Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زابر سعید بدر»پی ایس ایل فائنل اور زندہ دلانِ لاہور ۔۔ زابر سعید بدر
زابر سعید بدر

پی ایس ایل فائنل اور زندہ دلانِ لاہور ۔۔ زابر سعید بدر

ایڈیٹرمارچ 5, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
” پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا” اس اعلان کی دیر تھی پاکستان کے چند کوتاہ بین سیاست دانوں نے گویا اس کو زندگی اور موت کا مسئلہ بناتے ہوئے پوائنٹ سکورنگ شروع کر دی اور اس معاملے کو بھی سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کی جس کو لاہوریوں نے اپنی روایتی زندہ دلی سے ناکام بنا دیا اور سوشل میڈیائی دانشوروں کی دانش کو کلین بولڈ کرتے ہوئے ٹکٹیں بھی خریدیں اور گھروں میں لاہوری کھابوں کےپروگرام بھی بنا ڈالے.اس لیے تو کہا جاتا ہےکہ”کیا بات ہے لاہور کی یا نہیں ریساں شہر لاہور دیاں”
لاہوریوں کی زندہ دلی اور کھابوں کا سارا زمانہ معترف ہے. لاہور کی اسی ثقافتی اور تاریخی روایات کی وجہ سے کہا جاتاہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا. اس شہر کو شاہان مغلیہ کا پایہ تخت ہونے کا بھی اعزاز حاصل رہا چنانچہ دہلی اور لاہور کا مزاج بہت مماثلت رکھتا ہے لیکن اس کے با وجود لاہور کی کیا بات ہے اس کا اعتراف تو خود دہلی والے بھی کرتے ہیں. قطع نظر سیاسی گرما گرم بحثوں کے لاہور اپنی تمام تر تہزیبی اور ثقافتی روایات کے ساتھ اپنے زندہ دل باسیوں سمیت پی ایس ایل فائنل کا بڑی شدت سے منتظر ہے. ہر دفتر، گلی محلے کے ڈھابے، بازار، دکان، محفل میں پی ایس ایل کا فائنل موضوع گفتگو ہے. ہم تو خیر پیدائیشی لاہوریئے ہیں اس لئے یہاں کے لوگوں کے مزاج سے بخوبی واقف ہیں. اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ تمام لوگ جو اصل لاہوریئے ہیں لاہور میں اس فائنل کے انعقاد پر بہت خوش ہیں اور اس کا برملا بڑے فخر سے اظہار بھی کر رہے ہیں کیونکہ یہ نفسیاتی بات ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو تعجب تب ہوتا تاہم وہ تمام لوگ جو سیاست کو کھیل پر ترجیح دیتےہیں یا وہ لوگ جو لاہوریئے نہیں ہیں اور غم روزگار کےسلسلہ میں یہاں مقیم ہیں ان کے مزاج تو بہت ہی برہم ہیں. لیکن ہم ایسی باتیں سننے کے کالج اور خاص طور پر یونیورسٹی کے زمانے سے ہی عادی ہیں جب ہم ڈے سکالرز کے بارے میں نہ جانے کیا کیا کہا جاتا تھا. دراصل اگر کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے اور اس پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہوتا ہے. پی ایس ایل کی تمام ٹکٹیں فوری بک گئیں.جنرل سٹینڈ والی پانچ سو والی ٹکٹوں کا مسئلہ میڈیا میں سننے میں آ رہا تھا وہ بھی کل ہم نے ایک دوست کے ہاتھ میں دیکھیں جو بقول اس کے آرام سے مل گئیں. کہا جا رہا ہے کہ ٹکٹیں بلیک میں مل رہی ہیں پانچ سو والے ٹکٹ پانچ ہزار میں فروخت ہوئے. جناب پھر اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں. یہ تو ہماری قوم کا عمومی رویہ ہے. اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں درخوست بھی کی گئی ہے اس پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
لاہوریئے تو اس خبر پر بھی بہت خوش ہوئے کہ شہباز شریف نے اپنے کوٹے کے تمام ٹکٹ دانش سکول کے بچوں میں تقسیم کر دئیے. جدھر بھی جائیں تو ‘جدھر نظر ہے کہ تم ہو’ کے مصداق ہر طرف بس پی ایس ایل کے فائنل پر بات ہو رہی ہے. میڈیا پر سنتے ہیں تو یوں گمان ہوتا ہے کہ لاہور میں گویا کرفیو لگا ہے. آج میرے بیٹے احمد کا میٹرک کا پرچہ تھا اور اتفاق سے قذافی سٹیڈیم کے پڑوس میں ہی رہتا ہوں. بچے کو چھوڑنے بھی گیا اور لےکر بھی آیا ایمان کی بات ہے کہ سوشل میڈیائی خبروں سے ہماری بیگم بہت گھبرائی ہوئی تھیں کہ باہر نہ جانے کیا حالات ہیں. انہوں نے نہ جانے کیا کیا پڑھ کر ہم پر پھونکا اور ہمیں اللہ کی رحمت کے سپرد کر کے رخصت کیا. ہم بھی گویا کسی محاذ جنگ کی طرف رواں دواں تھے باہر نکلے تو کون سا کرفیو اور کون سے ہنگامی حالات. ہر چیز نارمل تھی. ہماری نئی نسل کا المیہ ہی اب سوشل میڈیا بنتا جا رہا ہے. خیر ہم بتا رہے تھے کہ اہل لاہور پی ایس ایل کے فائنل کو کسی تہوار کی طرح منانے کی تیاری کر چکے ہیں . ہر گھر میں بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ زبردست لاہوری کھابوں کے مینیو بھی فائنل ہو چکےہیں رہی یہ بات کہ سارا لاہور بند کر کے فائنل کروانا کون سی عقلمندی ہے ان عقل کے اندھوں کو کوئی یہ بتلائے کہ جب ہم اپنے گھروں میں کسی محفل کا اہتمام کرتے ہیں اور مہمان بلواتےہیں تو کیا اس وقت ہمارے گھروں میں کرفیو کی سی کیفیت نہیں ہوتی تمام معمول کے راستے امی جان کے حکم پر بند کر دئیے جاتےہیں میلاد سے ملحقہ کمروں میں جانا ممنوع ٹھہرتا ہےکیونکہ مہمان مقدم ہوتےہیں تو جناب لاہور میں اس ایونٹ کے انعقاد کو بھی ایسا ہی سمجھیں اور اللہ کریم سے اس کی رحمت مانگیں اور اپنے سیکورٹی اداروں پر اعتماد کریں اور دشمن کے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کامیاب نہ ہونے دیں.ایک لاہوری ٹیکسی ڈرائیور نے تو کمال ہی کردیا اس کو پی ایس ایل فائنل کے چار ہزار مالیت والے چار ٹکٹ اپنے رکشے کی پچھلی سیٹ پر ملے اور وہ مالک کو تلاش کرتا رہا. کیا بات ہے جناب ہمارے شہر لاہور کی اسی لیے تو اس شہر کی کوئی” ریس” نہیں کر سکتا.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل فائنل اور دلوں کی تیز ہوتی دھڑکنیں ۔۔ شیخ خالد زاہد
Next Article آپریشن ردالفساد اور مولانا طارق جمیل کے ارشادات ۔۔ سبط حسن گیلانی۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.