Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رحمتوں کا مہینہ ، اپنے حصے کی خیرات اور حقیقی خوشیاں ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

رحمتوں کا مہینہ ، اپنے حصے کی خیرات اور حقیقی خوشیاں ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجون 25, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم ایک تماشہ گاہ میں رہتے ہیں اوراس تماشاگاہ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم تماشائی ہونے کے باوجود تماشائی نہیں ہیں۔تماشائی بھی دراصل تماشہ دکھانے والے خود ہیں۔ہمیں گمان ہے کہ ہم یہاں تماشہ دیکھنے کے لیے آئے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس تماشہ گاہ میں تماشا بننے کے لیے دھکیلا گیا۔تماشہ بھی ایسا کہ جس میں ہرمداری اپنے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کررہاہے۔کوئی ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلاتا ہے۔ تو کوئی بندوق چلائے بغیر گولی مارنے کے ہنر سے واقف ہے۔شاہ دولا کے بہت سے چوہوں نے اپنے سروں پر دستاریں سجارکھی ہیں۔کچھ غلام اپنی حکمرانی کاتماشہ دکھا رہے ہیں اور حکمران خادموں کا روپ دھارکر رعایا کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔تماشہ گاہ میں ہمیں سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں۔بعض کرتب دیکھ کر بہت سے سوالات ذہن میں ابھرتے ہیں لیکن یہاں سوال کرنا منع ہے۔سوال بھی مداری خود کرتے ہیں اورپھر اس کاکوئی مناسب سا جواب بھی ہم تک پہنچا دیتے ہیں۔سوال غلط ہو تو ہم اسے غلط نہیں کہہ سکتے اور جواب غلط ہو تو ہماری کیا مجال کہ اس پر کوئی اعتراض کریں۔سو ہم مطمئن ہو کرتماشہ گاہ میں چپ چاپ تماشہ بنتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہم تو تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تماشے کے دوران مداری جب ہماری حالت زار پر تالیاں بجاتے ہیں تو ہم بھی نعرہ ہائے تحسین بلند کرتے ہیںاورمداریوں کے ہنر کو داد دیتے ہیں۔تماشے کے دوران بعض اوقات ہم جیسوں کو قتل بھی کردیاجاتاہے کہ تماشے کو خوبصورت اور دلچسپ بنانے کے لیے بعض اوقات قتل کاسامان بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ہم خاموشی سے قتل ہوتے ہیں اوراپنے ساتھیوں کے قتل پر صدائے احتجاج بھی تو بلند نہیں کرتے۔تماشہ گاہ میں قتل بھی 100طرح کے ہیں۔انسانوں کا قتل توخیر اب قتل میں شمارہی نہیں ہوتا۔جس اسلامی جمہوری تماشہ گاہ میں اقدار ،روایات اور عقائدبھی قتل کردیئے جائیں وہاں انسانوں کے قتل کی بھلا کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔تماشہ گاہ میں گناہ و ثواب کی تمیز کچھ ایسے ختم ہوئی کہ رحمتیں زحمتوں میں تبدیل ہوگئیں،مفتیوں کی پارسائی سوالیہ نشان بنی اور وہ جو خودکو عالم کہتے تھے گالم گلوچ پر اتر آئے۔رحمتوں کامہینہ اس تماشا گاہ میں صرف ان لوگوں کے لیے باعث رحمت قرارپایا جو ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں اورلوٹ مار وناجائز منافع خوری جن کامسلک ہے۔ایسے لوگوں نے ماہ مقدس کے آغاز سے قبل ہی چھریاں تیز کیں ۔منہ مانگے دام وصول کیے اور اپنی تجوریاں بھرلیں۔ماہ مقدس کاپہلا عشرہ ایسے لوگوں کے لیے بے شمار ”رحمتیں“لایا۔تماشائی اور تماشہ بننے والے حیرت سے انہیں دیکھتے رہے۔دوسرے عشرے میں ان لوگوں نے اسی لوٹ مار کے پیسے سے صدقہ و خیرات کیا۔خیراتی اداروں کی مددکی ۔غریبوں ،مسکینوں ،یتیموں اور بیواﺅں میں زکوة تقسیم کی۔مفلوک الحال لوگ جوق درجوق ان کے دروازے پر آئے ۔اپنی ہی لٹی ہوئی رقم میں سے اپنے حصے کی خیرات لی اور ظالموں کے لیے درازی عمرکی دعائیں کرتے ہوئے رخصت ہوگئے۔یوں دوسرا عشرہ ایسے لوگوں کے لیے ”مغفرت “ کاعشرہ بھی بن گیا۔پیٹ کادوزخ بھرنے والے ان لوگوں کو معلوم تھا کہ مغفرت کے باوجود ان کی دوزخ سے نجات نہیں ہوگی۔سو دوزخ سے نجات کے لیے انہوں نے اپنے بچوں اور بھائیوں کواپنی دکانوں پر بٹھایا اور خودجاکر اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ان کے عزیزواقارب اوراولادیں عید تک عید شاپنگ کرنے والوں سے عید بٹوریں گی ۔پھرعید کاچاند نظرآئے گا۔شیطان آزاد ہوجائے گا اوریہ سب لوگ عید کی ”حقیقی“خوشی حاصل کریں گے ۔ اسلامی جمہوری تماشہ گاہ کایہی چلن ہم برسوں سے دیکھ رہے ہیں اورآنے والے دنوں میں بھی دیکھتے رہیں گے ۔سوال کرنے کی ہمیں بھی اجازت نہیں اورہم یہ اجازت آپ کوبھی نہیں دینا چاہتے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگر قبول افتد : دیکھی سنی ۔۔ سجاد جہانیہ
Next Article احمد پورشرقیہ کے پندرہ سالہ نامعلوم کی عالم بالا سے بہن بھائیوں کو عید مبارک ۔۔ انیلہ اشرف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.