Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منافقت کا موسم اور ایٹمی سیاست : وسعت اللہ خان کا کالم
  • بنیان مرصوص اور سانحہ 9 مئی کا یوم ’اتصال‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»گگن شاہد اور جھوٹے روپ کے درشن والے راجہ انور کی سچی کہانیاں : رضی الدین رضی کا کالم
رضی الدین رضی

گگن شاہد اور جھوٹے روپ کے درشن والے راجہ انور کی سچی کہانیاں : رضی الدین رضی کا کالم

ایڈیٹرمارچ 30, 202468 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raja anwer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برادرم امر شاہداور گگن شاہد نے جہلم میں ” بک کارنر “ کے نام سے کتابوں کی اشاعت کاجوسفر1973 ء میں شروع کیا تھا اسے پچاس برس سے زیادہ ہوچکے ہیں گویا
یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں‌
دونوں بھائیوں کے ساتھ ہماری ملاقات ملتان کی ایک تقریب میں‌چندبرس قبل ہوئی تھی ۔ بعد ازاں‌انہوں نے ہمیں جہلم آنے کی دعوت بھی دی لیکن ہم وعدے کے باوجود اب تک جہلم نہیں جا سکے ہاں البتہ فون پر ان کے ساتھ گاہے گاہے رابطہ رہتا ہے ۔ بات آگے بڑھانے سے پہلے راجہ انور صاحب کا ذکر بھی ہو جائے جو گگن صاحب کے ساتھ رابطے کی ایک کڑی ہیں‌اور جن کی کتابوں کے حوالے سے میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں اور یہ کتابیں ہمیں‌آج گگن شاہد صاحب نے ہی ارسال کی ہیں‌۔
راجہ انور صاحب کے ساتھ ہمار اپہلا تعارف زمانہ طالب علمی میں ہوا ۔وہ کالج کازمانہ تھاجب ہم نے ان کی شہرہ آفاق کتاب ”جھوٹے روپ کے درشن “پڑھی تھی اورایک مرتبہ نہیں ہمارے عہد کے نوجوانوں نے وہ کتاب کئی مرتبہ پڑھی ۔ایسی مسحورکن نثر کہ جس کے سحر سے ہم آج تک نہیں نکل سکے لیکن اس زمانے میں ہمیں یہ معلوم نہیں تھاکہ راجہ انور کون ہیں ۔یہ عقدہ اس وقت کھلا جب ہم نے ان کی کتاب ”دہشت گرد شہزادہ “کامطالعہ کیا ۔پھرہمیں معلوم ہوا کہ راجہ صاحب ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں ۔ وہ بائیں بازو کے ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہیں‌ جوانقلاب کی خواہش لیے بھٹو صاحب کے گرد جمع ہوئے تھے ۔خواب چکنا چور ہوئے تویہ سب لوگ بھی بکھر گئے ۔۔
بعد کازمانہ الذوالفقار کی تشکیل ، پی آئی اے کی ہائی جیکنگ اورجلا وطنیوں کاہے ۔راجہ صاحب مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اوریہیں سے مشکلات اورابتلاءکاوہ دوربھی شروع ہواجوانہیں افغانستان کی بدنام زمانہ جیل پل چرخی تک لے گیا ۔راجہ صاحب کے ساتھ ہماری ملاقات 90کے عشرے میں ہوئی جب وہ پرویز رشیداور1980کے زمانے کے دیگرانقلابیوں کی طرح نواز شریف کے ساتھی بن چکے تھے ۔ملتان میں ان کی کتاب ”قبرکی آغوش “کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی توہم نے اور شاکر حسین شاکر نے اس میں مضمون بھی پڑھاتھا۔
گزشتہ برس ہم نے نامورمترجم اوردانشور مجاہد عشائی کی ترجمہ کی ہوئی عارف کمال کی کتاب ” کمال نامہ “ شائع کی توانہوں نے ہمیں اس کی تعارفی تقریب میں شرکت کے لیے آزاد کشمیرآنے کی دعوت دی ۔طے یہ ہوا کہ ہم تقریب سے پہلے ان کے دوست راجہ انور کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔انہوں نے راجہ صاحب سے ہماری فون پر بات بھی کرائی لیکن ہم بوجوہ اسلام آباد نہ جاسکے اور یوں راجہ صاحب سے ملاقات بھی نہ ہوسکی ۔لیکن راجہ صاحب کے ساتھ ہمارا گاہے گاہے فون پررابطہ رہتا ہے ۔گزشتہ ہفتے بھی لندن سے ان کافون آیا کہ انہیں امر شاہد صاحب کا فون نمبر درکار ہے ۔گگن صاحب سے یہ نمبر لینے کے لیے فون کیا تو معلوم ہوا کہ اس دوران راجہ صاحب کی ان سے بات ہو چکی ہے ۔اب راجہ صاحب کے ساتھ ہماری ملاقات ان کی لندن سے اسی برس پاکستان آمد پر متوقع ہے لیکن اس وقت تک ہم ”جھوٹے روپ کے درشن “ والے راجہ انور کی سچی کہانیاں پڑھیں گے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو راجہ انور مرتضیٰ بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
Next Article ڈاکٹر افضل صفی کا مضمون : رضی الدین رضی اور کالم ہوتل بابا کے ، دوسرے ایڈیشن کی اشاعت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منافقت کا موسم اور ایٹمی سیاست : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 11, 2026
  • بنیان مرصوص اور سانحہ 9 مئی کا یوم ’اتصال‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 11, 2026
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی مئی 10, 2026
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی مئی 10, 2026
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک مئی 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.