وہ کئی روز سے نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
خالد قلندری نومبر 1957 ء میں ملتان میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد چاچا جگ بھی پنجابی کے معروف شاعر تھے ۔ خالد قلندری نے اپنے والد کی روایت کو آگے بڑھایا اور ملتان میں پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے لیے سرگرم رہے ۔ انہوں نے ولی محمد واجد اور پروفیسر حسین سحر کی رہنمائی میں پنجابی اکادمی کے اجلاسوں میں بھر پور شرکت کی ۔ خالد قلندری کے صاحبزادے انصر عباس جعفری کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ منگل 8 نومبر کو دس بجے جناز گاہ پیراں صاحب نزد پل براراں میں ادا کی جائے گی ۔
ملتان کے ادیبوں شاعروں نے خالد سعید قلندری کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ سخن ور فورم کے عہدیداروں وسیم ممتاز ، رضی الدین رضی ، شاکر حسین شاکر قمر رضا شہزاد ، سہیل عابدی ، تحسین غنی ، مستحسن خیال قیصر عباس صابر نے کہا کہ ملتان کے ادبی حلقوں کو ایک ہی روز میں دوسرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا ۔ صبح معروف سرائیکی شاعر فدا ملتانی کی نماز جنازہ ادا کی اور شام کو خالد قلندری کے انتقال کی خبر آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں شاعر ملتان کی ادبی محفلوں کو اداس کر گئے ۔
دریں اثناء اردو اورسرائیکی کے معروف شاعر فداملتانی طویل علالت کے بعد سوموار کے روز ملتان میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر57سال تھی اوروہ گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
فداملتانی 26دسمبر1965کو ملتان میں پیداہوئے ،انہوں نے یہیں سے تعلیم حاصل کی اورپھرشعبہ تدریس کے ساتھ وابستہ ہوگئے ۔فداملتانی مقامی کالجوں کے ساتھ منسلک رہے ،وہ اردواورسرائیکی نعت کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے۔اس کے علاوہ انہوںنے سرائیکی غزلیں اوردوہڑے بھی کہے ۔فداملتانی کی رہائش گاہ پر گزشتہ کئی برسوں سے ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ نعتیہ مشاعرے اور میلاد کی محفلیں منعقد ہوتی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ،پانچ بیٹے اوردوبیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ شاہ رکن عالم کے قریب ادا کی گئی۔ ان کے جنازے میں ڈاکٹر شوذب کاظمی، شیر افگن جوہر، عماریاسر مگسی، قیصر عمران مگسی، مامون طاہر رانا ،سرور صمدانی ،محمد علی باہوش سمیت ادیبوں اور شاعروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان کی قل خوانی 9نومبربدھ کو ساڑھے دس بجے صبح شاہ رکن عالم کالونی میںان کی رہائش گاہ کے قریب واقع سٹی پارک میں اداکی جائے گی ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#khalidqalandri #poet multan انتقال پنجابی ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلانگ مارچ کی تاریخ تبدیل : لاہور راول پنڈی سمیت ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ
Next Article سعودی ولی عہد محمد بن سلمان21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اربوں ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مئی 17, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.