Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمیٰ اعوان»سلمیٰ اعوان کا کالم:ماں صدقے سپر پاور تیرے شوق وی بربادیاں والے نے
سلمیٰ اعوان

سلمیٰ اعوان کا کالم:ماں صدقے سپر پاور تیرے شوق وی بربادیاں والے نے

ایڈیٹرجولائی 18, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salma awan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سچی بات ہے پچھلے چند دنوں سے میں تو اپنی اس چہیتی سپر پاور کی اداؤں پر سوچ و بچار کی گتھیوں میں ہی الجھتی پھر رہی ہوں۔ خیر سے ہم ایشیائی غریبڑوں کی ہمدرد و غم خوار یہ بڑی طاقت ہمارے غربی ہمسائے ملک جس کے باسی کچھ ہم سے بھی زیادہ جاہل، گنوار اور اکھڑ ہیں انہیں دہشت گردوں سے بچانے کے لیے وہاں داخل ہوئی تھی۔ دراصل اس کا بھی تو کچھ قصور نہیں۔ بیچاری نے سارے جہاں کے درد کا ٹھیکہ بھی تو لے رکھا ہے۔ مگر وہ جو کہتے ہیں کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔
یہی کچھ ان بیچارے گنواروں کے ساتھ ہوا۔ دو دہائیاں ان کے سروں پر مسلط رہی اور انجام کار انہیں انہی دہشت گردوں کے حوالے کر کے اب فرار ہو رہی ہے۔ کوئی پوچھے؟ ارے بیبا تم آئی کیوں تھی؟ کس نے تمہیں بلایا تھا۔ بہت مہذب، تمیز دار اور اونچی ذات و کام والی کو وختہ کیا پڑا تھا کہ خود بھی اور رشتہ دار عزیز بھی ان پس ماندہ جاہل اجڈ افغانیوں کی محبت میں کھینچتے آ گئے تھے کہ غریبوں کو ان ناہنجاروں سے نجات دلانی ہے جو خود کو مجاہدین کہتے تھے۔
اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان کا تیا پانچہ ہوجاتا پر وہ ظالم تو ایسے توانا نکلے کہ انہیں ماننا بھی پڑا اور ان سے بات چیت بھی کرنی پڑی۔ اور اس پر کچھ یہ بھی ستم کہ ابھی یہ پوری طرح وہاں سے نکلی بھی نہیں اور وہ ہیں کہ ہر روز ایک نئی جگہ پر قبضہ کرتے جا رہے ہیں۔ اب یہ سن بھی رہی ہے، دیکھ بھی رہی ہے اور غم میں گھل بھی رہی ہے کہ پسماندگان کا بنے گا کیا؟
سچی بات ہے یہ بڑی مکار ہے۔ اندر خانے ہماری اس ہیروئن کی کیا چالیں ہیں؟ یہ کوئی نہیں جانتا۔ کیونکہ اس کے چیلے چانٹے وہ تو خود برملا اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم تاریخ کے اداکار ہیں اور تم سب لوگ (یعنی باقی دنیا) صرف یہی جاننے میں لگی رہتے ہیں کہ ہم کر کیا رہے ہیں۔
اب بگرام ایر بیس پر رات کے وقت جاتے ہوئے اس کے فوجیوں کا کچھ وہی کردار تھا جو کسی گاؤں کے نمبردار کے اکلوتے بیٹے کی بارات پر اس پر کرارے نئے نوٹوں کے وار نے کی صورت میں ہوتا ہے۔ کمی کمیونوں اور غریبڑوں کی چھینا چپھٹی اور پاگلوں کی طرح لوٹ مار کے سلسلے اللہ قسم ایسے ہی تھے جیسے بگرام ایر بیس پر کوہستانی پیروجواناں نے ہلا بولا تھا اور بھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑے تھے۔ کمبخت مارے یہ احسان فراموش سے ہمسائے بھی تو پینتیس خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ بڑا مسئلہ ان کی یک جہتی کا ہے۔ خالصتاً ایک قبائلی ملک جنگجو قبائل، خوانین اور سرداروں میں منقسم جو وار لارڈز بن کر اس سپرپاور سے ڈالروں کے بورے سمیٹتے رہے تھے۔ اور اپنے غریبوں پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں ہی بھرتے رہے۔
ہائے اب کیا رنڈی رونے روتی جاؤں۔ ابھی کچھ زیادہ وقت تھوڑی گزرا ہے۔ یہی 2003 قریب ہی کی تو بات ہے۔ اس سے بھی کہیں زیادہ تڑپانے والے منظر ان آنکھوں نے دیکھے تھے۔ جب یہ بیچارے عراقیوں کی ہمدرد بن کر ان پر نازل ہوئی تھی۔ ایک آمر سے انہیں نجات دلوانے گئی تھی۔ اور خود ان پر مسلط ہو گئی تھی۔
اس کے کارندے بھی بڑے ہی کمینے تھے۔ پھلجھڑیوں جیسے نظاروں کے بہت شوقین تھے۔ جب ایسے کسی نظارے کو دیکھنے کو من کرتا تو خود، خودکش حملے کرواتے تھے۔ مقامی پولیس میں بھرتی ہونے والے افراد کو نئی گاڑیاں دے کر کہا جاتا تھا۔ جاؤ فلاں بازار، فلاں مسجد یا فلاں علاقے کا جائزہ لو۔ ہمیں فون پر بتاؤ اور ہماری ہدایات کا انتظار کرو۔ بیچارہ غریب عراقی جب فون کرتا جواب ملتا۔ گاڑی میں بیٹھے رہو اور ہمارا انتظار کرو۔ کچھ دیر بعد گاڑی خوفناک دھماکے سے پھٹ جاتی اور بے چارے پولیس مین کے ساتھ گردونواح کے سینکڑوں لوگ بھی لقمہ اجل بن جاتے۔
انسانی ہمدردیوں کے بھی بڑے پرکھنڈ کھلارتی ہے۔ لوٹ مار تو اس کے اپنے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہے۔ دنیا کے غریب مگر کسی نہ کسی رنگ میں اللہ کی کچھ خاص دین کے حامل ملکوں کی خاص الخاص چیزوں پر اس کی لالچی نظریں بھٹکتی رہتی ہیں۔ افغانستان میں قیمتی معدنیات کے ساتھ ساتھ اردگرد کی خطرہ بنتی ایک اور بڑی طاقت کی سرکوبی کرنا پیش نظر تھا۔ بغداد میں سیال سونا، نایاب اور قیمتی نوادرات بڑی کشش کا باعث تھے۔ اب کہیں اس کمبخت بدنصیب صدام کے پوسٹر گراتے تو سریا لوہا وغیرہ غریب غرباء کے حصے میں بھی آ جاتا چلو دو پیسے ان کے بھی بن جاتے۔
ویسے سچی بات ہے۔ ہے یہ بڑی بے حیا۔ اب کوئی پوچھے کہ ویت نام میں کیوں گھسی۔ ارے بھئی شمالی ویت نام کمیونسٹ بلاک میں داخل تھا یا چین کے کمیونزم دائرہ اثر میں آ گیا تھا۔ تمہیں کیا؟ کوسوں میل دور بیٹھی ہو۔ بیٹھی رہو۔ تم بلاوجہ ہی اس غم میں ہلکان ہو رہی ہو کہ یہ تو پھر جنوبی کوریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ بندہ کہے بھئی لینے دو۔ تم بڑی آئیں مامی، چاچی سارے جگ کی۔ وہ بدھسٹ رہیں یا کمیونسٹ بن جائیں ان کی مرضی۔ کمیونزم کے آگے بند باندھنے میں تم کیوں مر رہی ہو۔ اگر کسی نظام میں جان ہو گی تو وہ پھلے پھولے گا۔ نہیں تو مر جائے گا۔ مگر نہیں تمہاری چودھراہٹ کا سکہ کیسے جمے گا پھر۔
مار کھائی، پٹائی کروائی مگر مجال ہے کہ سبق سیکھا ہو۔ تف ہے اس روس پر بھی اچھا بھلا دوسری سپر پاور بنا ہوا تھا مگر گرم پانیوں تک پہنچنے کا شوق لے ڈوبا۔
ماں صدقے سپر پاور تیرے شوق وی بربادیاں والے نے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان امریکا عراق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا مزاحیہ کالم : ڈاکٹر ڈھکن کا بکرا ۔۔ عجب آزاد مرد تھا
Next Article زعیم ارشدکاکالم : ڈیلٹا وائر س سے لیس کرونا کا چوتھا وار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.